جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس بی ایم- آر کے تحت ٹوائلیٹ کی تعمیر

Posted On: 27 MAR 2023 6:22PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سال 23-2022 ( 23 مارچ 2023 تک) کے دوران سوچھ بھارت مشن (گرامین) [ایس بی ایم (جی)] کے تحت تعمیر کیے گئے انفرادی گھریلو لیٹرین ( آئی ایچ ایچ ایلز) اور کمیونٹی سینٹری کامپلیکسز (ای ایس سیز) کی ریاست / مرکز کے زیر انتظام خطے وار تعداد  ضمیمہ 1 میں دی گئی ہے۔

سال 2022-23 کے دوران  ایس بی ایم (جی)  کے تحت مختص اور جاری کردہ مرکزی شیئر فنڈز  کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام خطے وار تفصیل اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطے کی  اطلاع کے مطابق  استعمال کی تفصیل ضمیمہ 2 میں دی گئی ہے۔

سال 23۔2022 کے دوران، ایس بی ایم (جی) کے لیے مختص بجٹ 5000 کروڑ روپے (نظرثانی شدہ تخمینہ)  کا ہے۔ 24-2023 کے لیے، ایس بی ایم (جی) کا بجٹ  تخمینہ 7192 کروڑ روپے  کا ہے۔

ایس بی ایم (جی) کے تحت، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطے  کی طرف سے ان کے سالانہ نفاذ کے منصوبوں (اے آئی پیز) میں جمع کرائی گئیں  مانگوں کی بنیاد پر، ایس بی ایم (جی) کی نیشنل اسکیم سینکشننگ  کمیٹی کے ذریعہ  انکی  منظوری کے بعد ریاست/ مرکز کے زیر انتظام خطے  کے حساب سے فنڈز مختص کیے جاتے ہیں۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے سال 24-2023 کے لیے اپنے اے آئی پی  جمع کرادئے ہیں جن پر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اس لیے، سال 24-2023  کے لیے ریاست وارر فنڈز ابھی مختص نہیں کئے گئے گئے ہیں۔

سال 25-2024 تک ملک کے تمام گاؤوں  میں ٹھوس اور مائع فضلہ کے بندوبست کے لیے انتظامات کرنے اور او ڈی ایف  کی حیثیت کو برقرار رکھنے  کے مقصد سے 5 سال کی مدت کے واسطے  یکم اپریل 2020 سے ایس بی ایم (جی) فیز-II  شروع کیا گیا ہے۔ اس لئے  سال  24-2023  کے لیے ایس بی ایم (جی)  کا مختص بجٹ پروگرام کے رہنما خطوط کے تحت بتائی گئیں سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

ضمیمہ 1

سال 23۔2022 ( 23 مارچ 2023 تک) کے دوران ایس بی ایم (جی)  کے تحت تعمیر کردہ آئی ایچ ایچ ایلز اور سی ایس سیز  کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام خطے  وار تعداد

نمبر شمار

ریاست /مرکز کے زیر انتظام خطہ

23-2022 میں تعمیر کردہ آئی ایچ ایچ ایلز کی تعداد

23-2022 میں تعمیر کردہ سی ایس سیز کی تعداد

1

انڈمان اور نکوبار جزائر

169

0

2

آندھرا پردیش

3,955

379

3

اروناچل پردیش

3,348

46

4

آسام

1,01,862

247

5

بہار

7,05,206

270

6

چھتیس گڑھ

49,704

1,055

7

دادرہ اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

43

10

8

گوا

0

27

9

گجرات

24,122

198

10

ہریانہ

7,386

251

11

ہماچل پردیش

13,617

608

12

جموں و کشمیر

51,068

925

13

جھارکھنڈ

22,345

48

14

کرناٹک

15,758

555

15

کیرالہ

4,089

185

16

لداخ

912

39

17

لکشدیپ

0

20

18

مدھیہ پردیش

1,75,126

1,070

19

مہاراشٹر

1,13,579

2,431

20

منی پور

4,757

118

21

میگھالیہ

17,759

102

22

میزورم

0

0

23

ناگالینڈ

4,147

67

24

اوڈیشہ

1,17,119

429

25

پڈوچیری

122

1

26

پنجاب

18,475

464

27

راجستھان

1,64,248

4,037

28

سکم

3,273

27

29

تمل ناڈو

40,639

597

30

تلنگانہ

151

14

31

تریپورہ

11,343

55

32

اتر پردیش

3,08,374

1,323

33

اتراکھنڈ

7,931

264

34

مغربی بنگال

3,75,741

1,102

 

کل

23,66,368

16,964

ماخذ: جیسا کہ ایس بی ایم (جی) کے آئی ایم آئی ایس  پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطے  کے ذریعہ اطلاع دی گئی ہے۔

ضمیمہ 2

 

 

 

 

(روپے کروڑ میں)

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام خطے

مختص کیا گیا فنڈ

ابتدائی باقی رقم -

یکم اپریل 2022 کو

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں  کے ذریعہ  نکالا گیافنڈ

اطلاع کے مطابق استعمال

1

انڈمان اور نکوبار جزائر

0.83

1.72

0.28

1.46

2

آندھرا پردیش

676.79

93.22

147.03

43.06

3

اروناچل پردیش

29.43

1.50

14.72

7.50

4

آسام

495.71

169.13

90.52

174.92

5

بہار

1544.86

512.01

325.28

835.89

6

چھتیس گڑھ

355.07

55.78

88.77

106.11

7

دادرہ اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

1.63

1.80

0.00

0.90

8

گوا

34.38

6.68

16.59

17.83

9

گجرات

284.68

135.64

53.63

91.46

10

ہریانہ

202.77

78.64

0.00

23.72

11

ہماچل پردیش

198.07

83.32

38.28

60.77

12

جموں و کشمیر

494.20

81.63

116.79

103.98

13

جھارکھنڈ

300.64

123.02

70.03

108.53

14

کرناٹک

665.34

209.83

0.00

67.37

15

کیرالہ

308.04

9.98

74.00

10.19

16

لداخ

17.30

2.16

0.00

1.64

17

لکشدیپ

7.74

0.00

1.94

0.00

18

مدھیہ پردیش

411.14

271.96

81.78

287.06

19

مہاراشٹر

1740.11

446.21

0.00

95.75

20

منی پور

51.45

12.18

12.86

12.01

21

میگھالیہ

92.13

42.73

16.57

30.26

22

میزورم

19.67

5.48

4.92

7.34

23

ناگالینڈ

39.44

4.51

19.72

14.30

24

اوڈیشہ

0.00

861.59

0.00

356.39

25

پڈوچیری

37.80

23.29

0.00

0.88

26

پنجاب

168.19

92.03

0.00

50.14

27

راجستھان

624.90

183.47

288.78

292.45

28

سکم

23.17

0.95

5.79

2.73

29

تمل ناڈو

421.10

183.24

78.47

128.50

30

تلنگانہ

542.94

10.12

0.00

3.42

31

تریپورہ

128.29

29.74

28.28

23.41

32

اتر پردیش

1529.38

335.16

687.87

861.63

33

اتراکھنڈ

92.61

25.70

14.14

26.37

34

مغربی بنگال

848.16

230.74

406.01

359.04

کل

12387.96

4325.16

2683.05

4207.02

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ ن ا۔

U-3394


(Release ID: 1911374)
Read this release in: English