امور خارجہ کی وزارت

کیرالہ کے کماراکوم میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے موضوع  پر دوسرے جی- 20 شیرپا میٹنگ کاضمنی پروگرام

Posted On: 30 MAR 2023 6:27PM by PIB Delhi

 

دوسرے جی 20 شیرپا میٹنگ کے پہلے دن کا آغاز ترقیاتی نتائج کو بہتر بنانے میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) کے اہم کردار اور گزشتہ دہائی میں ڈی پی آئی کو بڑے پیمانے پر لاگو کرنے میں ہندوستان کے وسیع تجربے پر پورے دن کی توجہ مرکوز کرنے  کے ساتھ ہوا۔ ضمنی پروگرام کا اہتمام جی 20سیکرٹریٹ نے ، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف)کےناسکوم اور ڈیجیٹل امپیکٹ الائنس (ڈی آئی اے ایل) کے اشتراک سے کیا تھا۔

ہندوستان کے جی 20 شیرپا امیتابھ کانت نے ناسکوم  کے صدر دیب جانی گھوش کے ساتھ جی 20  اراکین، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے وفود کی موجودگی میں  ڈی پی آئی  تجربہ زون کا افتتاح کیا ۔ہندوستان کے ڈی پی آئی کی کامیابی کی کہانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، عمیق ڈیجیٹل انڈیا تجربہ زون نے اہم مسائل جیسے ڈیجیٹل شناخت، مالی شمولیت نیز تعلیم اور صحت تک مساوی رسائی کے لیے ہندوستان کے ذریعہ تیار کردہ کلیدی ڈی پی آئی پر روشنی ڈلی ۔ انڈیا اسٹیک کے آبادی کے پیمانے سے متعلق مختلف ڈی پی آئی جیسے آدھار، کووِن ، یو پی آئی، ڈیجی لوکر، بھاشینی اور دیگر کو تجربہ کے زون میں دکھایا گیا تھا۔ تجربہ زون میں گوگل، مائیکروسافٹ، پے ٹی ایم، فریکٹابو، اے ڈبلیو ایس اور ٹی سی ایس جیسے نجی شعبے کے اداروں کی موجودگی بھی دیکھی گئی، جس نے ڈی پی آئی کی اختراعی صلاحیت کو ظاہر کیا۔

ضمنی پروگرام کا آغاز عوامی خدمات کو موثر اور کارگر طریقے سے جامع رسائی فراہم کرنے میں ڈی پی آئی کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے  ہندوستان کے جی 20 شیرپا امیتابھ کانت کے افتتاحی خطاب کے ساتھ ہوا ۔ انہوں نے ڈیجیٹل ڈومین میں ہندوستان کی گزشتہ چند سالوں میں حاصل کی گئی کامیابیوں اور بڑی پیش رفت  پر زور دیا اور عالمی سطح پر خاص طور پر ترقی پذیر ممالک اور سب سے کم ترقی یافتہ ممالک میں ڈی پی آئی کو اپنانے کے ممکنہ فائدے کو اجاگر کیا۔ شیرپا  امیتابھ کانت نے کھلے معیارات، اوپن اے پی آئی ، اور انٹرآپریبلٹی کو ہندوستان کی ڈی پی آئی  کی خصوصیات کے طور پر اجاگر کیا۔

پروگرام  کا آغاز ڈی پی آئی  کی اہمیت اور ضرورت پر ایک خصوصی سیشن سے ہوا جس کا عنوان 'ڈی پی آئی کیوں؟' تھا اور اس کے بعد'ڈی پی آئی لوگوں، سیارے اور خوشحالی کے لیے کیسے ڈیلیور کرتا ہے؟'، 'عالمی تناظر میں ڈی پی آئی   کس طرح  مختلف ممالک کے ڈی پی آئی اور کلیدی لرننگ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں ؟'  اور 'اسکیلنگ ڈی پی آئی : چیلنجز اور موقع'  کے موضوع پر تین نشستیں منعقد  ہوئیں۔

نمائش کے لیے دو اسپاٹ لائٹ نشستوں کا بھی انعقاد کیا گیا  جن میں (الف)   ڈی پی آئی فنانسنگ کے فرق پر پریزنٹشن  اور (ب) ڈی پی آئی کس طرح اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم – سرمایہ کار  اور بانی  کو ہوا دے رہا ہے'  کے موضوع پربات چیت شامل تھی ۔

" ڈی پی آئی کیوں ؟"  کے موضوع پر خصوصی سیشن  کا آغاز  انفوسس کے چیئرمین اور بورڈ کے شریک بانی نندن نیلیکانی اور یورپی یونین کے انٹرنل مارکیٹ کے کمشنر تھیری بریٹن جیسے معروف ان عالمی رہنماؤں کے ورچوئل پیغامات کے ساتھ ہوا، جنہوں نے جی 20 کی صدارت کے دوران ڈی پی آئی  کی افادیت اور ہندوستان کے اولوالعزم ڈی پی آئی ایجنڈے پر شرکاء سے خطاب کیا۔  خصوصی خطاب میں امریکہ کے  واشنگٹن ڈی سی میں واقع ڈیجیٹل امپیکٹ الائنس کی  منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ پریا ووہرا اور سابق چیف آرکیٹیکٹ آدھار اینڈ انڈیا اسٹیک، سی ٹی او ایک سٹیپ فاؤنڈیشن  کے جناب پرمود ورما  کا مشترکہ پریزنٹیشن شامل تھا جنہوں نے سامعین کو متنوع شعبوں میں ڈی پی آئی  کی تبدیلی کے کردار اور اس کے تعمیراتی اور اقتصادی پہلوؤں کی وضاحت کی۔

دن بھر کے سیشن کا اختتام جی 20 کے  جوائنٹ سکریٹری ناگراج نائیڈو کے اختتامی خطاب سے ہوا ۔ انہوں نے اس زبردست وعدے پر روشنی ڈالی جو ڈی پی آئی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول: نقد رقم کی منتقلی اور خوراک کی تقسیم سے لے کر ای کامرس تک اور تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے اختراعی ماڈل کو تیز کرنے سے متعلق ہے۔

ہندوستان کے ایک عالمی ڈیجیٹل مرکز کے طور پر ابھرنے کے ساتھ، جامع عوامی ٹکنالوجیوں کی تعمیر میں اس کی قیادت نے نہ صرف  ملک کو بااختیار بنایا ہے بلکہ اس سے متعلقہ کاروبار اور مواقع کی بہتات بھی کھولی ہے۔ ڈی پی آئی  نظام سرکاری اور نجی خدمات کی بامعنی فراہمی کو فعال کرنے اور غربت میں کمی، مالی شمولیت، خواتین کی اقتصادی بااختیاریت، اور موسمیاتی لچک سمیت متعدد ایس ڈی جی کے حصول کو آگے بڑھانے کے لیے اہم بنیاد بن چکے ہیں۔

ہندوستان کی زیر صدارت جی 20 کے دوران ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کلیدی ترجیحات میں سے ایک ہے۔ یہ ڈیجیٹل معیشت ، صحت، تعلیم اور مالی شمولیت کے لیے عالمی شراکت سمیت مختلف ورکنگ گروپس میں ایک کراس کٹنگ تھیم ہے۔

جی 20 شیرپا میٹنگ کے مکمل اجلاس کل سے شروع ہوں گے۔جناب وی مرلی دھرن، عزت مآب وزیر برائے امور خارجہ اور پارلیمانی امور اس کے افتتاحی اجلاس میں خصوصی بیان دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

3532



(Release ID: 1912406) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Malayalam