شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

پائیدار ترقی کے اہداف

Posted On: 27 MAR 2023 4:40PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت، منصوبہ بندی کی وزارت اور کارپوریٹ امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) نے حکومت ہند کی وزارتوں اور دیگر شراکتداروں کے ساتھ مشاورت میں قومی سطح پر  ایس ڈی جیز کی پیشرفت کی نگرانی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) پر ایک قومی اشارے کا فریم ورک (این آئی ایف) تیار کیا ہے۔ ڈاٹا سورس منسٹریز سے موصول ہونے والے ڈاٹا کی بنیاد پر،ایم او ایس پی آئی ہر سال 29 جون کو ’’پائیدار ترقیاتی اہداف اورقومی اشاریہ کے فریم ورک کی پیش رفت سے متعلق رپورٹ‘‘جاری کرتا ہے۔اس رپورٹ میں ایس ڈی جی اشارے پر میٹا ڈاٹا کے ساتھ، جہاں کہیں بھی دستیاب ہو، ٹائم سیریز کا تفصیلی ڈاٹا شامل ہے۔ پیشرفت  کی اس تازہ ترین رپورٹ کو 29 جون 2022 کو جاری کیا گیا تھا۔ ایس ڈی جیز کو حاصل کرنے کے سفر میں قومی اور ذیلی قومی سطح پر پیشرفت کی پیمائش کرنے کے لیے،نیتی آیوگ نے  ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس تیار کیا ہے جوبنیادی طور پراین آئی ایف پر مبنی ہے۔ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس میں بیس لائن رپورٹ 2018 ،39 اہداف اور 62 اشارے پر مشتمل 13 اہداف شامل کئے گئے ہیں۔ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس رپورٹ20-2019 میں 54 اہداف اور 100 اشاریہ پر مشتمل 16 اہداف شامل کئے گئے ہیں۔تازہ ترین ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس رپورٹ21-2020 میں، 16 مقاصد جو 70 اہداف اور 115 اشارے پر مشتمل ہیں کو شامل کیا گیا۔

ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس رپورٹ 2020-21 کے مطابق ریاست وار  کامیابیوں کی نشاندہی کرنے والا بیان ضمیمہ میں دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے ریاستی اور ذیلی ریاستی سطح پر ایس ڈی جیز کی پیشرفت کی بھی نگرانی کرتے ہیں۔ حکومت ہند جامع ترقی   پر توجہ مرکوز کررہی ہے اوربنیادی خدمات تک رسائی کی فراہمی اور ملک میں عوام کی فلاح و بہبود کو فروغ دے رہی ہے ۔ اس سمت میں،مختلف اسکیمیں جیسے صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے قومی صحت مشن،صحت کور فراہم  کرنے کے لیے آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم جے اے وائی)، گھروں میں بیت الخلا تک رسائی فراہم کرنے کے لیے سوچھ بھارت مشن، روزگار کے لئے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم ، (منریگا)، دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں رہائش کے لیے پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی)، غیر منسلک بستیوں کو کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے  پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) ،مالی خدمات تک رسائی فراہم کرنے کے لئے پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) ، بزرگوں، بیواؤں اور معذور افراد کو سماجی پنشن وغیرہ کی شکل میں مالی امداد فراہم کرنے کے لیے قومی سماجی امدادی پروگرام (این ایس اے پی) کو لاگو کیا جا رہا ہے۔

 

ضمیمہ

 

 

 

ریاست

ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس(21-2020)

کمپوزڈ اسکور

 

رینک

آندھرا پردیش

72

4

اروناچل پردیش

60

22

آسام

57

26

بہار

52

28

چھتیس گڑھ

61

19

گوا

72

4

گجرات

69

10

ہریانہ

67

14

ہماچل پردیش

74

2

جھارکھنڈ

56

27

کرناٹک

72

4

کیرالہ

75

1

مدھیہ پردیش

62

17

مہاراشٹر

70

9

منی پور

64

16

میگھالیہ

60

22

میزورم

68

12

ناگالینڈ

61

19

اوڈیشہ

61

19

پنجاب

68

12

راجستھان

60

22

سکم

71

8

تمل ناڈو

74

2

تلنگانہ

69

10

تریپورہ

65

15

اتر پردیش

60

22

اتراکھنڈ

72

4

مغربی بنگال

62

17

مرکز کے زیر انتظام علاقے

انڈمان اور نکوبار جزائر

67

5

چندی گڑھ

79

1

دادر اور نگر حویلی

62

8

دمن اور دیو

62

8

نئی دہلی

68

2

جموں و کشمیر

66

6

لداخ

66

6

لکشدیپ

68

2

پانڈیچری

68

2

کل ہند

66

-

 

 

***********

 

ش ح ۔ ع ح ۔ م ش

U. No.3396



(Release ID: 1911376) Visitor Counter : 240


Read this release in: English