شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرق کی شاہراہ کے شعبے کی ترقیاتی اسکیم
Posted On:
27 MAR 2023 6:08PM by PIB Delhi
‘‘منکچار مہندر گنج (ہلیدیاگنی سے جھنجھانی) روڈ کی بہتری اور اپ گریڈیشن’’ کے پروجیکٹ کو ، جسے 10 فروری 2023 کی با اختیار بین وزارتی کمیٹی نے غور کرنے کے لئے فہرست میں شامل کیا گیا تھا، آسام سرکا رکی جانب سے اس وضاحت کے مد نظر غور وفکر کرنے کے لئے نہیں رکھا جاسکا کہ شمال مشرقی شاہراہوں کے شعبے کی ترقیاتی اسکیم ( این ای آر ایس ڈی ایس) کے تحت ریاستی سرکا روں کے ذریعہ اس سے قبل پیش کی گئی اسکیموں پر صرف اسی صورت میں غور کیا جاسکتا ہے ، اگر وہ ریاستی سرکاروں کے ذریعہ از سر نو طور پر دوبارہ پیش کی جائیں۔
یہ معلومات شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ا ع- ق ر)
U-3381
(Release ID: 1911344)
Visitor Counter : 124