وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

بہت سے مرکزی وزراء نے آنے والے یوگا کے بین الاقوامی دن کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا


آیوش کی وزارت نے یوگا کے بین الاقوامی دن -2023کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی غرض سے بین وزارتی  میٹنگ کاانعقاد کیا

Posted On: 27 MAR 2023 7:35PM by PIB Delhi

 یوگا کے بین الاقوامی دن  (آئی ڈی وائی) -2023کی تقریبات  پرتبادلہ خیال کرنے کے لئے آج نئی دہلی میں بین  وزارتی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ بہت سے مرکزی وزراء نے اس میٹنگ میں شرکت کی اور پیش رسائی میں اضافہ کرنے ، حکومت کی مکمل رسائی کی عکاسی کرنے کی غرض سے وسائل کویکجاکرنے  اور آئی ڈی وائی- 2023کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی غرض سے مشن موڈ میں مشترکہ کارروائیاں کرنے سے متعلق مشورے فراہم کئے ۔

p-1.jpg

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے آیوش اوربندرگاہ ، جہازرانی اورآبی شاہراہوں کے وزیر جناب سربانندسونووال نے کہا  کہ یوگا کا بین الاقوامی دن پہلے ہی ایک بین الاقوامی تقریب بن چکاہے اور ہرسال آیوش کی وزارت دیگرمرکزی وزارتوں اور یوگا کے شراکت داراداروں کے ساتھ تعاون میں  عالمی پیمانے پر یوگا کا بین الاقوامی دن کا اہتمام کرتی ہے جس کا مقصد عوامی شمولیت اورشرکت کو زیادہ سے زیادہ بناناہے ۔ انھوں نے مزید زوردیاکہ  مختلف وزارتوں اور شراکت دارتنظیموں کی فعال معاونت کے ساتھ یہ بات یقینی ہے کہ آئی ڈی وائی -2023ہندوستان کے کونے کونے تک نیز دنیا کے تمام ملکوں تک پہنچے گا ۔

دیہی ترقی اورپنچایت راج کے وزیر جناب گری راج سنگھ ، لیبر اورروزگارکے وزیر جناب بھوپیندریادو ، سیاحت ، ثقافت اور ڈونیئر کے وزیر  جی کرشنا ریڈی  ، قانون وانصاف کے وزیر جناب کرن رجیجو ، ماہی گیری ، مویشی پروری اورڈیری کے وزیرجناب پرشوتم روپالا ، سماجی انصاف  اورتفویض اختیارات کے وزیر جناب ویریندرکمار ، ارضی سائنس ، سائنس وٹکنالوجی کے وزیر مملکت جناب جتیندرسنگھ ، آیوش اورڈبلیو سی ڈی کے وزیرمملکت ڈاکٹرمنجھ پاڑہ مہیندربھائی ، صحت وخاندانی بہبود کے وزیر مملکت ڈاکٹربھارتی کمار ، سماجی اختیاراورتفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گوجر ، دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ ، امورداخلہ کے وزیرمملکت جناب اجے مشرا، خزانہ کے وزیرمملکت جناب بھگوت کراڈ کے علاوہ آیوش اوردیگروزارتوں  کے  سینئرعہدیداران بھی اس میٹنگ میں موجود تھے ۔

آیوش ودیاکے سکریٹری راجیش کٹیچااور آیوش کی اسپیشل سکریٹری جوائنٹ سکریٹری محترمہ کویتا گرگ نے اب تک کی جارہی تیاریوں کے بارے میں  وزارتوں کی ستائش کی اور آئی ڈی وائی کے مقاصد ، اقدامات اورمختلف آئی ڈی وائی  کی کامیابیوں کو  اجاگرکیا۔ آیوش کی وزارت کی  جانب سے پریزنٹیشن میں آئی ڈی آئی -2023کے لئے مجوزہ  اقدامات بھی شامل تھے ۔ پی ایف سی سی کی وزارت کی سکریٹری محترمہ لینا نندن ،کھیل کود کی سکریٹری محترمہ سجاتا چترویدی ، نوجوانوں کی امورکی سکریٹری  محترمہ  میتا راجیو لوچن ، دیہی ترقی کی سکریٹری محترمہ  شیلیش کمارسنگھ ، لیبراورروزگارکے محکمے میں سکریٹری محترمہ آرتی آہوجہ ، سکریٹری ٹیکسٹائل  محترمہ رچنا شاہ کے علاوہ مختلف وزارتوں کے دیگر سینئرعہدیداران بھی اس میٹنگ میں موجود تھے ۔

آیوش کی وزارت نے ، 2015سے  مختلف یو گا کے  بین الاقوامی دن  کا کامیابی کے ساتھ انتظام کیاہے ۔ آئی ڈی وائی تقریبات میں پنہاں اصل کلیدی مقصد  ہندوستان کو عالمی پیمانے پر برانڈنگ کرنے کے ساتھ ساتھ  جسمانی –ذہنی تندرستی وغیرہ کے بارے میں  آگاہی وضع کرناہے ۔ دسمبر 2014میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی آئی ڈی وائی  قرارداد ، وزیراعظم جناب نریندرمودی کے اقدام پرمعرض وجود میں آئی تھی اوراسے مکمل اتفاق رائے منظوری دی گئی تھی جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے ۔ 2015کے بعد سے ، آئی ڈی وائی ، دنیا بھرمیں صحت کے لئے ایک عوامی تحریک بن چکاہے ۔

***********

(ش ح ۔ اع۔ ع آ)

U -3373


(Release ID: 1911327) Visitor Counter : 146