امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ربیع  مارکٹنگ سیزن 24-2023 کے لئے گیہوں کی خریداری کا عمل  بہتر انداز میں شروع ہوا

Posted On: 28 MAR 2023 7:44PM by PIB Delhi

ملک میں  ربیع مارکٹنگ سیزن  2023-24 کے لیے گیہوں کی خریداری کا آغاز ہو چکا ہے اور گزشتہ سال صفر خریداری کے مقابلے 27.03.2023 تک 10,727 میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی جا چکی ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں اجین، دیواس، اندور، شاجاپور، سیہور وغیرہ  علاقوں میں گیہوں  کی خریداری کی گئی ہے۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں ہی مجموعی خریداری تقریباً 10,000 میٹرک ٹن تھی۔ جبکہ اس سال یہ مقدار 27.03.2023 کو پہلے ہی تجاوز کرگئی ہے۔ پچھلے سال سرکاری اداروں کو اپنی پیداوار فروخت کرنے کے لیے تقریباً 18 لاکھ کسانوں نے عوامی خریداری کےعمل میں حصہ لیا تھا، اس سال 31 لاکھ سے زیادہ کسانوں نے گیہوں  کی عوامی خریداری کے عمل میں حصہ لینے کے لیے پہلے ہی اپنا اندراج کرایا ہے۔ یہ اس سال گیہوں  کی اچھی  خریداری کے لیے اچھے اشارے ہیں۔

ربیع مارکٹنگ سیزن  2023-24 کے دوران خریداری کے لیے 341.50 ایل ایم ٹی گیہوں کی مقدار کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ گزشتہ  ربیع مارکٹنگ سیزن  2022-23 کے دوران اصل میں 187.92  ایل ایم ٹی گیہوں خریداگیا تھا۔ ریاستی حکومتوں کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر، 01.03.2023 کو منعقدہ ریاستی فوڈ سکریٹریوں کی میٹنگ میں ریاست وار  خریداری کے تخمینوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے ذریعہ دوسرے پیشگی تخمینہ کے مطابق، اس موسم میں گیہوں کی تخمینہ پیداوار تقریباً 1121 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔ ایف سی آئی کے فیلڈ دفاتر کی تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق حالیہ بارش کا گیہوں کی پیداوار پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ہے۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 3443)


(Release ID: 1911665) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi