خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

پی ایم کے ایس وائی  کے تحت اہداف

Posted On: 28 MAR 2023 1:03PM by PIB Delhi

فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ’پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی )‘ ایک مانگ سے چلنے والی اسکیم ہے اور اس کی ذیلی اسکیموں کے تحت وقتاً فوقتاً اظہار دلچسپی (ای او آئز) جاری کیے جاتے ہیں تاکہ ملک بھر کے ممکنہ کاروباری افراد/سرمایہ کاروں سے تجاویز طلب کی جائیں۔ ریاستی حکومت کی تنظیمیں/ پی ایس یوز/ جوائنٹ وینچرز/ این جی اوز/ کوآپریٹیو/ سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایج جیز) / ایف پی اوز/ پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیاں/ پارٹنرشپ فرم/ پروپرائٹر شپ فرم وغیرہ جیسے ادارے پی ایم کے ایس وائی  کی مختلف ذیلی اسکیموں کے رہنما خطوط کے مطابق  فوڈ پروسیسنگ سہولیات کے قیام کے لیے گرانٹ ان ایڈ کی شکل میں مالی امداد حاصل کرنے کے لیے اپنی تجاویز پیش کرنے کے اہل ہیں۔

روپے کا کل فنڈ۔ پی ایم کے ایس وائی  کی مختلف ذیلی اسکیموں  یعنی (i) میگا فوڈ پارک اسکیم، (ii) ایگرو پروسیسنگ کلسٹروں کے لیے انفراسٹرکچر  تیار کرنے کی اسکیم، (iii)  فوڈ پروسیسنگ اور تحفظ کی صلاحیتوں کو تیار کرنے/ توسیع کی  اسکیم، (iv) بیک ورڈ فارورڈ لنکیجز تیار کرنے کی اسکیم، (v) انٹیگریٹڈ کولڈ چین اور ویلیو ایڈیشنل انفراسٹرکچر کے لیے اسکیم اور (vi) آپریشن گرینز اسکیم کے تحت 18-2017 سے 23-2022 تک کی مدت کے لیے 4099.76 کروڑ روپے  کا کل فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ مختص کی گئی اس  رقم میں سے 3312.63 کروڑ روپے مختلف اسکیموں کے تحت فوڈ پروسیسنگ کی صنعتوں کے قیام کے لیے گرانٹ ان ایڈ کی شکل میں جاری کیے گئے ہیں۔ پی ایم کے ایس وائی  کی مذکورہ ذیلی اسکیموں کے تحت، مجموعی طور پر 1098 پروجیکٹوں کو  فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے قیام کے لیے 8117.00 کروڑ روپے کی امداد  منظور کی گئی ہے۔ منظور شدہ ایسے پروجیکٹوں کی ریاست وار تعداد ضمیمہ-1 میں دی گئی  ہے۔

پیداوار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) اور پچھلے تین برسوں کے اخراجات کے لیے مختص بجٹ کی تفصیل حسب ذیل ہے:

(رقم کروڑ میں)

مالی سال

بجٹ تخمینہ (بی ای)

نظر ثانی شدہ تخمینہ (آر ای)

حقیقی اخراجات

2020-21

NIL

NIL

NIL

2021-22

NIL

10.00

9.27

2022-23

1022

801

124.19 (as on 22.03.2023)

 

 

ضمیمہ-I

’’پی ایم کے ایس وائی  کے تحت اہداف‘‘ کے حوالے سے ضمیمہ

پی ایم کے ایس وائی  کے تحت امداد کے لیے منظور شدہ تجاویز کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام خطے  کے لحاظ سے تعداد

 

ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام خطے

منظور شدہ پروجیکٹوں کی تعداد

آندھرا پردیش

71

اروناچل پردیش

12

آسام

51

بہار

14

چھتیس گڑھ

9

گوا

1

گجرات

91

ہریانہ

43

ہماچل پردیش

46

کرناٹک

48

کیرالہ

30

مدھیہ پردیش

45

مہاراشٹر

193

منی پور

6

میگھالیہ

4

میزورم

4

ناگالینڈ

8

اوڈیشہ

14

پنجاب

52

راجستھان

50

سکم

1

تمل ناڈو

71

تلنگانہ

31

تریپورہ

6

اتر پردیش

75

اتراکھنڈ

55

مغربی بنگال

32

انڈمان

2

چنڈی گڑھ

0

ڈی اینڈ این حویلی

1

جموں و کشمیر

30

پڈوچیری

1

میزان

1098

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ ن ا۔

- 3400



(Release ID: 1911386) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Tamil