سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سال 2023-24 کے لیے این اے ایم اے ایس ٹی ای کے تحت مختص کردہ بجٹ 97.41 کروڑ روپئے کے بقدر ہے
Posted On:
28 MAR 2023 5:18PM by PIB Delhi
مشین پر مبنی صفائی ستھرائی کے ایکو نظام کے لیے قومی کاروائی (این اے ایم اے ایس ٹی ای) کے نام سے ایک اسکیم وضع کی گئی ہے۔ اس اسکیم کو ملک کی تمام شہری مقامی انجمنوں (یو ایل بیز) تک توسیع دینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ تمام یو ایل بی اکائیوں میں نافذ کی جانے والی اس اسکیم کی اہم خصوصیات کچھ اس طرح ہیں:
- شناخت: این اے ایم اے ایس ٹی ای سیور/سیپٹک ٹینک کے کارکنان (ایس ایس ڈبلیوز) کی تفصیلات اکٹھا کرنے کا تصور پیش کرتی ہے۔
- ایس ایس کارکنان کی پیشہ وارانہ تربیت اور انہیں پی پی ای کٹس کی تقسیم
- ہنگامی صفائی ستھرائی ردعمل اکائیوں کے لیے حفاظتی آلات کا تعاون (ای ایس آر یوز)
- شناخت شدہ ایس ایس کارکنان اور ان کے کنبہ اراکین کے لیے آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی- پی ایم جے اے وائی) کے تحت صحتی بیمہ اسکیم کے فوائد۔
- روزی روٹی کا تعاون: صفائی ستھرائی سے متعلق آلات/ گاڑیوں کی خریداری کے سلسلے میں صفائی ستھرائی کارکنان کو سرمایہ تعاون اور سبسڈی (پونجی + سود) کی فراہمی کے ذریعہ خودکارسازی اور صنعت کاری کو فروغ دینا۔
آئی ای سی مہمات: این اے ایم اے ایس ٹی ای کے کاموں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے شہری مقامی انجمنوں (یو ایل بیز) اور قومی صفائی کرمچاری مالی اور ترقیاتی کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی) کے ذریعہ مشترکہ طور پر زبردست آئی ای سی مہمات کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ شہریوں پر مرتکز بیداری پھیلانے والے ایسے پروگراموں کا بھی اہتمام کیا جائے گا جو یہ پیغام دیں گے کہ یو ایل بی /ای آر ایس یو جیسے اداروں کے پینل میں شامل منظم خدمات فراہم کاروں سے ہی سیور/ سیپٹک ٹینک صفائی ستھرائی خدمات حاصل کی جائیں۔
شروعات میں پانچ سو امرت شہروں پر احاطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن اب ہم مرحلہ وار طریقے سے تمام شہری مقامی انجمنوں (یو ایل بیز) پر احاطہ کر رہے ہیں۔
اس اسکیم پر 2023-24 سے 2025-26 کے درمیان عمل کیا جانا ہے۔ سال 2023-24 کے لیے مختص کردہ بجٹ 97.41 کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔ یہ ایک مرکزی شعبے کی اسکیم ہے، اسی لیے ریاست وار تخصیص نہیں کی گئی ہے۔
یو ایل بی اداروں میں صفائی ستھرائی سے متعلق آلات اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی کے لیے شہر پر مرتکز نقطہ نظر اپنایا گیا ہے۔
یہ اطلاع سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس آٹھولے کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:3433
(Release ID: 1911670)