امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے سال 22-2021 کے خریف مارکیٹنگ سیزن کے دوران تقسیم کرنے کی غرض سے6.07 لاکھ ٹن موٹے اناجوں کی سرکاری خرید کی

Posted On: 24 MAR 2023 5:44PM by PIB Delhi

صارفین کے امور ،خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کی وزارت میں مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں مطلع کیا کہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے کے 23-2022 کے لئے غذائی اناج کی پیداوار سے متعلق دوسرے پیشگی  اندازے کے مطابق ، غذائی اناج کی مکمل پیداوار کے 3235.54 لاکھ ٹن  رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ جس میں سے موٹے اناجوں کی پیداوار 159.09 لاکھ ٹن ہے(کل غذائی اناج کی پیداوار کا4.92 فیصد )۔ریاستی سرکاروں نے 22-2021 کے خریف مارکیٹنگ سیزن کے دوران تقسیم کرنے کی غرض سے 6.07 لاکھ ٹن موٹے اناجوں کی سرکاری خرید کی ہے۔ یہ سرکاری خرید ،سرکاری نظام تقسیم کے نشانزد نظام (ٹی پی ڈی ایس) / بچوں کی بہبود سے متعلق مربوط خدمات (آئی سی ڈی ایس) / پردھان منتری پوشن شکتی نرمان (پی ایم پوشن/ مڈ ڈے میل اسکیم) وغیرہ کے تحت کی گئی ہیں۔گذشتہ پانچ سال کے دوران موٹے اناجوں کی پیداوار سے متعلق اعداد و شمار ذیل میں منسلک ہیں۔

نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ  -2013 یعنی خوراک کی یقینی فراہمی سے متعلق قومی قانون -2013 کے تحت ، ’’غذائی اناجوں‘‘ کی اصطلاح کی تشریح ، چاول ، گیہوں یا موٹے اناجوں کے طور پر کی گئی ہے۔مذکورہ قانون کے تحت موٹے اناجوں کے لئے کوئی مخصوص ضابطہ نہیں ہے۔البتہ این ایف ایس اے کے دائرے میں شامل مستفیدین کے مابین غذائیت کی سطح کو بہتر بنانے کی غرض سے ، سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہےکہ وہ حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کئے جانے والی رہنما ہدایت کے مطابق اور مقامی کھپت کو ترجیح دئے جانے کے مطابق ،این ایف ایس اے مستفیدین کے لئے موٹے اناجوں کی سرکاری خرید کریں اور مستفیدین میں تقسیم کریں۔

موٹے اناجوں میں تغذیہ کی قدر کا اعتراف کرتے ہوئے  اور اس حقیقت کے مد نظر کہ موٹے اناجوں کےاستعمال سے  دیہی علاقوں اور شہری علاقوں میں بچوں اور خواتین میں غذائیت سے متعلق کلیدی پیمانوں کو خاطر خواہ مقدار میں بہتر بنایا جاسکتا ہے،حکومت ہند نے نیشنل فوڈ سیکورٹی مشن کے تحت ایک ذیلی مشن تیار کیا ہےتاکہ موٹے اناجوں کی کاشت کاری کی حوصلہ افزائی کی جاسکے اور مربوط سرکاری نظام تقسیم (ٹی پی ڈی ایس) میں اس کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔اب ،موٹے اناج پہلے ہی ٹی پی ڈی ایس کا حصہ بن چکے ہیں ۔ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ذریعہ موٹے اناجوں کی سرکاری خرید ، اسٹوریج اور نظام تقسیم کے کام کو سرکاری خرید کے غیر مرتکز نظام (ڈی سی پی) کے تحت کیا جاتا ہے۔

 

گذشتہ پانچ سال کے دوران موٹے اناجوں کی پیداور

نمبر شمار

سال

پیداور

 

 

1

2017-18

164.36

 

2

2018-19

137.11

 

 

3

2019-20

172.6

 

 

4

2020-21

180.2

 

 

5

2021-22

159.9

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

***********

ش ح ۔ ع م ۔ م ش

U. No.3330



(Release ID: 1911059) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Telugu