محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای شرم پورٹل پر رجسٹرڈ 2.6 کروڑ سے زیادہ بلڈنگ اورتعمیراتی  ورکرز کا ڈیٹا ریاستوں کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے: شری بھوپیندر یادو

Posted On: 27 MAR 2023 8:55PM by PIB Delhi

وزارت محنت اور روزگار کے لیے اراکین پارلیمنٹ کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ 27 مارچ 2023 کو نئی دہلی میں محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کا موضوع تھا‘‘بلڈنگ اور دوسرے تعمیراتی  ورکرز (بی اوسی ڈبلیو)’’۔

میٹنگ کے دوران، کمیٹی کو بتایا گیا کہ وزارت محنت و روزگار نے بی او سی ورکرز کے لیے ماڈل ویلفیئر اسکیم جاری کی ہے جس میں لائف اورمعذوری  کور، صحت اور زچگی کور، بی او سی ورکرز کےاولاد  کی تعلیم کے لیے مالی امداد، ٹرانزٹ رہائش فراہم کرنے کے لیے اورمہارت کی ترقی اور آگاہی کے پروگرام کے لئے رہنما خطوط ہیں۔

ممبران کو بتایا گیا کہ وزارت محنت اور روزگار نے 26 اگست 2021 کو غیر منظم مزدوروں کا قومی ڈیٹا بیس بنانے کے لیے ای-شرم پورٹل کا آغاز کیا تھا جس کے تحت اب تک کل 28.65 کروڑ ورکرس رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، جن میں سے 2.60 کروڑ ہیں۔ بی او سی ورکرز ہیں۔

مرکزی وزیر نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ بی اوسی ڈبلیو کارکنوں کا یہ ڈیٹا ریاستی حکومتوں کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے تاکہ وہ ان کارکنوں کو حفاظتی فوائد فراہم کر سکیں اور یہ بھی بتایا کہ کس طرح ای-شرم پورٹل پر موجود ڈیٹا کو دیگر مرکزی وزارتوں کے ساتھ مربوط کیا جا رہا ہےتاکہ ان کارکنوں  کے لئے  ان کی متعلقہ فلاحی اسکیموں کی دستیابی کو یقینی بنایاجاسکے۔

  محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر  جو ممبران پارلیمنٹ موجود تھے وہ  یہ ہیں ،جناب  سنیل کمار مونڈل، جناب سشیل کمار گپتا،محترمہ سنگیتا یادو اور جناب ونے ڈی ٹنڈولکر۔

بات چیت کے دوران اراکین نے وزارت کی کوششوں کی تعریف کی اور ریاستی بی اوسی ڈبلیو بورڈز کے ذریعے سماجی تحفظ کی اسکیموں کی فراہمی اور ای-شرم پورٹل کے ساتھ ان کے انضمام کو یقینی بنانے کے لیے مرتکزکوشش کی تجویزپیش کی ۔

بی اوسی ڈبلیو ( آرای  اینڈ سی ایس )ایکٹ، 1996 عمارت اور دیگر تعمیراتی کارکنوں کی ملازمت اور خدمات کی شرائط کو ریگولیٹ کرنے اور ان کی حفاظت، صحت اور بہبود کے اقدامات اور دیگر متعلقہ معاملات فراہم کرنے کے لیے وضع کیا گیا تھا۔

بی اوسی ڈبلیو ویلفیئر سیس ایکٹ، 1996 میں تعمیر کی لاگت پر سیس کی وصولی اور وصولی کے لیے بھی وضع کیا گیا تھا جس کا استعمال بی اوسی ڈبلیو (آرای اینڈ سی ایس ) ایکٹ کے سیکشن 22 کے تحت بی اوسی ڈبلیو کارکنوں کے لیے کئی فلاحی سرگرمیوں کے لیے فراہم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ ریاست تعمیراتی لاگت کے 1فیصد پر سیس وصول کرتی ہے۔ بی اوسی ڈبلیو کارکنوں کو رجسٹر کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فنڈ کا انتظام کرنے کی ذمہ داری متعلقہ ریاستی بی اوسی ڈبلیو بورڈز کے پاس ہے۔یکم نومبر 2022 تک ریاستی بورڈز کے ذریعہ کل تقریباً 5.06 کروڑ کارکنان رجسٹرڈکئے گئے۔

***********

(ش ح ۔ اک۔ ع آ)

U -3393


(Release ID: 1911365) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Punjabi