شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

موجودہ ٹرمنلز کی توسیع اور جدید کاری، نئے ٹرمنلز کے قیام اور رن ویز کو مضبوط بنانے کے لئے آئندہ پانچ برسوں میں ہوائی اڈے کے شعبے میں اے اے آئی اور  دیگر ایئر پورٹس ڈیولپرز نے  تقریباً 98 ہزار کروڑ روپے کے کیپیٹل اخراجات کا نشانہ رکھا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 MAR 2023 3:45PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ہوائی اڈوں کی اپ گریڈیشن/جدید کاری ایک مسلسل عمل ہے اور یہ کام ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) اور دیگر ہوائی اڈوں کے ڈیولپرز کی طرف سے وقتاً فوقتاً  کرایا جاتا ہے، جس کا انحصار زمین کی دستیابی، تجارتی  طور پر قابل عمل ہونے، سماجی و اقتصادی معاملات پر غور کرنے کے بعد  ایسے ہوائی اڈوں تک جانے آنے کے لئے ٹریفک کی مانگ/ایئر لائنز کی خواہش پر ہوتا ہے۔ دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھموجودہ ٹرمنلز کی توسیع اور جدید کاری، نئے ٹرمنلز کے قیام اور رن ویز کو مضبوط بنانے کے لئے آئندہ پانچ برسوں میں ہوائی اڈے کے شعبے میں اے اے آئی اور  دیگر ایئر پورٹس ڈیولپرز نے  تقریباً 98 ہزار کروڑ روپے کے کیپیٹل اخراجات کا نشانہ رکھا ہے۔ اس  میں سے 60000 کروڑ (تقریباً)  موجودہ ہوائی اڈوں کی ترقی کے لیےمختص کیے گئے ہیں اور  38000 کروڑ (تقریباً) نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کے قیام کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

حکومت ہند  نے 21 نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کے قیام کے لیے ’اصولی‘ طو ر پر منظوری دےدی ہے اور ان 21 گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کے پروجیکٹوں کی کل تخمینہ لاگت 45,000 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

ان میں سے 11 گرین فیلڈ ہوائی اڈے یعنی۔ درگاپور، شرڈی، کنور، پاکیونگ، کلبرگی، اورواکل (کرنول)، سندھو درگ، کشی نگر، ایٹا نگر، موپا اور شیواموگا کو آپریشنل بنایا گیا ہے۔

پی پی پی ایئرپورٹ آپریٹرز یعنی دہلی، بنگلورو، حیدرآباد، لکھنؤ، منگلورو، گوہاٹی، احمد آباد، جے پور اور تریویندرم نے متعلقہ ہوائی اڈوں پر اپ گریڈیشن/ تزئین و آرائش کے کام شروع کئے ہیں، جن کے کیپیٹل اخراجات 35,000 کروڑ روپے سے زیادہ  ہیں۔

ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے ذریعے شروع کیے گئے بڑے اپ گریڈیشن پروجیکٹوں کی فہرست ضمیمہ میں  دی گئی ہے۔

ہوائی اڈوں کی تعمیر/اپ گریڈیشن کے لئے معینہ مدت متعلقہ ہوائی اڈوں کے ڈیولپرز کی طرف سے مختلف عوامل جیسے زمین کے حصول، لازمی منظوری، رکاوٹوں کو دور کرنے، مالیاتی بندش وغیرہ پر منحصر ہے۔ ملک گیر لاک ڈاؤن اور کووڈ 19 عالمی وبا کے دیگر اثرات جیسے افرادی قوت کا غیر فعال ہونا، سپلائی چین کا منقطع ہونا وغیرہ اور غیرمعمولی منفی موسمی حالات اے اے آئی کی طرف سے شروع کیے گئے اپ گریڈیشن پروجیکٹوں میں تاخیر کے اہم عوامل ہیں۔

ہوائی اڈے کے منصوبوں پر عمل درآمد کی ذمہ داری بشمول پروجیکٹوں کی فنڈنگ متعلقہ ہوائی اڈے کے ڈیولپر پر اور متعلقہ ریاستی حکومت  پر عائد ہوتی ہے (اس صورت میں کہ ریاستی حکومت پروجیکٹ کی تجویز کنندہ ہے)۔

 

ضمیمہ

اس وقت چلنے والے اہم پروجیکٹ (جن کی لاگت 150 کروڑ روپے سے زیادہ ہے)

نمبر شمار

ایئرپورٹ

پروجیکٹ کا نام

منظور شدہ لاگت (روپے کروڑ میں)

1

پٹنہ

پٹنہ ہوائی اڈے پر نئی گھریلو ٹرمینل عمارت اور دیگر ڈھانچے (فیز I اور II )کی تعمیر۔

1216.90

2

پورٹ بلیئر

پورٹ بلیئر ہوائی اڈے پر این آئی ٹی بی اور متعلقہ  کاموں کی تعمیر

707.73

3

کولکتہ

این ایس سی بی آئی ہوائی اڈے، کولکتہ میں اے ٹی سی ٹاور اور ٹیکنیکل بلاک کی تعمیر

458.00

4

کولکتہ

این ایس سی بی آئی ہوائی اڈے، کولکتہ میں ایئر سائیڈ کی صلاحیت میں اضافہ

389.71

5

ہولونگی (ایٹا نگر)

ہولونگی، ایٹا نگر، اروناچل پردیش میں نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈے کی تعمیر

645.63

6

امپھال

امپھال بین الاقوامی ہوائی اڈے، امپھال میں نئی انٹیگریٹڈ ٹرمینل بلڈنگ، کنٹرول ٹاور کم ٹیکنیکل بلاک، ایپرن، لنک ٹیکسی وے کی تعمیر  اور اس سے وابستہ کام

499.00

7

گوالیار

گوالیار ہوائی اڈے پر سول انکلیو کی توسیع

446.12

8

لیہ

لیہہ ہوائی اڈے پر نئی ٹرمینل بلڈنگ کی تعمیر

480.33

9

دہرادون

دہرادون ہوائی اڈے پر گھریلو مسافر ٹرمینل بلڈنگ کی تعمیر

456.86

10

ڈی بلاک (صفدرجنگ ایئرپورٹ)

صفدرجنگ ایئرپورٹ، نئی دہلی پرڈی جی سی اے، بی سی اے ایس، اے اے آئی بی، اے ای آر اے اور اے اے آئی کے لیے کمبائنڈآپریشنل آفیسز کی تعمیر۔

351.20

11

ایودھیا

ایودھیا ہوائی اڈے کی ترقی۔

242.14

12

چنئی

چنئی ایئرپورٹ فیز II کی جدید کاری

2467.00

13

تریچی

تروچیراپلی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافر ٹرمینل بلڈنگ اور ایئر سائیڈ سہولیات کی اپ گریڈیشن۔

951.28

14

وجے واڑہ

وجئے واڑہ ہوائی اڈے پر این آئی ٹی بی کی تعمیر اور متعلقہ کام۔

611.80

15

توتی کورن

توتیکورن ہوائی اڈے کی ترقی

380.81

16

چنئی

چنئی ہوائی اڈے پر آپریشینل ایریا میں اسٹروم واٹر ڈرینز میں ترمیم

209.01

17

حیدرآباد

بیگم پیٹ ہوائی اڈے، حیدرآباد پر سول ایوی ایشن ریسرچ آرگنائزیشن (فیز I) کی تعمیر

353.61

18

سورت

سورت ہوائی اڈے کی ترقی

353.25

19

پونے

این آئی ٹی بی کی تعمیر، پرانی ٹرمینل بلڈنگ کی دوبارہ تعمیر، سول انکلیو پونے میں موجودہ توسیع شدہ ٹرمینل عمارت میں ترمیم

475.39

20

ہیراسر

گرین فیلڈ ہوائی اڈے ہیراسر، راجکوٹ کی تعمیر

1405.00

21

جبل پور

اے بی-320 قسم کے ہوائی جہاز چلانے کے لیے موزوں بنانے کے واسطے جبل پور ہوائی اڈے کا اپ گریڈ یشن  

412.24

22

کولہاپور

کولہا پور ایرپرٹ میں  بلاسٹ پیڈ، آر ای ایس اے، ٹیکسی وے، ایپرن، جی ایس ای ایریا، آئسولیشن بے، نئی ڈومیسٹک ٹرمینل بلڈنگ اور متفرق کام کے ساتھ رن وے کی توسیع۔

255.68

23

دھولیرا

دھولیرا، احمد آباد (گجرات) میں نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈے کی ترقی

1305.00

24

گوا

گوا ہوائی اڈے پر موجودہ انٹیگریٹیڈ ٹرمینل بلڈنگ کی توسیع اور  متعلقہ کام۔

255.69

25

تروپتی

تروپتی ایئرپورٹ، تروپتی میں 26/08 کی کوڈ-ای ٹائپ کے ایئر کرافٹ  کے لئے موجودہ رن وے کی توسیع اور مضبوطی/ری سرفیسنگ

177.10

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا گ۔ن ا۔

U- 3376


(ریلیز آئی ڈی: 1911340) وزیٹر کاؤنٹر : 157
یہ ریلیز پڑھیں: English , Manipuri , Tamil