جل شکتی وزارت
جے جے ایم کی پیشرفت
Posted On:
27 MAR 2023 6:25PM by PIB Delhi
ہر دیہی گھرانے کو 2024 تک نل کے پانی کی فراہمی کے قابل بنانے کے لیے، حکومت ہند ریاستوں کے ساتھ مل کر جل جیون مشن (جے جے ایم ) - ہر گھر جل، کو اگست 2019 سے نافذ کر رہی ہے۔
اگست 2019 میں جل جیون مشن کے اعلان کے وقت، 3.23 کروڑ (17فیصد) دیہی گھرانوں میں نل کے پانی کے کنکشن ہونے کی اطلاع تھی۔ اب تک، جیسا کہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے 22مارچ 2023کو اطلاع دی گئی ہے، جے جے ایم کے تحت پچھلے ساڑھے تین سالوں میں اضافی 8.28 کروڑ دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اس طرح، 22مارچ 2023 تک، ملک کے 19.43 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے، تقریباً 11.51 کروڑ (59.27فیصد) گھرانوں نے گھروں میں نل کے پانی کی فراہمی کی اطلاع دی ہے۔
جل جیون مشن کے تحت اب تک ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے بتائے گئے مختص کردہ مرکزی فنڈ، نکالے گئے فنڈ اور استعمال کئے گئے فنڈکی سالانہ وار تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
مرکزی
|
ریاستی حصے کے تحت اخراجات
|
مرکز +ریاست کے اخراجات
|
سال
|
مختص کردہ
|
ریاستوں کے ذریعہ نکالاگیا فنڈ
|
رپورٹ شدہ استعمال
|
2019-20
|
10,000.66
|
9,951.81
|
5,998.89
|
4,066.88
|
10,065.77
|
2020-21
|
11,000.00
|
10,917.86
|
12,542.03
|
7,803.36
|
20,345.39
|
2021-22
|
45,011.00
|
40,009.77
|
25,524.36
|
18,679.87
|
44,204.23
|
2022-23*
|
55,000.00
|
41,919.43
|
41,796.43
|
31,866.77
|
73,663.08
|
*22مارچ 2023تک ماخذ :جے جے ایم –آئی ایم آئی ایس
پورے ملک میں جے جے ایم کے ہدف کو تیز رفتاری کے ساتھ حاصل کرنے کے لیے، منجملہ دیگرباتوں کے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سالانہ ایکشن پلان (اے اے پی) کی مشترکہ بحث اور حتمی شکل دینا، عمل آوری کا باقاعدہ جائزہ، ورکشاپس/ کانفرنسیں صلاحیت کی تعمیر اور علم کے اشتراک کے لیے ویبنارز، تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے کثیر الشعبہ ٹیم کے فیلڈ وزٹ وغیر/ شامل ہیں۔ جے جے ایم کے نفاذ کے لیے ایک تفصیلی آپریشنل گائیڈ لائن؛ دیہی گھرانوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے گرام پنچایتوں اور سی ڈبلیو ایس سیز کے لیے مارگدرشیکا اور آنگن واڑی مراکز، آشرم شالوں اور اسکولوں میں پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کی خصوصی مہم کے لیے رہنما خطوط ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں تاکہ جل جیون مشن کی منصوبہ بندی اور عمل آوری میں آسانی ہو۔ آن لائن نگرانی کے لیے، جے جے ایم -انٹیگریٹڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (آئی ایم آئی ایس )اور-جے جے ایم ڈیش بورڈ کو جگہ دی گئی ہے۔ پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس ) کے ذریعے شفاف آن لائن مالیاتی انتظام کے لیے بھی بندوبست کیا گیا ہے۔
یہ جانکاری جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***********
(ش ح ۔ اک۔ ع آ)
U -3390
(Release ID: 1911359)
Visitor Counter : 136