نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

نائب صدر جمہوریہ نے پروفیسر رینو چیما وگ کو پنجاب یونیورسٹی کی وائس چانسلر کے طور پر مقرر کیا

Posted On: 29 MAR 2023 4:32PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکڑ ، جو کہ پنجاب یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں، نے آج پروفیسر (ڈاکٹر) رینو چیما وگ کو پنجاب یونیورسٹی کی وائس چانسلر کے طور پر مقرر کیا ۔ فی الحال وہ ڈین آف یونیورسٹی انسٹرکشن (ڈی یو آئی) ہیں۔

جناب دھنکڑ نے پنجاب یونیورسٹی ایکٹ 1947 کی دفعہ 10 کے ذریعہ تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پروفیسر وِگ کی تقرری تین برس کی مدت کے لیے کی ہے۔

اس سے قبل پروفیسر راج کمار نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد 16 جنوری 2023 سے پروفیسر وِگ قائم مقام  وائس چانسلر تھیں۔

اس کے بعد، محترم نائب صدر جمہوریہ نے پنجاب یونیورسٹی کے نائب چانسلر کے ناموں کی سفارش کے لیے 21 مارچ 2023 کو تین رکنی تحقیقی اور انتخابی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر رینو وِگ کی تقرری عمل میں آئی

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3500



(Release ID: 1912026) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Kannada