وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جنگی بیواؤں/خاندانوں کے لیے روزگار

Posted On: 27 MAR 2023 3:13PM by PIB Delhi

دفاعی اہلکاروں کی بیواؤں/ خاندانوں کی تفصیلات جنہیں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ملازمت دی گئی ہے، درج ہیں:

فوج اور بحریہ:

سال

دفاعی اہلکاروں کی بیواؤں/ خاندانوں کی تعداد جنہیں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ملازمت دی گئی

 

فوج

بحریہ

2018

17

06

2019

15

05

2020

06

01

2021

10

08

2022

18

08

میزان

66

28

 

 

فضائیہ:

سال

دفاعی اہلکاروں کی بیواؤں/ خاندانوں کی تعداد جنہیں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ملازمت دی گئی

2017-18

02

2018-19

01

2019-20

04

2020-21

05

2021-22

07

میزان

19

 

 

مسلح افواج میں جنگی بیواؤں/خاندانوں سمیت سابق فوجیوں (ای ایس ایم) کے لیے فلاحی اسکیمیں کیندریہ سینک بورڈ (کے ایس بی) کے ذریعے نافذ کی جا رہی ہیں۔  سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمہ (ای ایس ڈبلیو) کے ذریعے ان اسکیموں کا جائزہ وقتا فوقتاً لیا جاتا ہے۔ مسلح افواج میں جنگی بیواؤں/خاندانوں سمیت ای ایس ایم کے لیے نافذ کی جانے والی فلاحی اسکیموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. رکشا منتری سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود فنڈ (آر ایم ای ڈبلیو ایف) کے تحت  آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ (اے ایف ایف ڈی ایف) سی دی گئی مالی امداد/فوائد:

S No

Grants

Amount

(in Rs)

a)

Education Grant (upto two children)

  1. Boys/Girls upto Graduation
  2. Widows for PG

(Pensioner/Non-Pensioner upto Havildar Rank) and upto two children

 

Rs 1,000/-pm

b)

Disabled Children Grant

(Pensioner/Non-Pensioner upto JCO Rank)

Rs 3,000/-pm

c)

Daughter’s Marriage Grant (upto 02 Daughters)

(Pensioner/Non-Pensioner upto Havildar Rank)

 

 

Rs 50,000/-*

Widow Re-Marriage Grant (Pensioner/Non-Pensioner upto Havildar Rank)

 

*If married solemnly on or after 21stApril, 2016.

d)

Orphan Grant

(Pensioner/Non-Pensioner All Ranks)

  • Daughters of ex-servicemen till she is married.
  • One Son of ex-servicemen upto 21 years of age.

 

Rs 3,000/-PM

 

 

 

e)

Vocational Training Grant for Widows

(Pensioner/Non- Pensioner up to Havildar Rank)

Rs 20,000/-

(One Time)

 

 

  1. ہوم لون پر سبسڈی: جنگ کے سوگواروں، جنگ کے زخمیوں اور امن کے وقت ہلاک ہونے والوں کے لیے گھر کی تعمیر کے لیے بینک/پبلک سیکٹر کے اداروں سے لیے گئے ہوم لون پر کے ایس بی سبسڈی کی شکل میں 50 فیصد سود کی رقم واپس کرتا ہے۔ 100000 روپے (زیادہ سے زیادہ)
  2. وزیر اعظم کی اسکالرشپ اسکیم: اہل وارڈز کو کورسز کی پوری مدت کے لیے میرٹ کی بناد پر کل 5500 اسکالرشپ فراہم کی جاتی ہیں۔ اسکالرشپ کی شرحیں حسب ذیل ہیں:
  1. لڑکوں کے لیے 2500 روپے ماہانہ
  2. لڑکوں کے لیے 3000 روپے ماہانہ

 

  1. ای ایس ایم کی باز آبادکار میں مصروف اداروں کے لے مالی مدد:

S No

Organisation

Quantum of Aid/Grant

(a)

Cheshire Homes

  1. Lucknow, Delhi & Dehradun

 

Rs 15,000/-per annum per inmate

(b)

War Memorial Hostels. There are 36 WMHs which provide shelter to the children of War Widows/War disabled, attributable and non-attributable cases.

Rs 1,350/-per month

 

 

  1. دفاعی اہلکاروں کے بچوں  کے لیے میڈیکل/ڈینٹل کالجوں میں حکومت ہند کے نامزد رکن کے طور پر سیٹوں کا ریزرویشن: صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے دفاعی اہلکاروں کے بچوں کے لیے حکوم ہند کے نامزد رکن کے طور پر کل 42 ایم بی بی ایس سیٹیں اور بی ڈی ایس کورسز کے لیے تین سیٹیں  کے ایس بی کو الاٹ کی گئی ہیں۔ پہلی ترجیح تعیناتی کے دوران مارے جانے والوں کو دی گئی ہے۔
  2. ریل میں سفر کی رعایت سے متعلق شناختی کارڈ: کے ایس بی سکریٹریٹ جنگی بیواؤں کو ریل کے سفر میں رعایت کے لیے شناختی کارڈ جاری کرتا ہے۔
  3. بچوں کی تعلیم کے لیے گرانٹ: افسران/افسر رینک سے نیچے کے گم شدہ اہلکار/معذور/ تعیناتی کے دوران ہلاک شدہ کو درج ذیل تعلیمی رعایت دی جا رہی ہے:
  1. ٹیوشن فیس: متعلقہ تعلیمی اداروں کے ذریعے وصول کی جانے والی فیس (بشمول اسکول کے ذریعے چلائی جا رہی اسکول بسوں کے رکھ رکھاؤ کی فیس یا  طلباء کے لیے ریلوے پاس کے لیے ادا کیا گیا حقیقی کرایہ یا اداروں کے سربراہ کے ذریعے تصدیق شدہ بس کا کرایہ) اور ٹیوشن فیس کی مکمل واپسی۔
  2. ہاسٹل چارجز: بورڈنگ اسکولوں اور کالجوں میں پڑھنے والوں کے مکمل ہاسٹل چارجز کی واپسی۔
  3. کتابوں/کاپیوں کی قیمت: سالانہ 2000 روپے (دو ہزار روپے) یا طالب علم کے ذریعے دعویٰ کی  گئی رقم، جو بھی کم ہو۔
  4. یونیفارم کی قیمت جہاں یہ لازمی ہو: سالانہ 2000 روپے (دو ہزار روپے) یا طالب علم کے ذریعے دعویٰ کی  گئی رقم، جو بھی کم ہو۔
  5. کپڑے: سالانہ 700 روپے (دو ہزار روپے) یا طالب علم کے ذریعے دعویٰ کی  گئی رقم، جو بھی کم ہو۔
  6. مفت ہیلتھ اسکیم: ای سی ایچ ایس (سابق اہلکاروں کی  معاون ہیلتھ اسکیم) دفاعی اہلکاروں کی جنگی بیواؤں/جنگی زخمیوں اور ان کے این او کے کو  بغیر نقدی والی طبی نگہداشت فراہم کرتی ہے۔
  7. سفل کی دکانوں کا الاٹمنٹ: سفل کی دکانیں، مدر ڈیئری پرائیویٹ لمیٹڈ کی ذیلی دکانیں ہیں جن میں پھل اور سبزیاں فروخت ہوتی ہیں۔ یہ دکانیں سابق اہلکاروں یا سروس میں رہنے کے دوران ہلاک ہونے والے دفاعی اہلکاروں کی بیواؤں/ ماتحتوں کو فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کا اطلاق صرف دہلی اور این سی آر کے خطہ میں ہوتا ہے۔
  8. آٹھ فیصد ریزرو کوٹہ کے تحت مشتہر آئل پروڈکٹ ایجنسیوں  کی الاٹمنٹ کے لیے ڈی جی آر اہلیت کا سرٹیفکیٹ جاری کرنا: پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے  دفاعی اہلکاروں (جن میں جنگ یا ملٹری سروس کی خطرناک حالت کے دوران ہلاک ہوئے دفاعی اہلکاروں کے ممبران کی بیوائیں/ماتحت بھی شامل ہیں) کے لیے ایل پی جی  ڈسٹریبیوٹرشپ اور پیٹرول/ڈیزل ریٹیل دکانوں کی الاٹمنٹ کے لیے 8 فیصد کوٹہ ریزرو کیا ہے۔ اہلیت کا سرٹیفکیٹ جو مذکورہ ڈسٹریبیوٹرشپ کے لیے درخواست دینے کی خاطر فرد کی اہلیت کی تصدیق کرتا ہے، اہل افراد کو ڈی جی آر کے دفتر سے جاری کیا جاتا ہے۔ حتمی انتخاب/الاٹمنٹ متعلقہ تیل کمپنی کی طرف سے موضوع کے معاملے پر ان کی رائج پالیسی کے مطابق کی جاتی ہے۔
  9. سی پی ایس ای اور بینکوں میں ریزرویشن: وزارت خزانہ، بیورو آف پبلک انٹرپرائزز او ایم نمبر 79/55/6-بی پی ای (جی ایم-آئی) مورخہ 13 مارچ، 1980 کے مطابق، سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ای) میں گروپ ’سی‘ میں 14.5 فیصد آسامیاں اور گروپ ’ڈی‘ میں 24.5 فیصد آسامیاں سابق فوجیوں کے لیے ریزرو ہیں بشمول  معذور ای ایس ایم اور تعیناتی کے دوران ہلاک ہونے والے سروس اہلکاروں کے ماتحت۔ اس کے علاوہ وزارت خزانہ، محکمہ اقتصادی امور (بینکنگ ڈویژن) او ایم نمبر ایف/2/11/79-ایس سی ٹی (بی) مورخہ 09.06.1980 کے مطابق، پبلک سیکٹر کے بینکوں میں گروپ ’سی‘ نوکریوں میں 14.5 فیصد آسامیاں اور گروپ ’ڈی‘ میں 24.5 فیصد آسامیاں سابق فوجی اہلکاروں کے لیے ریزرو ہیں، جن میں معذور ای ایس ایم اور تعیناتی کے دوران ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے ماتحت بھی شامل ہیں۔
  10. جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے مسلح افواج کے اہلکاروں  کی فلاح کا فنڈ (اے ایف بی سی ڈبلیو ایف):یہ ایک  ٹرائی سروس فنڈ ہے جو  ان این او کے / ماتحت کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں، قوم کے لیے سب سے بڑی قربانی دی ہے یا شدید طور پر زخمی /معذور ہوئے ہیں۔ یہ فنڈ انہیں فوری طور پر مالی دباؤ کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور یہ دیگر گرانٹس کے علاوہ ہے جو کہ جنگ میں ہلاک ہونے والوں کے این او کے کو دیا جاتا ہے۔

6 مئی، 2020 سے نظرثانی شدہ ایکس گریشیا رقم ذیل میں دی گئی تفصیلات کے مطابق ہے:

S No

Battle Causalities

Financial Assistance (Rs in Lakh)

(i)

Fatal

8.00

(ii)

Disability 60% and above

8.00

(iii)

Invalidated out due to Disability

8.00

(iv)

Disability less than 60%

4.00

یہ جانکاری رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں ڈاکٹر شانتنو سین اور جناب ابیر رنجن بسواس  کے سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3349


(Release ID: 1911196) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Manipuri , Tamil