زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
فوڈ سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر آئی2یو2 گروپ کے رہنماؤں کی میٹنگ
Posted On:
24 MAR 2023 4:53PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت خارجہ کے مطابق پیداواری صلاحیت میں اضافے کےلئے زراعت اور اس سے متعلق ٹیکنالوجی کی ترقی کے مقصد سے آئی2یو2کنسورشیم بنانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ تاہم، ہندوستان اور اسرائیل کے وزرائے اعظم، امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے صدور نے ’’ آئی2یو2 ‘‘ گروپ کے پہلے لیڈروں کی میٹنگ کا اہتمام کیا ہے۔ ممالک کے اس منفرد گروپ کا مقصد دنیا کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنا ہے جس میں مشترکہ سرمایہ کاری اور پانی، توانائی، نقل و حمل، خلا، صحت اور غذائی تحفظ میں نئے اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے، آئی2یو2لیڈروں نے فوڈ سیکیورٹی پر پہل کا ذکر کیا جس کے تحت ہندوستان بھر میں مربوط فوڈ پارکس کی سیریز کو فروغ دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ آئی2یو2بزنس فورم کے موقع پر ہندوستان نے 22 فروری، 2023 کو لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کرکے ایگریکلچر انوویشن مشن فار کلائمٹ ( اے آئی ایم فار کلائمٹ- اے آئی ایم 4 سی) میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اے آئی ایم 4 سی کا آغاز متحدہ عرب امارات اور امریکہ نے کانفرنس آف پارٹیز-26 (سی او پی 26) میں کیا تھا اور اس میں اسرائیل کو 140 دیگر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں ایک پارٹنر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اے آئی ایم 4 سی پانچ سال (2025-2021) کی مدت کے لیے کلائمٹ اسمارٹ ایگریکلچر اور فوڈ سسٹم کی اختراع کے واسطے سرمایہ کاری اور دیگر معاونت میں نمایاں اضافہ کرنے کے لیے شراکت داروں کو متحد کرکے آب و ہوا کی تبدیلی اور عالمی بھوک سے نمٹنے کی کوشش کررہاہے۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے 24 مئی 2021 کو اسرائیلی حکومت کی وزارت خارجہ کے تحت کام کرنے والی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون سے متعلق ایجنسی کے ساتھ 3 سال (23۔2021) کے لیے ایک ورک پلان پروگرام پر دستخط کیے تاکہ پھلوں اور سبزیوں کی فصلوں میں معیاری پلانٹنگ میٹیریل کی پیداوار کے لیے ویلیو چین اور ہائی ٹیک ایگریکلچر کی ترقی اور انہیں کام کاج کی سطح پر لاکر مہارت کے مراکز کی تکمیل کا کام کیا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ ن ا۔
U-3327
(Release ID: 1911079)
Visitor Counter : 124