صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
دماغی صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات
ملک میں، معیاری ذہنی صحت سے متعلق مشاورت اور دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو مزید بہتر بنانے کے لیے "نیشنل ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام" شروع کیا گیا
این آئی ایم ایچ اے این ایس نے (آئی- جی او ٹی) – دیکشا پلیٹ فارم کے ذریعے نفسیاتی مدد اور تربیت فراہم کی
پچیس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 36 ٹیلی مانس سیل قائم کیے ہیں
ہیلپ لائن نمبر پر 63,806 کالوں کو نپٹایا گیا ہے
Posted On:
24 MAR 2023 5:32PM by PIB Delhi
"کووڈ - 19 وبائی امراض کی وجہ سے 2020 میں 204 ممالک اور خطوں میں ڈپریشن اور اضطراب کی خرابیوں کا عالمی پھیلاؤ اور بوجھ" شائع شدہ مطالعہ نے کووڈ - 19 وبائی امراض کے دوران ہندوستان میں بے چینی اور ڈپریشن کے پھیلاؤ میں اضافے کا تخمینہ لگایا ہے۔
لوگوں کی ذہنی صحت پر کووڈ- 19 کے اثرات کو محسوس کرتے ہوئے، حکومت نے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں یہ شامل ہیں -
- ذہنی صحت کے پیشہ ور افراد کی طرف سے، مختلف ٹارگٹ گروپس یعنی بچوں، بالغوں، بوڑھوں، خواتین اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں میں تقسیم پوری متاثرہ آبادی کو نفسیاتی مدد فراہم کرنے کے لیے 24 گھنٹے ہیلپ لائن کا قیام۔
- معاشرے کے مختلف طبقات کے لئے دماغی صحت کے مسائل کے انتظام پر رہنما خطوط/مشورے جاری کرنا۔
- مختلف میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے تخلیقی اور آڈیو ویژول مواد کی شکل میں تناؤ اور اضطراب کو سنبھالنے اور سب کے لیے تعاون اور دیکھ بھال کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے وکالت۔
- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز (این آئی ایم ایچ اے این ایس)، بنگلورو - "کووڈ - 19 وبائی امراض کے دور میں دماغی صحت - عمومی طبی اور خصوصی دماغی صحت کی دیکھ بھال کی ترتیبات کے لیے رہنمائی" کی طرف سے تفصیلی رہنما خطوط کا اجرا اور ترسیل۔
- رویہ سے متعلق صحت - نفسیاتی ہیلپ لائن کے تحت صحت اور خاندادنی بہبود کی ویب سائٹ ((https://www.mohfw.gov.in پر تمام رہنما خطوط ، مشورے اور وکالت سے متعلق مواد تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
- (آئی- جی او ٹی ) – دیکشا پلیٹ فارم کے ذریعے نفسیاتی مدد اور تربیت فراہم کرنے میں این آئی ایم ایچ اے این ایس کے ذریعہ صحت کارکنوں کی آن لائن صلاحیت کی تعمیر۔
مزید برآں، غریب اور پسماندہ افراد سمیت عوام کو سستی اور قابل رسائی ذہنی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے، حکومت ملک میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پروگرام (این ایم ایچ پی) کو نافذ کر رہی ہے۔ این ایم ایچ پی کے ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام (ڈی ایم ایچ پی) جزو کو 716 اضلاع میں لاگو کرنے کی منظوری دی گئی ہے ، جس کے لیے قومی صحت مشن کے ذریعے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مدد فراہم کی جاتی ہے۔ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) اور پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) کی سطحوں پر ڈی ایم ایچ پی کے تحت دستیاب سہولیات میں، بیرونی مریضوں کی خدمات، تشخیص، مشاورت / نفسیاتی سماجی مداخلت، شدید ذہنی عارضے میں مبتلا افراد کی دیکھ بھال اور مدد، منشیات، آؤٹ ریچ سروسز اور ایمبولینس خدمات وغیرہ شامل ہیں۔
مذکورہ بالا کے علاوہ، حکومت بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی سطح پر ذہنی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو مضبوط بنانے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ آیوشمان بھارت – ایچ ڈبلیو سی اسکیم کے تحت جامع پرائمری ہیلتھ کیئر کے تحت خدمات کے پیکیج میں دماغی صحت کی خدمات کو شامل کیا گیا ہے۔ صحت اور تندرستی کے مراکز (ایچ ڈبلیو سی) میں دماغی، اعصابی، اور مادہ کے استعمال کے عوارض (ایم این ایس) سے متعلق آپریشنل رہنما خطوط آیوشمان بھارت کے دائرہ کار میں جاری کیے گئے ہیں۔
مذکورہ بالا کے علاوہ، حکومت نے 10 اکتوبر 2022 کو ایک "نیشنل ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام" شروع کیا ہے، تاکہ ملک میں معیاری ذہنی صحت سے متعلق مشاورت اور دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ 9 مارچ 2023 تک، 25 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 36 ٹیلی ایم اے این اے ایس (مانس )سیل قائم کیے ہیں اور دماغی صحت کی خدمات شروع کی ہیں۔ ہیلپ لائن نمبر پر 63806 کالوں کو نپٹایا گیا ہے ۔
ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام کے تحت سال 23-2022 کے لئے قومی صحت مشن کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 159.75 کروڑ روپے کے فنڈ منظور کیے گئے ہیں۔ نیشنل مینٹل ہیلتھ پروگرام کے تیسرے درجے کی نگہداشت کے جزو کے تحت، 25 سینٹرز آف ایکسی لنس اور 47 پی جی ڈیپارٹمنٹس کو پی جی ڈیپارٹمنٹس میں ذہنی صحت کی خصوصیات میں طلباء کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ تیسرے درجے کے علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے منظوری دی گئی ہے۔ اس اسکیم کے لیے سال 23-2022 کے لیے 35 کروڑ روپےمختص کیے گئے ہیں۔
سال 23- 2022 سے 03 (تین) دماغی صحت کے اداروں کے لیے مختص فنڈز، یعنی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز (این آئی ایم ایچ اے این ایس)، بنگلورو، لوکوپریہ گوپی ناتھ بوردولوئی ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ (ایل جی بی آر آئی ایم ایچ)، تیز پور، آسام، اور سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف سائیکیٹری (سی آئی پی)، رانچی، مرکزی حکومت کے انتظامی کنٹرول کے تحت درج ذیل ہیں:
ادارے کا نام
|
مختص کردہ فنڈز (روپے کروڑ میں)
|
این آئی ایم ایچ اے این ایس ، بنگلورو
|
678.00
|
ایل جی بی آر آئی ایم ایچ ، تیز پور، آسام
|
58.3
|
سی آئی پی، رانچی
|
129
|
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-3336
(Release ID: 1911104)
Visitor Counter : 186