صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اعضاء کے عطیہ اور پیوند کاری کے لیے "ایک قوم، ایک پالیسی"


حکومت کے نئے رہنما خطوط کے مطابق، مرنے والے  عطیہ دہندہ سے  عضو وصول کرنے کے لیے رجسٹریشن کی اہلیت کے لیے 65 سال کی بالائی حد کو ختم کر دیا گیا ہے

Posted On: 24 MAR 2023 5:30PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی کہ حکومت ہند نے اعضاء کے عطیہ اور پیوند کاری کے لیے "ایک قوم، ایک پالیسی" کی پالیسی اپنائی ہے۔ حکومت ہند نے اس سلسلے میں ریاستی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔ پالیسی کے تحت، ایسے مریضوں کے رجسٹریشن کے لیے ریاست کے ڈومیسائل کی شرط کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کو مرنے والے عطیہ دہندہ سے اعضاء کی پیوند کاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب ایسے مریض ملک کی کسی بھی ریاست میں جا کر اعضاء کی پیوند کاری کے لیے اپنا اندراج کروا سکیں گے۔  حکومت کے نئے رہنما خطوط کے مطابق، مردہ عطیہ دہندگان کے اعضاء کے حصول کے لیے رجسٹریشن کی اہلیت کے لیے 65 سال کی بالائی حد کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اب، کسی بھی عمر کا فرد مردہ عطیہ کرنے والے کے  عضو  کو حاصل کرنے کے لیے اندراج کر سکتا ہے۔

*****

ش ح۔ ش ت۔ ج

Uno-3333



(Release ID: 1911080) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Telugu