وزارت سیاحت

سلی گوڑی میں سیاحت سے متعلق  ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ جس میں 130 سے ​​زیادہ شرکاء شرکت کریں گے


سیاحت کی وزارت او ڈی او پی اشیاء کی فہرست سے  مندوبین کو سووینئر س پیش کرکے مغربی بنگال کی مقامی  اشیا کو  بھی فروغ دے رہی ہے۔

’خود سے کرو‘ جیسی سرگرمیاں مقامی آرٹس  کے تجربہ کو فراہم کرنے کے لیے ہیں

Posted On: 30 MAR 2023 9:01PM by PIB Delhi

جی20 انڈیا کے چیف کوآرڈینیٹر جناب ہرش وردھن شنگلااور بھارتی حکومت کے سیاحت کے سکریٹری  جناب اروند سنگھ نے آج دارجلنگ میں سلی گوڑی میں منعقد ہونے والی آئندہ سیاحت سے متعلق  دوسری ورکنگ گروپ میٹنگ کے سلسلے میں مشترکہ طور پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران، جناب ہرش وردھن شنگلا، چیف کوآرڈینیٹر، جی 20 انڈیا نے کہا کہ سلی گڑی میں اہم جی 20 سیاحت سے متعلق  ورکنگ گروپ میٹنگ کی تنظیم سیاحت اور ایم آئی سی ای کے مقام  کے طور پر اس منزل میں  ایک پوزیشن حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ جناب شرنگلا نے مزید کہا کہ دنیا کی بہت سی بااثر اور بڑی معیشتیں یکم اپریل سے سلی گوڑی میں شروع ہونے والی دوسری جی20 سیاحت سے متعلق  ورکنگ گروپ میٹنگ میں حصہ لینے جا رہی ہیں۔ جی20 کے رکن ممالک کے مندوبین کو اس تین روزہ اجلاس میں سیاحت کے شعبے کی تجدید کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا جو کووڈ وباکی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ بھارت بالخصوص ملک کے شمال مشرقی حصے کو اس خطے میں نمایاں ثقافتی ورثے اور سیاحت کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا ایک موقع ملے گا۔ جناب شرنگلا نے کہا کہ جی20 ممالک کے 10 سفیر جو اس خطے کا دورہ کریں گے انہیں بھی مقامی متعلقہ فریقوں کے ساتھ خطے کی صلاحیتوں کے بارے میں بات کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔

انہوں نےیہ بھی تبصرہ کیا کہ غیر ملکی مندوبین کو چائے کی صنعت، دارجلنگ ہمالیائی ریلوے اور ایڈونچر ٹورازم سے روشناس کرایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شمال مشرقی علاقہ کے سیاحت، ثقافت اور ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب جان برلا بھی اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

بھارتی حکومت کی سیاحت کی وزارت میں سکریٹری جناب اروند سنگھ  نے پریس میٹنگ میں جی20 ٹی ڈبلیو جی کی دوسری میٹنگ کے بارے میں معلومات فراہم کی اور کہا کہ  جہاں تک سیاحت کے شعبے کی بہتری کا تعلق ہےآنے والے وقت میں آگے بڑھانے کے لیے اہم پہلوؤں کے ساتھ ساتھ مختلف متعلقہ فریقوں  کی تجاویز کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں شرکت کرنے والے مندوبین کو خطے کی مقامی سیاحتی مصنوعات سے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

اجلاس کے دوران، میڈیا کو پروگرام کے دوران زیر بحث آنے والے اہم ترجیحی شعبوں، سلی گوڑی/دارجیلنگ میں کیے جانے والے انتظامات، میٹنگ کے ساتھ ساتھ منعقد ہونے والے پروگرام ، جی 20 مندوبین کے لیے طے شدہ تکنیکی دوروں وغیرہ کے بارے میں بتایا گیا۔

 

دارجلنگ جو  ہمالیہ کے دامن میں واقع ہے اور جو سلی گوڑی کے ساتھ ہندوستان کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے،اسے یکم اپریل سے 3 اپریل 2023 تک سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت کی سیاحت کی وزارت مغربی بنگال کے تعاون کے ساتھ سیاحت سے متعلق  ورکنگ گروپ کی دوسری  میٹنگ کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اجلاس میں 130 سے ​​زائد شرکاء بشمول جی20 ممبر ملکوں کے مندوبین، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں، صنعتی شراکت دار، ریاستی سیاحت، اور مقامی ٹور آپریٹرز شامل ہیں۔

ان میٹنگوں میں مرکزی وزیر سیاحت، ثقافت اور ڈونر جناب جی کشن ریڈی اور مرکزی وزیر مملکت، اقلیتی امور کی وزارت جناب جان برلا شرکت کریں گے۔

دارجلنگ پوری دنیا میں 'دارجلنگ چائے' کے لیے  مشہور ہے جسے 2004 میں بھارت میں پہلا جی آئی ٹیگ یعنی حکومت کا ٹیگ دیا گیا تھا۔ مکئی باڑی ٹی اسٹیٹ، کرسیونگ میں تمام مندوبین کے لیے چائے چکھنے اور مون لائٹ ٹی چائے کی پتی توڑنے کا تجربہ حاصل کرنے کا منصوبہ تیار کیاگیا ہے۔

دارجلنگ کو دارجلنگ ہمالین ریلوے (ڈی ایچ آر) کے لیے بھی جانا جاتا ہے، جو کہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی جگہ ہے، جس کا اعلان 5 دسمبر 1999 کیاگیا تھا۔ مندوبین بھارت کے سب سے اونچے ریلوے اسٹیشن (2,258 میٹر کی بلندی) گھم سے بٹاسیا لوپ کے ذریعے دراجلنگ اسٹیشن تک  'ٹوائے ٹرین کی سواری' کا لطف اٹھائیں گے۔

مغربی بنگال کے گورنر کی موسم گرما کی رہائش گاہ راج بھون دارجلنگ میں ایک ظہرانے کا بھی منصوبہ ہے۔

مندوبین ثقافتی پروگراموں سے لطف اندوز ہوں گے جیسے باؤل گانے، قبائلی رقص، روایتی ٹپا رقص، تمانگ لوک رقص، چھاؤ رقص، بھارتی فوج کا پائپ بینڈ اور اس تقریب کے لیے بہت سی پرفارمنس کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

آیوش کی وزارت کے ساتھ مل کر مندوبین کے لیے سرسبز و شاداب ماحول میں مے فیئر ٹی ریزورٹ، سلی گوڑی میں صبح کےوقت یوگا اجلاس منعقد کئے جانے کا بھی منصوبہ بنایاگیا ہے۔

سیاحت کی وزارت نے تمام مندوبین کو سلی گوڑی اور دارجلنگ میں مقامی آرٹ اینڈ کرافٹ سے متعارف کرانے کی پوری کوشش کی ہے۔ مغربی بنگال کے ایم ایس ایم ای اور چائے کے محکمہ  نے مندوبین کے لیے مقامی فنون کا ایک عمیق تجربہ فراہم کرنے کے لیے آرٹ اور کرافٹ اسٹالز قائم کئے ہیں اور 'خود سے کام کریں' سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے۔ ہمالین ماؤنٹینیرنگ انسٹی ٹیوٹ، دارجلنگ بھی مال روڈ پر اپنے سامان کی نمائش کرے گا۔

سیاحت کی وزارت وفود کو سووینئرس کی او ڈی او پی فہرست میں شامل کرنے کے لئے مغربی بنگال کی مقامی مصنوعات کو بھی فروغ دے رہی ہے ۔ ان مصنوعات میں  بردوان ضلع سے ووڈن اول سیٹ، ضلع بنکورہ سے ڈوکرا جی آئی ہک فش، ضلع مالدہ سے بنگل شری سلک پاکٹ اسکوائر اور ضلع کلمپونگ سے چت پور عطار شامل ہیں۔

حالیہ برسوں میں، بھارت میں ایڈونچر ٹورازم ملکی اور بین الاقوامی دونوں سطحوں پرسیاحوں کے مابین  مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ لہذا، بھارتی حکومت کی سیاحت کی وزارت، 'پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایڈونچر ٹورازم ایک وہیکل کے طور پر' پر ایک سائیڈ ایونٹ کی میزبانی کر رہی ہے۔ ایڈونچر ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن (اے ٹی ٹی اے) کی محترمہ گیبریلا سٹویل (نائب صدر)، جی 20 مندوبین  اور پدم شری ایوارڈ یافتہ جناب اجیت  بجاج، ایڈونچر ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا ( اے ٹی او اے آئی) کے صدر بالترتیب ایڈونچر ٹورازم پر عالمی اور ہندوستانی نظریات پیش کر رہے ہیں۔ وکرن فاؤنڈیشن کے بانی جناب وکرم رائے بھی مقامی نقطہ نظر مشترک  کریں گے۔

گھریلو صنعت کے شراکت داروں اور بھارتی حکومت کی ریاستوں کے لیے مشن موڈ: ایڈوانٹیج ایڈونچر ٹورازم میں سیاحت پر غور و خوض کرنے کے لیے پورے ایک دن کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ مقامی متعلقہ فریق قیاحت کے ضمن میں میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

بھارت کی جی 20 صدارت کا ایک اہم عنصر جی 20 کو عوام کے قریب لے جانا اور عوام کو حقیقی معنی میں جی20  کے مطابق بنانا ہے۔ مال روڈ، دارجلنگ میں بھارت  کی جی 20 صدارت کے بارے میں بیداری اور ایڈونچر ٹورازم کے تحت پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کے لیے ایک نمائش کا بھی اہتمام کیاگیا ہے جو 3  اپریل سے 5 اپریل 2023 تک عام لوگوں کے لیے کھولی جائے گی۔ ہمالین ڈرائیو کار ریلی  کو جھنڈی دکھانے کا پروگرام  2 اپریل 2023 کو سلی گوڑی میں منعقد کیا جائے گا۔

7 سے 9 فروری 2023 تک رن آف کچ، گجرات میں سیاحت سے متعلق  ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ کے دوران، پانچ ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں (گرین ٹورازم، ڈیجیٹلائزیشن، اسکلز، ٹورازم ایم ایس ایم ایز، ڈیسٹینیشن مینجمنٹ) شامل ہیں جس کی جی20 کی تمام ممبران، مدعو ممالک  اور بین الاقوامی تنظیموں نے توثیق  کی۔

اب ٹورازم ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ میں پانچ ترجیحات پر بات چیت دلچسپ ہوگی اور اس میں وسیع تر پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس سے  ٹورازم ورکنگ گروپ کے نتائج کے دستاویز کو مزید جہت حاصل ہوگی، نیز ایس ڈی جیز کو حاصل کرنے کے لیے ایک وہیکل  کے طور پر جی او اے  روڈ میپ اور سیاحت کے لیے عملی منصوبہ بھی مرتب کیا جائے گا۔ ورکنگ اجلاس کے دوران ایک وزارتی اعلانیہ بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جو لائف مشن کے لیے "ٹریول فار لائف" مہم کے ذریعے توثیق کرتا ہے۔ عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کا تصور کرتے ہوئے، ٹورازم ورکنگ گروپ کا مقصد انسانیت پر  مرکوز عالمگیریت ہے، جو سیاحت کی صنعت کا ایک نیا نمونہ ہے۔

ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت، بھارتی حکومت ملک بھر کے 59 سے زیادہ شہروں میں 200 سے زیادہ اجلاس کی میزبانی انجام دی جارہی ہے۔ ان مقامات کو بھارت کی  متنوع جغرافیائی اور بھرپور ثقافتی ورثے کی نمائش کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

**********

 

)ش ح ۔ ش م۔ ع ر)

U-3555



(Release ID: 1912502) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Telugu