وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

8.08فیصد پی ایل آئی   جی او آئی خصوصی سکیورٹی 2023

Posted On: 29 MAR 2023 6:27PM by PIB Delhi

8.08 فیصد پی ایل آئی جی او آئی کی خصوصی سکیورٹی 2023 کی بقایا رقم 31 مارچ ، 2023 کو دوبارہ قابل ادائیگی ہوگی۔  اس پر مذکورہ تاریخ سے کوئی سود میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا۔ بات چیت کے دستاویزات سے متعلق قانون 1881 کے تحت کسی ریاستی سرکار کی طرف سے دوبارہ ادائیگی کے دن کو چھٹی کا دن قرار دیئے جانے کی صورت میں ، قرضہ جات اس سے پچھلے کام کاج کے دن اس ریاست میں ادائیگی دفاتر کی طرف سے رقم دوبارہ ادا کیے جائیں گے۔

سرکاری تمسکات کے ضابطوں 2007 کے 24(2) اور 24(3) کے ذیلی ضابطوں کے مطابق میچورٹی کی ادائیگی، کی رقم سرکاری تمسکات کے رجسٹرڈ ہولڈر کو جاتی ہے ، یہ رقم سبسڈیری جنرل لیجر یا آئینی سبسڈیری جنرل لیجر اکاؤنٹ کے کھاتے یا اسٹاک سرٹیفکیٹ کو جاتی ہے، یہ رقم ایک پے آرڈر کے ذریعے کسی بھی بینک اکاؤنت میں جہاں کسی بھی الیکٹرانک ذریعے سے فنڈ موصول کیے جانے کی سہولت موجود ہو کھاتے دار کے کھاتے میں بھیج دی جائے گی جس میں اس کی  فراہم کردہ تصدیق شدہ معلومات  کا استعمال کیا جائے گا۔سیکیورٹیز کے سلسلے میں ادائیگی کرنے کے مقصد کے لیے، اصل سبسکرائبر یا اس طرح کے سرکاری سیکیورٹیز کے بعد کے ہولڈرز، اپنے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات پہلے سے جمع کرائیں گے۔

تاہم، بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات کی غیر موجودگی میں الیکٹرانک ذریعے سے رقوم کی وصولی کے لیے، مقررہ تاریخ پر قرض کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے، ہولڈرز، سرکاری قرض کے دفاتر، خزانے/ ادائیگی کے لیے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ذیلی خزانے اور شاخیں (جس پر وہ سود کی ادائیگی کے لیے رجسٹرڈ ہیں)۔

ڈسچارج ویلیو وصول کرنے کے طریقہ کار کی مکمل تفصیلات مذکورہ ادائیگی کرنے والے کسی بھی دفتر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

۔۔۔

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

U3503


(Release ID: 1912031) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Telugu , Urdu