امور داخلہ کی وزارت

داخلی امور  اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج اتراکھنڈ کے ہری دوار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پتنجلی یونیورسٹی اور سنیاس دکشامہوتسو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی


وزیراعظم نریندر مودی نے  ہندوستان کو بنانے کےلئے کام کیا ہے، ہندوستانیوں  اورہندوستان کے علم کا پوری دنیا میں احترام کیا جاتا ہے اور گزشتہ 9 سال سے اس کا برانڈ امبیسڈر بننے پر پوری دنیا میں احترام کیا گیا ہے

یوگ کے عالمی دن کو تسلیم کئے جانے کے ساتھ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایک عظیم ہندوستانی روایت کو عالمی پلیٹ فارم فراہم کیا ہے

پوری دنیا کی بھلائی اسی وقت ہی ممکن ہوسکے گی جب ہندوستان کے قدیم ویدک کلچر کااحیا کیا جائے گا

بابارام دیو نے یوگ ، آیور وید اور سودیشی کے شعبوں میں گزشتہ 25 برسوں میں بے مثال تعاون دیا ہے ، آئندہ برسوں میں پتنجلی کنبہ کئی شعبوں میں ملک کی تعمیر نو کےلئے کام کرے گا

پتنجلی کنبہ نامیاتی کھیتی کو فروغ دینے کے لئے اچھے کام بھی کررہاہے اوراس نے نامیاتی کھیتی کے ساتھ تقریبا ایک لاکھ کسانوں کو جوڑ کر کرہ ار ض ا ور ماحولیات کو بچایا ہے

چاہے یہ رام مندر ہو، کاشی وشوناتھ کاریڈور، کیدار ناتھ اور بدری ناتھ کی تعمیر نو ہو یا گجرات میں سومناتھ مندر کی سونے  سے تعمیر نو ہو، جناب مودی نے ہندوستانی ثقافت اور اعتقاد کی علامتوں کی شان کو بڑھایا ہے

ہماری آزادی کی جنگ ایک ہی کنبہ تک محدود تھی لیکن جناب مودی نے اتحاد کامجسمہ بناکر سردار پٹیل کو امر کردیا ہے  جو دنیا میں سب سے بڑا مجسمہ ہے

Posted On: 30 MAR 2023 9:26PM by PIB Delhi

داخلی امور اور امدادباہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج اتراکھنڈ کے ہرید وار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پتنجلی وشودیالیہ اور سنیاس دکشا مہوتسو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر بہت سی ہستیوں سمیت اتراکھنڈکے وزیراعلی جناب بھاسکرسنگھ دھامی بھی موجود تھے۔

 

Description: C:\Users\admin\Downloads\IMG_3852.jpeg

 اپنے  خطاب میں مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے کہاکہ ہرمرتبہ انہوں نے یہاں سے نئی توانائی اور بیداری اور احساس کا مادہ حاصل کیا ہے۔ جناب امت شاہ نے یہ بھی کہاکہ پتنجلی کنبہ آنے والےدنوں میں بہت سے شعبوں میں ملک کی تعمیر نواوراحیا کےلئے کام کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بابا رام دیو نے یوگ ، آیوروید اور سودیشی کے سبھی تینوں شعبوں میں گزشتہ 25 سال کے عرصے میں بے مثال تعاون دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوگ، آیوروید اور سودیشی تحریک کے ساتھ بابا رام دیو اب تعلیم پر بھی توجہ دے رہے ہیں ۔ جناب  شاہ نے کہا کہ ہندوستانی تعلیمی بورڈ  کے ذریعہ پتنجلی گروکلم، آچاریہ کلم ، پتنجلی یونیورسٹی اور اصل ہندوستانی روایت ہمارا قدیم علم  آج  نئی توانائی حاصل کرنے جارہا ہے ۔جناب شا ہ نے کہا کہ بابارام دیو نے عزم کیا ہے کہ ایک لاکھ طلبا کے ساتھ وہ پتنجلی گلوبل گروکلم اور پتنجلی گلوبل یونیورسٹی بنائیں گے ۔

 

Description: C:\Users\admin\Downloads\IMG_3937.jpeg

 

داخلی امور اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہاکہ آچاریہ بال کرشن دنیا میں  2 فیصد لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے آیوروید کے شعبے میں 500 سے زیادہ مقالے شائع کئے ۔ انہوں نے کہاکہ پتنجلی کنبہ نامیاتی کھیتی کو فروغ دینے کے سمت میں بھی اچھے کام کررہا ہے اور اس نے نہ صرف نامیاتی کھیتی کے ساتھ تقریبا ایک لاکھ کسانوں کو جوڑ کر اس کرہ ارض اورماحولیات کا تحفظ کیا ہے بلکہ ستوک خوراک  کے ذریعہ لاکھوں لوگوں کی مدد بھی کی ہے ۔  انہوں نے وہ راستہ بھی دکھایا ہے جس نے ایک صحت مند زندگی کی رہنمائی کی ہے ۔ جناب امت شاہ نے کہاکہ پوری کائنات کی بھلائی اسی وقت ہی ممکن ہوسکے گی جب ہندوستان کی  بھلائی اور ہندوستان کے قدیم ویدک کلچر کااحیا ہوگا ۔

Description: C:\Users\admin\Downloads\IMG_4124.jpeg

جناب امت شاہ نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے  ہندوستان کو بنانے کےلئے کام کیا ہے، ہندوستانیوں  اورہندوستان کے علم کا پوری دنیا میں احترام کیا جاتا ہے اور گزشتہ 9 سال سے اس کا برانڈ امبیسڈر بننے پر پوری دنیا میں احترام کیا گیا ہے ۔انہو ں نے  کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی نے اقوام متحدہ کو تجویز کیا تھاکہ 27 دسمبر 2014 کو یوگ کاعالمی دن منایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارےباباواجدادنے اس طرح کاعلم حاصل کرلیا تھا جو کسی بھی میڈیسن کے بغیر انسانی جسم کی صحت کو برقراررکھ سکتا ہے ۔ جناب شاہ نے کہا کہ پوری دنیا نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی تجویز کو قبول کیا اور آج پوری دنیا میں یوگ کا عالمی دن منایا گیا۔ انہوں نے  کہا کہ  ہمارے سنتوں کے ذریعہ حاصل کردہ علم  نہ صرف ہمارےلئےہے بلکہ پوری کائنات کی بھلائی کے لئے بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں یوگ کا عالمی  دن تسلیم کروا کر وزیراعظم نریندر مودی نے  یوگ کے سائنس سے متعلق کئے گئے ہزاروں سال کے کام کو  آگے بڑھایا اور اس روایت کو عالمی پلیٹ فارم فراہم کیا۔

 

Description: C:\Users\admin\Downloads\IMG_4319.jpeg

 

داخلی امور اورامدادباہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ہمارے ملک کو ہر میدان میں آگے لے جانے کے لیے بہت سے کام کیے ہیں۔ جناب نریندر مودی دنیا بھر میں مختلف مقامات سے مورتیوں کو واپس لائے ہیں ، جو غلامی کے دور میں ہندوستان سے چرائی گئی تھیں ، اور انہیں ہندوستان میں ان کی اصل جگہوں پر بحال کیا ہے۔ اس کے علاوہ مغلوں کے دور حکومت سے ہمارے مذاہب، ثقافتوں اور قوم کے فخر کی بہت سی علامتوں کو نظر انداز کر دیا گیا، ایسے تمام اہمیت کے حامل مقامات کو ایک بار پھر وزیر اعظم مودی نے نئی شکل دی۔ جناب شاہ نے کہا کہ رام مندر کا مسئلہ بابر کے زمانے سے ہی اٹکا ہوا تھا، لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے فوراً بعد وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھومی پوجن کیا اور اگلی رام نومی میں بھگوان رام ایودھیا میں اپنے عظیم الشان مندر میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر ہو، کاشی وشواناتھ کوریڈور، کیدارناتھ اور بدری ناتھ کی تعمیر نو ہو، یا پھر گجرات میں سومناتھ مندر کی سونے سے تعمیر ہو، شری مودی نے ہندوستانی ثقافت اور عقیدے کی علامتوں کو جلال بخشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آزادی کی جدوجہد ایک خاندان کے گرد ہی محدود تھی، لیکن وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسٹیچو آف یونٹی بنا کر سردار پٹیل کو امر کرنے کا کام کیا، جو دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے تمام یادگار مقامات کو عجائب گھروں میں تبدیل کر دیا ہے، تقسیم کے دوران لوگوں کی طرف سے دی گئی قربانیوں کی یاد منانا شروع کر دیا ہے تاکہ لوگ اس کو یاد رکھیں اور اس سے سبق لیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے جلیانوالہ میوزیم تعمیر کیا ہے اور انڈمان نکوبار کے تمام جزائر کا نام ان کے نام پر رکھ کر پرم ویر چکرا ایوارڈ یافتہ افراد کو حقیقی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ راج پتھ کو کرتاویہ پاتھ میں بدل کر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آزادی کی سو سال تک ہم سب کو اپنے فرائض سے آگاہ کرنے کا کام کیا ہے۔

 

Description: C:\Users\admin\Downloads\IMG_4359.jpeg

 

**********

ش ح۔ ح ا۔ ف ر

U. No.3552



(Release ID: 1912478) Visitor Counter : 178


Read this release in: English