وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ایس ڈبلیو اے ایم آئی ایچ (سوامیح) فنڈ نے 17  مارچ 2023 تک 22,500 سے زیادہ گھروں کی فراہمی کی

Posted On: 27 MAR 2023 8:16PM by PIB Delhi

17 مارچ 2023 تک، حکومت ہند نے ایس ڈبلیو اے ایم آئی ایچ (سوامیح) فنڈ میں 2,646.57 کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے۔ یہ بات مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

وزیرموصوف نے مزید کہا کہ 17 مارچ 2023 تک سوامیح  فنڈ نے 22,500 سے زیادہ گھروں کو  فراہم کیا ہے۔

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے، وزیر نے کہا کہ ایس ڈبلیو اے ایم آئی ایچ (سوامیح) بھارت بھر میں دباؤ کا شکار/ رکی ہوئی درمیانی آمدنی اور سستی رہائش کے منصوبوں کو فنڈ فراہم کرتا ہے، جو درج ذیل معیارات کو پورا کرتے ہیں:-

دستیاب فلور اسپیس انڈیکس (ایف ایس آئی )/ فلور ایریا ریشو (ایف اے آر) کا کم از کم  90فیصد سستی ہاؤسنگ یونٹس یا درمیانی آمدنی والے ہاؤسنگ یونٹس کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔

خالص مالیت مثبت ہے۔

آرای آراے رجسٹرڈ پروجیکٹس کا حصہ ہے؛ منصوبے کی لاگت کا کم از کم 30فیصد خرچ کیا ہے؛ اور آخری میل کی فنڈنگ کی ضرورت ہے، جو اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے کافی ہے۔

فنڈ کے ذریعے فراہم کردہ سرمائے پر پروجیکٹ کے اس حصے پر ایک سینئر چارج ہوگا (سوائے ان صورتوں کے جہاں ریگولیٹری اتھارٹی پہلا چارج رکھتی ہے) جس کے لیے فنڈنگ استعمال کی جائے گی۔

سستی یا درمیانی آمدنی والے ہاؤسنگ یونٹس کو کسی بھی ہاؤسنگ یونٹ کے طور پر بیان کیا گیا ہے جو 200 مربع میٹر آرای آراے  کارپٹ ایریا سے زیادہ نہیں ہے اور ان کی قیمت درج ذیل ہے (جوبھی منطبق ہو):

ممبئی میٹروپولیٹن خطہ  2کروڑہندوستانی روپے سے کم؛

قومی راجدھانی خطہ، چنئی، کولکتہ، پونے، حیدرآباد، بنگلور اور احمد آباد میں ہندوستانی 1.5 کروڑ  روپے سے کم؛

باقی ہندوستان میں ایک  کروڑ  ہندوستانی روپے سے کم؛

وزیرموصوف نے کہا کہ وزارت خزانہ فنڈ کے کام کاج کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیتی ہے اور فنڈ کے انویسٹمنٹ مینیجر سے فنڈ کے کام کے بارے میں باقاعدہ تازہ ترین  صورت حال حاصل کرتی ہے۔

***********

(ش ح ۔ اک۔ ع آ)

U -3377


(Release ID: 1911335) Visitor Counter : 144


Read this release in: Telugu , English