وزیراعظم کا دفتر

ہماری حکومت خواتین کے احترام اور اُنہیں  بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے: وزیراعظم

Posted On: 03 APR 2023 9:56AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہماری حکومت خواتین کے احترام اور بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ انڈیا پوسٹ کے ذریعہ شروع کیا گیا ‘‘مہیلا سمان بچت پتر’’ اس کی بہترین مثال ہے۔

وزارت خزانہ نے مہیلا سمان سیونگ سرٹیفکیٹ 2023 کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا اور اسے فوری طور پر 1.59 لاکھ ڈاک خانوں میں  فوری طور پر دستیاب کرایا گیا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ کے ذریعہ 2024-2023 کے بجٹ میں اس اسکیم کا اعلان ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کا جشن منانے کے لئے  کیا گیا تھا اور یہ لڑکیوں سمیت خواتین کی مالی شمولیت اور بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

انڈیا پوسٹ کے سلسلے وار  ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

’’خواتین کے احترام  اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے ہماری حکومت پابند عہد ہے اور ‘‘مہیلا  سمان بچت پتر’’  اس کی  بہترین مثال ہے’’۔

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1912742

*************

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.3635



(Release ID: 1913190) Visitor Counter : 122