صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر من سُکھ مانڈویہ نے دہرادون میں 500 بستروں والے اسپتال اور رودرپریاگ واقع نینی تال اور سری نگر پاوڑی میں بالترتیب 50 بستروں والے تین کریٹیکل کیئر بلاکوں کا سنگ بنیاد رکھا
اتراکھنڈ کی حکومت صحت کے شعبے میں کام کو تیز کر رہی ہے جہاں مجموعی طور پر اہم نگہداشت کے 14 بلاک بنائے جا رہے ہیں، سات وزیر اعظم آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن اسکیم کے تحت اور سات ایمرجنسی کووڈ ریسپانس پیکیج – دوئم کے تحت: ڈاکٹر من سُکھ مانڈویہ
ان اقدامات کے ذریعے، پہاڑی خطے کے دور افتادہ علاقوں میں رہنے والے عام لوگوں کو ہنگامی دیکھ بھال کے لیے صحت کی بہتر سہولتیں باآسانی دستیاب ہوں گی
Posted On:
31 MAR 2023 2:37PM by PIB Delhi
عزت مآب وزیر اعظم کی رہنمائی میں وزیر اعظم آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم- ابھیم) کے تحت طبی بنیادی ڈھانچے کو بہتر اور مضبوط بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ عالمی وبا کوویڈ کے تجربات کو ذہن میں رکھتے ہوئے مستقبل کی طبی اکائیوں کو مضبوط کرنے کے لیے ایمرجنسی کووڈ ریسپانس پیکیج – دوئم (ای سی آر پی- دوئم) کے تحت اہم کام کئے جا رہے ہیں۔ یہ بات صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سُکھ مانڈویہ نے آج جوشی مٹھ سے دہرادون میں 500 بستروں والے اسپتال اور رودرپریاگ، نینی تال اور سری نگر میں 50 بستروں والے تین کریٹیکل کیئر بلاکس کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہی۔ دہرادون میں منعقدہ اس تقریب میں اترا کھنڈ کے عزت مآب وزیر اعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی، ریاستی وزیر صحت جناب دھن سنگھ راوت، وزیر زراعت اور دیہی ترقیات جناب گنیش جوشی، اتراکھنڈ سے ممبر پارلیمنٹ محترمہ راجیہ لکشمی شاہ اور اتراکھنڈ سے ممبر پارلیمنٹ جناب نریش بنسل بھی موجود تھے۔
قبل ازیں جمعرات کو ڈاکٹر مانڈویہ نے ضلع چمولی کے مالاری گاؤں کا دورہ کیا تاکہ وائبرنٹ ولیج پروگرام اور ملاری اور آس پاس کے علاقوں میں دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ ملاری کے لیے روانہ ہونے سے پہلے انہوں نے دہرادون میں جن اوشدی کیندر کا بھی معائنہ کیا اور وہاں صحت کے کارکنوں اور استفادہ کرنے والوں سے بات چیت کی۔
صحت کے شعبے کے تئیں اتراکھنڈ حکومت کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ حکومتِ اتراکھنڈ صحت کے شعبے میں کام کو تیز کر رہی ہے،جہاں مجموعی طور پر اہم نگہداشت کے 14 بلاک بنائے جا رہے ہیں، 7 پی ایم- ابھیم سکیم کے تحت اور 7 ای سی آر پی- دوئم کے تحت۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کے ذریعے، پہاڑی خطے کے دور افتادہ علاقوں میں رہنے والے عام لوگوں کو ہنگامی دیکھ بھال کے لیے صحت کی بہتر سہولتیں باآسانی دستیاب ہوں گی۔
رودرپریاگ اور نینی تال میں کریٹیکل کیئر بلاک ای سی آر پی- دوئم پیکیج کے تحت بنائے جائیں گے جبکہ سری نگر میں ایک بلاک پی ایم- ابھیم اسکیم کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔ حکومت ہند اور حکومت اترا کھنڈ کے درمیان باہمی تال میل کے ساتھ عام لوگوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو قابل رسائی بنانے کے لیے سری نگر پاوڑی، رودرپریاگ، اور ہلدوانی، نینی تال میں اہم نگہداشت کے 3 بلاکوں کے لیے مجموعی طور پر 71,25,00,000 روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ ہر ایک کریٹیکل کیئر بلاک کی تعمیر کے لیے 23,75,00,000 روپے کی رقم منظور کی گئی ہے۔ کریٹیکل کیئر بلاکوں میں آئی سی یو بیڈز، ایچ ڈی یو بیڈز، آئسولیشن وارڈ بیڈز، آئسولیشن رومز، ایمرجنسی بیڈز، آپریشن تھیٹرز، لیبر ڈیلیوری رومز، جوائنٹ کیئر لیبز اور ڈائلیسس روم جیسی سہولتیں بہم کی جائیں گی۔
ریاست میں طبی انفراسٹرکچر کو بہتر اور مضبوط بنانے کے لیے دون میڈیکل کالج میں 500 بستروں والی سہولت کو 120 کروڑ روپے کی رقم سے بڑھایا جائے گا۔ اس اقدام سے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بھی ریاستی دارالحکومت میں علاج کی بہتر سہولیات میسر ہو سکیں گی۔
جناب پشکر سنگھ دھامی نے ریاست میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت کی تکمیل پر مرکز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت میں ہندوستان صحت کے شعبے میں آیوشمان بھارت جیسی اعلیٰ اثر والی اسکیموں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ کی حکومت ریاست میں صحت کی دیکھ بھال کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ یہ کام بیماریوں کے بارے میں آگاہی پھیلاکر، معیاری اور سستی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات سامنے لا کر، ریاست میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کے معیار اور مقدار میں اضافہ کر کے اور صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر اسکیموں میں تبدیلی لانے کے لیے مشن موڈ پر سرگرم عمل ہو کر کیا جا رہا ہے۔
جناب دھن سنگھ راوت نے صحت کے شعبے میں اتراکھنڈ کی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ نے ملک میں خون کا سب سے زیادہ عطیہ دیا ہے جہاں 80,000 سے زیادہ لوگ پہلے سے ہی ای-رکت کوش خون عطیہ پورٹل میں رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اتراکھنڈ کے لوگوں کو 50 لاکھ سے زیادہ اے بی ایچ اے کارڈ جاری کیے گئے ہیں اور ان میں سے 7 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے مفت علاج کا فائدہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی بی کے خلاف جنگ میں اتراکھنڈ ہندوستان کی پہلی ریاست بن گئی ہے جس نے نیکشے مترا اقدام کے تحت 100 فی صد ٹی بی کے مریضوں کا احاطہ کیا ہے۔
اس موقع پر اتراکھنڈ کے ہیلتھ سکریٹری ڈاکٹر آر راجیش کمار، مرکزی وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری جناب وشال چوہان اور مرکزی وزارت صحت اور اتراکھنڈ حکومت کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
****
U.No:3562
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1912602)
Visitor Counter : 128