وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ٹیکنالوجی کی منتقلی

Posted On: 27 MAR 2023 3:12PM by PIB Delhi

ڈی آر ڈی او ہندوستانی مسلح افواج کے لئے سازوسامان کے ڈیزائن اور تیاری کا کام کرتا ہے۔ سامان کی کامیاب آزمائش اور تخمینے کے بعد اس کی ٹیکنالوجی کو ہندوستانی صنعتوں کے حوالے کیا جاتا ہے تاکہ وہ بڑے پیمانے پرمال تیار کریں اور اس کے لئے ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لائسنسنگ معاہدے (ایل اے ٹی او ٹی ) پر دستخط کئے جاتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لئے ڈی آر ڈی او کی موجودہ پالیسی 19 اگست 2019 کو نافذ ہوئی تھی، آج تک ڈی آر ڈی او نے صنعتوں کے ساتھ 670 ایل اے ٹی او ٹی اسی پالیسی کے تحت سائن کئے ہیں۔

ڈی آر ڈی او نجی کمپنیوں کو دفاعی اور دوہرے استعمال کی۔ دونوں طرح کی ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے۔ ڈی آر ڈی او اور صنعتوں کے درمیان ڈی آر ڈی او کی پیدا کردہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لئے سائن ہوئے، ایل اے ٹی او ٹی کے مطابق ٹیکنالوی وصول کرنے والی صنعت اس بات کے لئے پابند ہے کہ وہ ڈی آر ڈی او کی تیار کردہ ٹیکنالوجی کو ڈی آر ڈی او کی پیشگی منظوری کے بغیر کسی کو بھی نہ تو منتقل  کرے گی اور نہ سب لائسنس کرے گی۔ اس کے علاوہ ایل اے ٹی او ٹی کے تحت صنعتوں کی یہ بھی یقین دلانا ہوگا کہ  یہ ٹیکنالوجی اپنے ڈائرکٹرز، افسران اور ملازمین کے سوا کسی کو بھی نہیں دیں گے اور ضرورت کے تحت جن سب کنڈکٹرز کو یہ ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی وہ بھی اس بات کے پابند ہوں گے کہ یہ کسی بھی طرح کسی اور کے پاس نہ جائے۔

دفاعی مال کی تیاری کے محکمے کی جانب سے جاری کردہ لائسنس ڈیفنس انڈسٹریز کے سیکورٹی سے متعلق طور طریقوں اور ضابطوں کے مطابق لائسنس انڈسٹری کو دفاعی سازوسامان کی تیاری اور فروخت کے لئے طے شدہ کم سے کم سیکورٹی معیارات پر عمل کرنا ہوگا۔ جو کہ قومی سیکورٹی کے مفاد میں ہے۔

یہ جانکاری وزیر مملکت برائے دفاع جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں ڈیرک اوبرین کو ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

U.No:3345

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1911171) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Telugu