وزارت خزانہ

برائے راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ( سی بی ڈی ٹی) نے مالی سال 23-2022 میں پیشگی قیمتوں کے 95 معاہدوں پر دستخط کئے

Posted On: 31 MAR 2023 8:13PM by PIB Delhi

برائے راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ (سی بی ڈی ٹی) نے مالی سال23-2022 میں ہندوستانی ٹیکس دہندگان کے ساتھ  پیشگی قیمتوں کے 95 معاہدوں پر دستخط کئے جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس میں 63 یکطرفہ  پیشگی قیمتوں کے معاہدہ اے پی ایز(یو اے پی ایز) اور 32 باہمی(بی اے پی ایز)اے پی ایز شامل ہیں۔ اس کے ساتھ، اے پی اے پروگرام کے آغاز سے لے کر اب تک اے پی اے کی کل تعداد 516 ہو گئی ہے، جس میں 420 یو اے پی اے اور 96 بی اے پی اے شامل ہیں۔

یہ سال کئی لحاظ سے ریکارڈ توڑ سال رہا ہے۔ اس سال، پیشگی قیمتوں کے معاہدوں کے آغاز کے بعد سے کسی بھی مالی سال میں  سی بی ڈی ٹی نے سب سے زیادہ  پیشگی قیمتوں کے معاہدوں پر دستخط ریکارڈقائم  کیے ہیں، جس میں کل 95 اے پی اے پر دستخط کیے گئے۔ اس سال،سی بی ڈی  ٹی نے آج تک کسی بھی مالی سال میں سب سے زیادہ بی اے پی اے پر دستخط کیے ہیں۔بی اے پی ایز پر دستخط ہندوستان کے معاہدے کے شراکت داروں یعنی فن لینڈ، برطانیہ، امریکہ، ڈنمارک، سنگاپور اور جاپان کے ساتھ باہمی معاہدوں میں داخل ہونے کے نتیجے میں کیے گئے تھے۔ 24 مارچ 2023 کو کل 21 اے پی اے کے دستخط کے ساتھ پروگرام کی تاریخ میں ایک دن میں سب سے زیادہ دستخط کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا گیا۔

پیشگی قیمتوں کے معاہدے (اے پی اے ) کی اسکیم، قیمتوں کے  تعین کرنے کے طریقے  کارکو واضح کرکے اور مستقبل کے زیادہ سے زیادہ پانچ سالوں کے لیے پیشگی بین الاقوامی لین دین کی  نرم یا آسان قیمت پر تعین کر  کے ٹرانسفر پرائسنگ کے ڈومین میں ٹیکس دہندگان کو یقین فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ مزیدیہ کہ ٹیکس دہندہ کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ پچھلے چار سالوں کے لیے اے پی اے کو واپس لے سکتا ہے، جس کے نتیجے میں، نو سال تک ٹیکس کی یقین دہانی فراہم کی جاتی ہے۔ دو طرفہ اے پی ایز  پر دستخط اضافی طور پر ٹیکس دہندگان کو کسی بھی متوقع یا حقیقی دوہرے ٹیکس سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

پیشگی قیمتوں کے معاہدوں        اے پی اے پروگرام نے کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے حکومت ہند کے مشن میں نمایاں طور پر تعاون کیا ہے، خاص طور پر ایم این ایز کے لیے جن کے گروپ اداروں کے اندر بڑی تعداد میں سرحد پار لین دین ہے۔ سی بی ڈی ٹی ٹیکس دہندگان کو ان کے تعاون پر مبنی رویہ اور اس پروگرام میں برابر کے شریک ہونے کو سراہتا ہے۔

*************

ش ح۔ ح ا ۔ م ش

U. No.3648



(Release ID: 1913211) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi