زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
خواتین صنعت کار پائیدار زراعت کی جانب بڑھنے میں رہنمائی کررہی ہیں
Posted On:
28 MAR 2023 7:48PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کے بہبود کی وزارت ، حکومت ہند اور حیدرآباد کے زرعی توسیع کے بندوبست کے قومی انسٹی ٹیوٹ نے لدھیانہ کے پی اے ایم ای ٹی آئی اور پی اے ایم ای ٹی آئی میں پنجاب کے زرعی فارمرس ویلفیئر کے محکمہ کے اشتراک سے لدھیانہ کے پی اے یو کیمپس میں خاتون کسانوں کے لئے ایک اپرنٹس شپ نمائش سے متعلق بیداری کے ایک روزہ پروگرام کااہتمام کیا ہے ۔ اس تقریب کا مقصد زراعت اور متعلقہ سیکٹروں میں صنعتوں کے مواقع سے متعلق کھیتی باڑی کرنے والی خواتین اور خاتون صنعت کارو ں کے درمیان بیداری پیدا کرنا ہے اور ان کی صنعت کو فروغ دینے کے لئےڈجیٹل میڈیا کااستعمال کرنا ہے۔ اس تقریب میں 350 سے زیادہ کھیتی باڑی کرنے والی خواتین ، پنجاب کے 23 اضلاع کی خاتون صنعت کاروں نے شرکت کی ۔
پنجاب کے کئی اضلاع سے تعلق رکھنے وا لی تقریبا 20 خاتون صنعت کاروں کی طرف سے ایک نمائش بھی لگائی گئی، تقریب نمائش کے افتتاح کے ساتھ شروع ہوئی جس میں خواتین صنعت کاروں نےاپنی اپنی صلا حیتوں اور ہنرمندی کی نمائش کی ۔ انہوں نے مسالوں، شہد،ہاتھ سے بنے زیورات ، اور کنٹھا ڈریسز کروچک بیگ، مفنس، کیک، چھپائی والے سوٹس ، موم بتی، ا ٓملہ مصنوعات، پینٹ کئے ہوئے سوٹس، پھلکاری دوپٹہ، جیم، اسکواش، مربہ، چٹنی، صابن، ہیئرآئل، موٹےاناج کے پکے ہوئے کھانے اور دیگر باجرے کی مصنوعات کے علاوہ مورنگا پاؤڈر ، کوکاپیٹھ، ورمی کمپوسٹ پلانٹرس، نرسری مصنوعات، جوٹ کے بیگ وغیرہ جیسی مختلف مصنوعات کی نمائش کی۔ بات چیت کے دوران نمائش کاروں کو مطلع کیا گیا کہ کس طرح وہ ڈجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرکے اپنی صنعت کو بڑھا سکتی ہیں اور فروغ دے سکتی ہیں اور مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی حمایت حاصل کرسکتی ہیں ۔
لدھیانہ میں پی اے ایم ای ٹی آئی کی ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ بھارتی مدان نے اس پروگرام کاا یک مجموعی جائزہ پیش کیا ۔حیدرآباد کے ایم اے این اےجی ای (صنفی مطالعات) کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹرونیتا کماری نے استقبالیہ خطاب کیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی جناب ایس آر انگلے تھے جو حکومت ہند میں زراعت اورکسانوں کے بہبود کی وزارت میں جوائنٹ ڈائریکٹر (ایکسٹنشن) ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں جی 20 کے مقام کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اہم تقریبات کو اجاگر کرنے کےلئےزراعت اورکسانوں کی بہبود کی وزارت کی جانب سے اہتمام کردہ جی 20 تقریبا ت کاایک جائزہ پیش کیا۔ ا نہوں نےمزید بتایاکہ فی الحال خواتین ہندوستان میں کل صنعت کاری کا 14 فیصد ہی حصہ دار بنی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے مناسب مارکیٹنگ حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا اور بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کےلئے مصنوعات کے معیار کاخیال رکھنے کےلئے زور دیا ۔ انہوں نے اس بارے میں بھی بات کی کہ کس طرح خواتین صنعت کار پرائمری او ر سیکنڈری پروسیسنگ یونٹس قائم کرنے کے لئے یہ خواتین صنعت کار فائدہ اٹھا سکتی ہیں ۔ اور کس طرح ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو حکومت ہند کی زعتی بنیادی ڈھانچے کے فنڈکی اسکیم ان خواتین صنعت کاروں کی پروسیسنگ یونٹس قائم کرنے میں مدد گارثابت ہوسکتی ہیں ۔ انہوں نے مزید ان کی صنعت بڑھانے کےلئےایف پی اوز کی تشیل کے فوائد کے بارے میں بات کیا ۔
لدھیانہ کے کلسٹرہیڈ جناب دیویندرسنگھ نے خاتون صنعت کاروں کو فروغ دینے کےلئے نباڈ اقدامات کے بارے میں بات کی ۔ اسکول آف بزنس اسٹڈیز کے پروفیسر اور سربراہ ڈاکٹر رمن دیپ سنگھ نے خاتون صنعت کاروں کےلئے ایک موثر مارکیٹنگ حکمت عملی کے بارے میں معلومات مشترک کی ۔ حیدرآباد کے ایم اے این اے جی ای کی ڈپٹی ڈائریکٹر (صنفی مطالعات) ڈاکٹر ونیتا کماری نے شرکا میں بیداری پیدا کی اورانہوں نے ان کی صنعت کو فروغ دینے اوربرانڈنگ کےلئے ڈجیٹل مارکیٹنگ سے متعلق بیداری پیدا کی اور خواتین کے لئے صنعت کاری کے پروگرام کے بارے میں جانکاری دی ۔
لدھیانہ کے پی اے ایم ای پی آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم آئی ایس گل نے اس موقع پر شرکا سے خطاب کیا اور کہاکہ خواتین صنعت کار خواتین کی صلاحیت کو بڑھانے میں اہم رول ادا کرتی ہیں ۔ انہو ں نے نمائش میں خواتین صنعت کاروں کی جانب سے پیش کی گئی مصنوعات کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مصنوعات کی لیبلنگ اور پیکجنگ کی بہتر قیمت کےلئے عالمی نوعیت کی ہونی چاہئے۔
کالج آف ایگری کلچرل کی ڈین جناب آر کے دھالیوال نے اپنے خطاب میں کہاکہ کھیتی باڑی کرنےوالی خواتین اور خواتین ایگری پرینیورس کو چاہئے کہ وہ تعلیم، رقم اورہنرمندی کے ساتھ خود روزگار کے ذریعہ فیصلہ کرنے کی اپنی صلاحیت کو بڑھائیں۔ ا نہوں نےمزید کہاکہ وہ اپنے تجربات کا استعمال کریں اوراپنی صنعت کاری کی صلاحیت اور ہنر مندی کے دائرےکے وسیع کریں ۔
اس موقع پر مختلف موضوعات کے سرکردہ ماہرین نے بھی خطاب کیا تاکہ خواتین اور خواتین صنعت کاروں میں بیداری پیدا کی جاسکے۔ فوڈ ، سائنس اورٹکنالوجی، پی اے یو کے شعبے کی سربراہ ڈاکٹر پونم سچدیو نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح خواتین خوراک کے شعبے میں اپنی صنعت کو فروغ دے سکتی ہیں ۔
کچھ ترقی پسند اور روشن خیال خواتین صنعت کاروں ، گلوبل ایس ایچ جی کی محترمہ گلدیو کور دیول ، نیٹ کنٹ کی محترمہ پوجا ریکھی ، ایس ایچ جی کی محترمہ سکھوندر کور نےصنعت کار ی کے سفر سے متعلق اپنے تجربات مشترک کئے اور خواتین کی صنعت کو بڑھانے کےلئے ڈجیٹل اور سوشل میڈیا کے استعمال پر خواتین شرکار کو بھی ترغیب دی ۔
پی اے ایم ای ٹی آئی کے زرعی ایکسٹینشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر بلوندرسنگھ نے شکریہ کے ووٹ پر خطاب کیا ۔
*********
ش ح۔ ح ا۔ ف ر
U. No.3447
(Release ID: 1911693)
Visitor Counter : 182