بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آسان اور تیز تر خدمات کے لیے، بحری سمندر سے متعلق سبھی شراکتداروں کو مربوط بنانے کے مقصد سے ،ون اسٹاپ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر   نیشنل لاجسٹک پورٹل (میرین) کو تیار کیا جا رہا ہے

Posted On: 24 MAR 2023 5:10PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے۔حکومت ،ڈیجیٹل پر مبنی  بنانے سے متعلق پہل کے ایک حصے کے طور پربحری سمندر سے متعلق ایک سنگل ونڈو سسٹم  یعنی ایک ہی مقام پر سبھی ضروری خدمات کی فراہمی کے نظام کو اختیار کرنے کی تجویز رکھتی ہے۔

نیشنل لاجسٹک پورٹل (میرین) کو ایک ون اسٹاپ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے جہاں بحری سمندر سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز یعنی متعلقہ فریقوں کو آسان اور تیز تر خدمات کے لیے مربوط کیا جا رہا ہے۔ پورٹل کی خصوصیات درج ذیل ہیں:

a) درآمد کنندہ / برآمد کنندہ / کسٹم بروکر / فریٹ فارورڈر سے متعلق تمام بنیادی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے واحد پلیٹ فارم۔

b) کسٹوڈئین یعنی نگراں  کے ساتھ آن لائن لین دین کرنے کے لیے آخرتک کی فعالیت۔

c) متعلقہ شراکتداروں کو برابری کے مواقع فراہم کرنا۔

d) اندرون ملک شپمنٹ کے بارے میں مکمل  معلومات۔

e) سرگرمیوں کے بارے میں حقیقی وقت کی معلومات۔

f) حکومت سے کاروباری تعلقات میں شفافیت میں اضافہ  اور کاروبار کرنے میں آسانی۔

g) تمام اہم دستاویزات کو محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کے لیے دستاویزکے بندوبست کا نظام۔

h) تجارت اور لاجسٹکس  یعنی متعلقہ ضروری ساز و سامان اور خدمات سے متعلق کاموں کو انجام دینے کے لیے لاگت  میں کمی اورنظام الاوقات۔

i) تمام متعلقہ فریقوں اور شراکتداروں کے لیے بغیر کاغذی لین دین۔

 

 

***********

 

ش ح ۔ ع م ۔ م ش

U. No.3343


(Release ID: 1911111)
Read this release in: English