ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران دہلی میں زیادہ دنوں تک ہوا کا معیار 'اچھے' سے معتدل کے درمیان رہا


دہلی میں ہوا کے 'اچھے' سے 'معتدل' معیار کے ایام 2021 میں 13 سے بڑھ کر 2022 میں 27 دن ہوئے اور 2023 میں 35 دن ہو گئے

دہلی میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ہوا کا معایر 'خراب' سے 'خراب تر'  کم دنوں تک ہی رہا

خراب سے  خراب تر  ہوا کے معیار کے دن گزرتے   برسوں    کے ساتھ کم ہوئے۔ یہ 2021 میں 77 دن سے گھٹ کر 2022 میں 63 اور 2023 میں 55 دن رہے

Posted On: 31 MAR 2023 5:14PM by PIB Delhi

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق دہلی نے 2017 سے گزشتہ 06 برسوں کی اسی مدت کے مقابلے میں 2023 کی پہلی سہ ماہی (یعنی 01.01.2023 سے 31.03.2023 تک 90 دن) میں  'اچھے' سے 'معتدل' ہوا کے معیار کے ساتھ زیادہ سے زیادہ دنوں کا مشاہدہ کیا۔ (کوویڈ-19 لاک ڈاؤن والے سال 2020 کے دوران انتہائی کم انسانی، صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے ادوار کو چھوڑ کر)۔

07 سال (2023-2017) کی پہلی سہ ماہی کی مدت میں ہوا کا  'اچھے' سے 'معتدل' معیارایک تقابلی جدول ذیل کے چارٹ میں دکھایا گیا ہے:

2017 کی پہلی سہ ماہی (01 جنوری سے 31 مارچ) میں 'اچھے' سے 'معتدل' ہوا کے معیار کے ایام کی تعداد 17 تھی؛ 2018 میں 24 ؛ 2019 میں 32 ؛ 2020 میں 38 ؛ 2021 میں 13؛ 2022 میں 27 اور 2023 میں 35۔

موجودہ سال کی پہلی سہ ماہی (01.01.2023 - 31.03.2023) کے دوران دہلی نے بھی پچھلے 06 برسوں کی اسی مدت کے مقابلے میں (2020 کے کوویڈ لاک ڈاؤن کے سال کو چھوڑ کر) ہوا کے 'خراب' سے 'خراب تر' معیار کے ساتھ سب سے کم ایام گزارے۔

 2017 کی پہلی سہ ماہی کے لیے 'خراب' سے 'خراب تر' فضائی دنوں کی تعداد 73 تھی؛ 2018 میں 66 ؛ 2019 میں 58 ؛ 2020 میں 52 ؛ 2021 میں 77 ؛ 2022 میں 63 ؛ اور 2023 میں 55۔

دہلی میں 'خراب سے خراب تر ہوا کے دنوں' کی تعداد میں عام طور پر کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ اس میں 24.65 فیصد کمی آئی ہے یعنی 2017 میں 73 سے گھٹ کر 2023 میں 55 دن۔

مختلف ذمہ داران اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کی مسلسل مربوط فیلڈ سطح کی کوششوں اور مختصر/درمیانی/طویل مدت کے نشانہ بند اقدامات سے ہوا کے معیار میں بتدریج لیکن نمایاں بہتری کی توقع ہے۔

*****

U.No:3573

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1912658) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi