وزارت دفاع

آتم نربھر بھارت: وزارت دفاع نے ہندوستانی فوج کے لئے جدید ترین آکاش ہتھیار نظام اور 12 ہتھیاروں کو پتہ لگانے والے راڈار کے لئے 9100 کروڑ روپئے سے زیادہ کے معاہدے پر دستخط کئے

Posted On: 30 MAR 2023 7:28PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے 30 مارچ 2023 کو دفاع میں خودانحصاری کو مزید وسعت فراہم کرنے کے لئے مجموعی طور پر 9100 کروڑ روپئے سے زیادہ کی قیمت پر ہندوستانی فوج کے لئے جدید ترین آکاش ہتھیار نظام اور 12 ہتھیاروں کو پتہ لگانے والے راڈار، ڈبلیو ایل آر سواتھی (میدانوں) کی خریداری کے تعلق سے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

بہترین آکاش ہتھیار نظام

فضائیہ کے تحفظ کی تیسری اور چوتھی رجمنٹ کے لئے جدید ترین آکاش ہتھیار نظام، جس میں جدت کے ساتھ ساتھ لائیو میزائل اور  لانچر، مقامی سطح پر تیار معاون آلات، گاڑیاں اور بنیادی ڈھانچہ شامل ہیں، کے لئے بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ کے ساتھ 8160 کروڑ روپئے سے زیادہ کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔

جدید ترین آکاش ہتھیار نظام (اے ڈبلیو ایس) کم دوری کی سطح سے ہوا میں مار کرنے والی میزائل (ایس آر ایس اے ایم) کی فضائی سطح پر کسی بھی کارروائی کو روکنے کا نظام ہے، جسے ڈی آر ڈی او کے ذریعے ملکی سطح پر ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ فضائی خطرات سے نمٹنے کے مقصد سے ہندوستانی فوج کے لئے شمالی سرحدوں کی سمت میں انھیں جدید تر بنانے کے ساتھ اے ڈبلیو ایس کی دو اضافی رجمنٹ خریدے جارہے ہیں۔ جدید ترین آکاش ہتھیار نظام میں سیکر ٹیکنالوجی، آسانی سے پتہ نہ چلنے کی خصوصیت، سبھی سمتوں میں کام کرنے کی صلاحیت اور بہتر ماحولیاتی معیار ہیں۔

یہ منصوبہ خصوصی طور پر بھارتی میزائل کی تیاری کی صنعت اور مجموعی طور پر ملکی سطح پر دفاعی  تیاری کے ماحولیاتی نظام کو فروغ دے گی۔ منصوبے میں مجموعی طور پر گھریلو اشیاء 82 فیصد ہے، جسے 2026-27 تک 93 فیصد بڑھایا جائے گا۔

ہندوستان بحریہ میں جدید ترین اے ڈبلیو ایس کو شامل کرنے سے کم دوری کی میزائل کی صلاحیت میں ہندوستان کی خودانحصاریت میں اضافہ ہوگا۔ یہ منصوبہ دیگر ممالک کے قیمتی زر مبادلہ کو باہر جانے سے بچا کرکے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے اور مختلف عنصر کی تعمیر کے ذریعے ہندوستانی ایم ایس ایم ایز کی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کرکے مجموعی معیشت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ہتھیار نظام کی سپلائی چین کو بنائے رکھنے کے لئے پروجیکٹ کی لاگت کا تقریباً 60 فیصد ایم ایس ایم ایز سمیت نجی صنعت کو دیا جائے گا، جس سے بڑے پیمانے پر براہ راست اور بالواسطہ طور پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں  گے۔

ہتھیاروں کا پتہ لگانے  والا راڈار سواتھی

ہتھیاروں کا پتہ لگانے والے راڈار سواتھی (میدانی) کے لئے معاہدے پر بھارت الیکٹرانک لمیٹڈ (بی ای ایل) کے ساتھ 990 کروڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ یہ ملکی سطح پر ڈیزائن کیا گیا ایسا ڈبلیو ایل آر ہے جو ہماری افواج پر گولہ باری کررہی توپوں، مورٹار اور راکٹوں کی درست صورت حال کا پتہ لگانے کے ساتھ ہی خود ہی گولہ باری کے وسائل کے ذریعے براہ راست حملہ کرکے انھیں تباہ کرنے کی سہولیت سے لیس ہے۔ یہ افواج کو دشمن کی کسی بھی دخل اندازیوں کے بغیر اپنے آپریشنل کاموں کو پورا کرنے میں اہل بنائے گا اور انھیں دشمن کی گولہ باری سے حفاظت بھی فراہم کرے گا۔ اسے فوج میں آئندہ 24 مہینوں میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔

یہ پروجیکٹ دفاعی صنعت کو اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کا ایک بڑا موقع ہے اور یہ دفاع میں خودانحصاریت کے اہداف کے حصول کی سمت میں ایک اہم قدم ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ع ح  ۔ م ر

Urdu No. 3549



(Release ID: 1912466) Visitor Counter : 138


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil