تعاون کی وزارت
امدادی تربیت کے لئے قومی کونسل
Posted On:
28 MAR 2023 5:00PM by PIB Delhi
امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل کونسل فار کوآپریٹو ٹریننگ (این سی سی ٹی)، امداد باہمی کی وزارت کے تحت ایک خودمختار سوسائٹی کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ تربیت سے متعلق مجموعی پالیسیاں اور منصوبے بنائے، اہلکاروں کی تربیت کی ضروریات کا جائزہ لینے، تربیتی پروگراموں کو ڈیزائن اور منظم کرنے اور تربیتی اداروں کے بندوبست اور امداد باہمی کے شعبے میں تحقیقی مطالعہ کا بھی انعقاد کرائے۔
این سی سی ٹی امداد باہمی کے شعبے میں زراعت اور دیہی ترقی کے لئے قومی بینک، ویئر ہاؤسنگ ترقی اور انضباطی اتھارٹی، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا، ڈائریکٹوریٹ جنرل ری سیٹلمنٹ وغیرہ کے ساتھ بھی تعاون پر مبنی پروگرام منعقد کرتا ہے۔
1974 میں اپنے قیام کے بعد سے، این سی سی ٹی نے 2021-22 تک کل 52,423 تربیتی اور رکن تعلیمی پروگرام منعقد کیے ہیں اور تقریباً 14.9 لاکھ اہلکاروں کو تربیت دی ہے۔
پچھلے تین سالوں اور موجودہ سال میں منعقد کیے گئے پروگراموں کی تعداد اور این سی سی ٹی کے ذریعے تربیت یافتہ شرکاء کی تعداد درج ذیل ہے۔
سال
|
حصولیابی
|
پروگراموں کی تعداد
|
شرکا کی تعداد
|
2019-2020
|
1,783
|
60,881
|
2020-2021
|
1,100
|
40,288
|
2021-2022
|
1,598
|
62,774
|
2022-2023
(فروری 2023 تک)
|
2,624
|
1,44,879
|
سال 2020-21 اور 2021-22 کے دوران اس وقت کووڈ 19 وبا پھوٹ پڑنے کی وجہ سے تعداد متاثر ہوئی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع ح۔ ن ا۔
U- 3469
(Release ID: 1911743)
Visitor Counter : 111