کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ممبئی میں 28 سے 30 مارچ تک جی- ٹوئنٹی کی تجارتی اور سرمایہ کاری سے متعلق ورکنگ گروپ (ٹی آئی ڈبلیو جی) کی پہلی میٹنگ
Posted On:
27 MAR 2023 5:37PM by PIB Delhi
ہندوستان کی جی- 20 صدارت کے تحت، پہلی ٹی آئی ڈبلیو جی میٹنگ، ممبئی میں 28 سے 30 مارچ 2023 کو ہور ہی ہے۔ اس تین روزہ میٹنگ کے دوران جی - 20 کے رکن ممالک، مدعو ممالک، علاقائی گروپس اور بین الاقوامی تنظیموں کے 100 سے زیادہ مندوبین، عالمی تجارت اور سرمایہ کاری میں تیزی لانے کے لیے بات چیت میں حصہ لیں گے۔ میٹنگ میں شرکت کے لیے 50 سے زیادہ مندوبین پہلے ہی ممبئی پہنچ چکے ہیں۔
سکریٹری، محکمہ تجارت، آج ممبئی میں پہلی تجارتی اور سرمایہ کاری ورکنگ گروپ میٹنگ کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
پہلے دن یعنی 28 مارچ کو، ’’تجارتی مالیہ‘‘ کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی۔ تجارتی مالیاتی فرق کو ختم کرنے میں بینکوں، مالیاتی اداروں، ترقیاتی مالیاتی اداروں اور ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسیوں کا کردار، اور ڈیجیٹلائزیشن اور فنٹیک حل تجارتی مالیات تک رسائی کو بہتر بنا نے کے طور طریقوں پر دو پینل مباحثوں کے ذریعے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ہندوستان اور بیرون ملک کے نامور مقررین کو مدعو کیا گیا ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے تجارتی مالیاتی فرق کو کم کرنے کے لیے ٹھوس حل فراہم کرنے اور ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لئے تبادلہ خیال کریں۔ اس کے بعد جی - 20 مندوبین کے لیے بھارت ڈائمنڈ بورس کا گائیڈڈ ٹور ہوگا۔
مصالحہ جات، جوار باجرا، چائے اور کافی پر مختلف تجرباتی زون قائم کیے جائیں گے اور کانفرنس کے مقام پر ٹی آئی ڈبلیو جی میٹنگ کے دوران ٹیکسٹائل پر ایک نمائش رکھی جائے گی۔
29 مارچ کو، ٹی آئی ڈبلیو جی میٹنگ کا افتتاح، ہندوستان کے وزیر تجارت اور صنعت جناب پیوش گوئل، وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کراد کے ساتھ مل کر کریں گے۔ عالمی تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ترجیحات، جسے ہندوستانی صدر ات آگے لے جارہی ہے ، 29 اور 30 مارچ کو بند دروازوں کے چار تکنیکی اجلاسوں میں زیر بحث آئیں گی۔
29 مارچ کو بات چیت ،ترقی اور خوشحالی کے لیے تجارتی کام کرنے، اور لچکدار گلوبل ویلیو چینز (جی وی سیز) کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرے گی۔ ترقی کو شامل اور لچکدار بنانے کے لیے مشترکہ نتائج حاصل کرنے کی غرض سے، جی وی سیز میں ترقی پذیر ممالک اور عالمِ جنوب کی شرکت میں اضافہ کرنے اور مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لچکدار جی وی سیز بنانے پر زور دیا جائے گا۔
30 مارچ کو، دو ورکنگ اجلاسوں میں، ایم ایس ایم ایز کو عالمی تجارت میں ضم کرنے اور تجارت کے لیے موثر لاجسٹکس بنانے سے متعلق ٹی آئی ڈبلیو جی کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انڈین پریزیڈنسی کا مقصد ماضی کی جی- 20 صدارتوں کے ذریعہ کئے گئے کام کو آگے بڑھانا ہے تاکہ ایم ایس ایم ایز کو عالمی تجارت میں بہتر طریقے سے ضم کیا جاسکے۔ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک ،دونوں میں، روزی روٹی کو برقرار رکھنے میں ان کی اولین حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ، جی- 20 کے مندوبین ایک مضبوط لاجسٹک بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، جو سرحد پار اور اندرونی علاقوں میں لین دین کے اخراجات کو کم کر سکتا ہے۔
ہندوستان کی جی- 20 صدارت کے تحت ، ا س کا اصل مقصد عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کو تیز کرنے میں درپیش چیلنجوں کے بارے میں مشترکہ تفہیم پیدا کرنا نیز یہ کہ کس طرح موجودہ مواقع کو انسانی بنیاد پر ٹھوس نتائج اور ڈیلیوری ایبلز بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ا ع- ق ر)
U-3380
(Release ID: 1911331)
Visitor Counter : 198