امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج کرناٹک کے بنگلورو میں بھگوان بسویشورا اور نداپربھو کیمپے گوڑا کے مجسموں کی نقاب کشائی کی


آج ایک تاریخی دن ہے، جب دو عظیم شخصیات کے مجسموں کی نقاب کشائی کی گئی جنہوں نے نہ صرف کرناٹک بلکہ پوری دنیا میں ہندوستان کا پیغام  عام کیا

یہ مجسمے اسمبلی  کے لئے منتخب ہونے والوں کو بساونا جی اور کیمپے گوڑا جی کا سماجی انصاف، جمہوریت، اچھی حکمرانی اور ترقی کا پیغام دیتے رہیں گے

بھگوان بسویشور جی کا مجسمہ پوری دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ ہندوستان جمہوریت کی ماں ہے، یہاں بساونا کا مجسمہ نصب کرنا  نہ صرف اسمبلی بلکہ دنیا بھر میں جمہوریت پر یقین رکھنے والے تمام لوگوں  کے لئےاعزاز کاباعث ہوتاہے

کیمپے گوڑا جی نے بنگلورو میں سینکڑوں جھیلیں بنا کر پوری دنیا کو پانی کی اہمیت  کا احساس دلایا ، انہوں نے آج کے بنگلور کے عالمی نقطہ نظر کی بنیاد رکھی تھی

ترقی کا عزم رکھنے والے ہی ترقی کر سکتے ہیں، ملک سے محبت رکھنے والے ہی کرپشن کو ختم کر سکتے ہیں اور ملک کو محفوظ رکھنے کی خواہش رکھنے والے ہی ملک کو محفوظ بنا سکتے ہیں، وزیر اعظم مودی نے اپنی مضبوط قوت ارادی سے یہ کر دکھایا ہے

مرکز میں جناب نریندر مودی اور کرناٹک میں شری بسواراج بومئی کی ڈبل انجن والی حکومت کی کوششوں کی وجہ سے کرناٹک نے ترقی کے میدان میں پچھلے 4 سالوں میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا

پچھلی حکومت نے 2009 سے 2014 تک کرناٹک کو ٹیکس کی قدر میں کمی اور  مالی امداد کے عنوان کے تحت 94,000 کروڑ روپے دیے، جناب مودی نے 2014 اور 2019 کے درمیان کرناٹک کو صرف ان دو نوں عنوانات کے تحت 2,25,000 کروڑ روپے دیے، جو کہ 140 فیصد زیادہ ہے

کشمیر ہو، بائیں بازو کے انتہا پسندی سے متاثرہ علاقے ہوں، شمال مشرقی خطہ ہو یا سرحد پار حملے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے مضبوط عزم کے ساتھ ان سب مسائل کو ختم کرکے ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کو یقینی بنایا ہے

Posted On: 26 MAR 2023 10:15PM by PIB Delhi

 

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج کرناٹک کے بنگلورو میں ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بھگوان بسویشورا جی اور نداپربھو کیمپے گوڑا جی کے مجسموں کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر کرناٹک کے وزیر اعلی جناب بسواراج بومائی سمیت کئی معززین موجود تھے۔

جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے جب ریاستی اسمبلی کے احاطے میں دو عظیم شخصیات کے مجسموں کی نقاب کشائی کی گئی ہے، جنہوں نے نہ صرف کرناٹک میں ، بلکہ پوری دنیا میں ہندوستان کا پیغام عام کیا  ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مجسمے اسمبلی میں منتخب ہوکرآنے والوں کو بساونا جی اور کیمپے گوڑا جی کا سماجی انصاف، جمہوریت، اچھی حکمرانی اور ترقی  سے متعلق  پیغام دیتے رہیں گے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہاں نصب بھگوان بسویشور جی کا مجسمہ پوری دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ ہندوستان جمہوریت کی ماں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12ویں صدی میں، جگت جیوتی بساونا کے علاوہ کسی اور میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ وہ سماج کے نچلے طبقے سے لے کر اعلیٰ طبقے تک کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرکے سماج کو بااختیار بنانے کے معاملے پر بات کرے۔ بساونا نے بہت ساری سماجی اصلاحات کو پوری دنیا کے سامنے پیش کیا اور آج بھی مثالی زندگی کو سمجھنے کے لیے بساونا کے خیالات کی پیروی کرتے ہوئے زندگی گزارنی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بساونا کا مجسمہ نصب کرنے سے نہ صرف اسمبلی بلکہ دنیا بھر کے  ان تمام لوگوں کی عزت افزائی  ہوتی ہے جو جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ ناداپربھو کیمپے گوڑا نے اپنے خیالات کے ذریعے آنے والے زمانوں کی مضبوط بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ سمراٹ اچیوترایا کے تعاون سے کیمپے گوڑا جی نے بنگلورو کی مضبوط بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا، اسے جھیلوں کا شہر بنایا اور یہاں سینکڑوں جھیلیں بنا کر پوری دنیا کو پانی کی اہمیت سمجھائی۔ انہوں نے کہا کہ کیمپے گوڑا جی نے آج کے بنگلورو کے عالمی نقطہ نظر کی بنیاد رکھی تھی۔ جناب شاہ نے کہا کہ کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے سامنے ایک طرف جگت جیوتی بساونا اور دوسری طرف نداپربھو کیمپے گوڑا کے مجسمے، قانون ساز اسمبلی کے شعور کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج نما بنگلورو حبہ فیسٹیول کی اختتامی تقریبات بھی منعقد ہورہی ہیں اور یہ تہوار بہت سے فنکاروں، ادیبوں، موسیقاروں اور ثقافت سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک بڑا ثقافتی پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر بسواراج بومائی کی کوششوں کی وجہ سے  اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کرناٹک نے ترقی کے میدان میں پچھلے 4 برسوں میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ آج 2.72 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ، کرناٹک پورے ہندوستان میں ایف ڈی آئی میں پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلورو میں 39 اسٹارٹ اپس ہیں جن کی اثاثہ قیمت1 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ ہندوستان کے خلائی شعبے میں کرناٹک کا حصہ 25 فیصد ہے، کرناٹک آج اختراعی اشاریہ میں بھی پہلے نمبر پر ہے اور دفاعی طیارہ سازی  کے میدان میں صورتحال یہ ہے کہ  ملک میں بننے والے ہر 100 ہوائی جہازوں میں سے 75 ہوائی جہاز کرناٹک میں بنتے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ مرکز میں  جناب نریندر مودی اور کرناٹک میں جناب بسواراج بومائی کی ڈبل انجن والی حکومت نے پچھلے 4  برسوں میں کرناٹک کو بہت آگے بڑھایا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ جناب مودی کی قیادت میں ڈبل انجن والی حکومت کرناٹک کو نہ صرف ملک بلکہ دنیا میں بہت آگے لے جانے کا کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بنگلورو کی ترقی کے لیے بہت سے کام کیے ہیں اور اب تک اس شہر کی ترقی کے لیے 13,000 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے اندرونی مضافاتی ریلوے کے لئے 14,000 کروڑ روپے دیئے تھے اور اسے 40 ماہ میں مکمل کیا گیا تھا۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے حیدرآباد، میسور اور چنئی کو بنگلورو سے جوڑنے کے لیے قومی شاہراہوں کی تعمیر کےلئے تقریباً 70,000 کروڑ روپے فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے 2009 سے 2014 تک کرناٹک کو 'ٹیکس کی قدر میں کمی' اور 'گرانٹ ان ایڈ' کے عنوان کے تحت 94000 کروڑ روپے دیے تھے، لیکن 2014 اور 2019 کے درمیان انہی عنوانات کے تحت وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نےکرناٹک کو 2.25 لاکھ کروڑ روپے دیے، جو تقریباً 140 فیصد زیادہ ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ترقی کے لیے پرعزم لوگ ہی ترقی کر سکتے ہیں، ملک سے محبت رکھنے والے ہی بدعنوانی کو ختم کر سکتے ہیں اور ملک کو محفوظ رکھنے کی خواہش رکھنے والے ہی ملک کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہو، بائیں بازو کے انتہا پسندی سے متاثرہ علاقے ہوں، شمال مشرقی خطے ہوں یا سرحد پار حملے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے مضبوط عزم کے ساتھ ان سب مسائل کو ختم کرکے ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کو یقینی بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور 2025 میں 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن کر ہم دنیا میں آگے بڑھیں گے اور 2027 تک ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کو آگے لے جانے کی غرض سے ، پارٹیوں سے تنازعے پیداکرنےکے بجائے ،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کام کرنےوالے بااصول محبان وطن کے ایک گروپ کی ضرورت ہے ۔

**********


 

ش ح۔ س ب۔ ف ر

U. No.3321


(Release ID: 1911058) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Kannada