وزارات ثقافت

وزارت ثقافت کی جانب سے لوک گیت گانے والے فنکاروں کے تحفظ کے لئے اسکالر شپ اور فیلوشپ

Posted On: 27 MAR 2023 5:34PM by PIB Delhi

ثقافت کی وزارت کئی طرح کے فنکاروں کے تحفظ کے لئے جس میں لوک گیت گانے والے فنکار بھی شامل ہیں، ایک اسکیم پر عمل کررہی ہے جس کا نام ہے ’’آرٹ اور کلچر کے فروغ کے لئے اسکالر شپ اور فیلو شپ اسکیم‘‘۔

آرٹ اور کلچر کے فروغ کے لئے اسکالر شپ اور فیلو شپ کی اسکیم تین حصوں پر مشتمل ہے ۔

(۱) مختلف ثقافتی شعبوں میں نوجوان فنکاروں کے لئے اسکالر شپ ۔

(۲) مختلف ثقافتی شعبوں میں سینئر / جونیئرفیلو شپ اور (۳) ثقافت کے شعبے میں تحقیق کے لئے ٹیگو نیشنل فیلو شپ۔

ان تینوں زمروں کی تفصیل اس طرح ہے:۔

مختلف ثقافتی شعبوں میں نوجوان فنکاروں کے لئے اسکالر شپ۔(ایس وائی اے): اس کے تحت اٹھارہ سے 25 برس عمر والوں میں سے منتخب افراد کو پانچ ہزار روپے مہینے کا وضیفہ دیا جاتا ہے۔ جو دو سال کے لئے ہوتا ہے۔ امیدوار کے لئے ضروری ہے کہ اس نے کم از کم پانچ برس تک کسی گورو یاادارے میں تربیت حاصل کی ہو۔ وزارت کے تحت اسکالر شپ کے لئے وضع کردہ ایکسپرٹ کمیٹی کے سامنے امیدوار کو انٹرویو کے لئے حاضر ہونا ہوتا ہے۔

مختلف ثقافتی شعبوں میں اہل افراد کے لئے جونیئر /سینئر فیلو شپ:۔اس کے تحت چالیس برس یا اس سے زیادہ  عمر والوں کے لئے چھ چھ ماہ کی برابر ماہانہ قسطیں دس ہزار روپے مہینے کے حساب سے دو سال تک دی جاتی ہےہیں۔

ثقافتی تحقیق کے لئے ٹیگور نیشنل فیلو شپ (ٹی این ای سی آر):۔

اسکیم کے اس زمرے کے تحت امیدواروں کا انتخاب دو زمروں میں کیا جاتا ہے: ٹیگور نیشنل فیلو شپ اور ٹیگور ریسرچ اسکالرشپ۔ منتخب فیلو شپ کو 80 ہزار روپے ماہانہ کی مالی امداد دی جاتی ہے اور اسکالرز کو پچاس ہزار روپے ماہانہ دیئے جاتے ہیں۔ جو زیادہ  سے زیادہ دو سال کے لئے ہوتا ہے۔

پرفارمنگ آرٹ میں ریسرچ کے لئے انفراد پروجیکٹ گرانٹ کے تحت سنگیت ناٹک اکیڈمی مشاورتی کمیٹی کی سفارش پر افراد کو مالی امداد فراہم کرتی ہے۔

یہ جانکاری ثقافت سیاحت اور شمال مشرقی خطرے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں دی۔

*****

U.No:3365

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1911286) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Bengali , Tamil