محنت اور روزگار کی وزارت

پیشہ ورانہ حفاظت، صحت اور کام کے حالات (او ایس ایچ) ضابطہ، 2020 مہاجر مزدوروں سمیت تمام قسم کے منظم اور غیر منظم کارکنوں کو سماجی تحفظ فراہم کرتا ہے

Posted On: 27 MAR 2023 3:53PM by PIB Delhi

مہاجر مزدوروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے مرکزی حکومت نے بین ریاستی مہاجر کارکنوں کے (روزگار کے ضابطے اور خدمات کے ضوابط) کا قانون، 1979 نافذ کیا تھا۔ اس قانون کو اب پیشہ ورانہ حفاظت، صحت اور کام کے حالات (او ایس ایچ)، ضابطہ، 2020 میں شامل کیا گیا ہے۔ او ایس ایچ ضابطہ، کام کرنے کے اچھے حالات، کم از کم اجرت، شکایات کے ازالے کے طریقہ کار، ٹول فری ہیلپ لائن، بدسلوکی اور استحصال سے تحفظ، اور مہاجر کارکنوں سمیت منظم اور غیر منظم کارکنوں کے تمام زمرے کے لیے سماجی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

مزدوروں کی ایک ریاست سے دوسری ریاست میں منتقلی ایک مسلسل عمل اور فطرت میں متحرک ہے۔ مردم شماری 2011 کے اعداد و شمار کے مطابق، کل 4.14 کروڑ لوگ کام اور روزگار کے لیے ملک بھر میں نقل مکانی کر چکے ہیں۔

مردم شماری 2011 کے اعداد و شمار کے مطابق کل 706557 افراد نے بہار سے دوسری ریاستوں میں روزگار کے مقصد سے ہجرت کی۔ اس کے علاوہ، اس وزارت نے 26 اگست 2021 کو غیر منظم کارکنوں کا ایک قومی ڈیٹا بیس ای-شرام پورٹل شروع کیا ہے۔ ای-شرم پورٹل غیر منظم کارکنوں کے موجودہ اور مستقل پتے حاصل کرتا ہے تاکہ نقل مکانی کا پتہ لگایا جا سکے۔

یہ معلومات محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3358



(Release ID: 1911253) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Marathi