شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوا بازی کی وزارت کے تحت اے اے آئی نے دو شہری ہوابازی کی ہنرمندی کی ترقی کے مراکز قائم کیے ہیں

Posted On: 27 MAR 2023 3:42PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی شہری ہوا بازی کی وزارت کے تحت  ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) کے اشتراک سےابھی تک دو  شہری ہوابازی کی ہنرمندی کی ترقی  کے مراکز قائم کیے ہیں۔ ایرو اسپیس اینڈ ایوی ایشن سیکٹراسکل کونسل (اے اے ایس ایس سی) تربیت حاصل کرنے والے شرکاء کا جائزہ لینے اور کامیاب امیدواروں کو سرٹیفیکیشن دینے کے لیے ایوارڈ دینے والے ادارے کے طور پر کام کرتی ہے۔شہری ہوابازی کی ہنرمندی کی ترقی  کے دونوں مراکز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

(i) چنڈی گڑھ میں ایوی ایشن ملٹی اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر (ایم ایس ڈی سی) کا قیام۔

یہ مرکز ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے سی ایس آر اقدام کے تحت قائم کیا گیاہے۔ پروجیکٹ کے دیگرفریقوں میں نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی)  جسے ایرو اسپیس کی حمایت حاصل ہے ، اور  ایوی ایشن سیکٹر اسکل کونسل (اے اے ایس ایس سی)  آف انڈیا اور ٹریننگ پارنٹر کی حیثیت سے برڈ اکیڈمی آف ایوی ایشن شامل ہیں۔

(ii) مہاراشٹر  کے ممبئی میںہوابازی کی ہنرمندی کی ترقی کا مرکز۔

یہ مرکز لرن نیٹ اسکل کے ذریعے قائم کیا گیا  جو اے اے آئیکے سی ایس آر پروجیکٹ کے لیے تربیتی عمل درآمد پارٹنر کے طور پر کام کر رہا ہے۔

فی الحال، حکومت میں مزید ایوی ایشن ملٹی اسکل ڈیولپمنٹ مراکز قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

ایرو اسپیس اینڈ ایوی ایشن سیکٹراسکل کونسل (اے اے ایس ایس سی) کے ذریعہ 108 تربیتی مراکز کی منظوری دی گئی ہے۔

ایرو اسپیس اینڈ ایوی ایشن سیکٹر اسکل کونسل (اے اے ایس ایس سی) نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) اور ہنر مندی کی ترقی اور انترپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کی وزارت کی سرپرستی میں ہے۔اے اے ایس ایس سی،این ایس ڈی سی  کے وضع کردہ منظوری کے رہنما خطوط  پرعمل کرتا ہی۔

 

ہوابازی کی ترتیب کے مزید سات پارٹنرز ہیں جنہوں نے اے اے ایس ایس سی سے منظوری کی درخواست کی ہے۔ ان سات ایوی ایشن ٹریننگ پارٹنرز کی فہرست یہ ہیں:-

 

  1. رافا ٹیکس
  2. ایسنسیو ایجوکیئر  لمیٹیڈ
  3. مائی فلیگ پرائیویٹ لمیٹیڈ
  4. ٹرولی یورز ویلفیئر سوسائٹی
  5. ٹرولی یورز ویلفیئر سوسائٹی
  6. ویژن ایوی ایشن  اکیڈمی
  7. اسپیڈ ونگ ایوی ایشن اکیڈمی

 

نوجوانوں اور خواتین کی جن مجوزہ تعداد کو اگلے تینبرسوں میں تسلیم شدہ تربیتی مراکز کے ذریعے تربیت دی جائے گی، اس کا انحصار ہوا بازی کے شعبے کی ترقی پر ہے۔

یہاطلاع شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

************

 

 

 

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:3351)



(Release ID: 1911257) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Tamil