صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ-19اپ ڈیٹ

Posted On: 02 APR 2023 10:22AM by PIB Delhi

 

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 220.66 کروڑ (95.21 کروڑ دوسری خوراک اور 22.86 کروڑ احتیاطی خوراک) کووڈ سے بچاوکے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں 2799ٹیکے لگائے گئےہیں۔

ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد سردست 18389 ہے۔

زیر علاج مریضو ں کی شرح فی الحال 0.04فیصد ہے۔

ملک میں شفایابی کی شرح سردست 98.77فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1784مریض شفایاب ہوئے ہیں، جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 44173335 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے3824 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح (2.87فیصد) ہے ۔

جانچ کے بعد متاثر پائے جانےوالے مریضوں کی ہفتہ وار شرح (2.24فیصد ) ہے ۔

اب تک کل 92.18 کروڑ ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ؛ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 133153ٹیسٹ کیے گئے۔

*****

U.No. 3619

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1913057) Visitor Counter : 101