وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل سائنس سینٹر نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے لیے جوش و خروش اور   قابلیت کو فروغ دینے اور اختراعی اور تخلیقی جدت طرازوں کو ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے انوویشن فیسٹیول کا انعقاد  کیا

Posted On: 25 MAR 2023 7:54PM by PIB Delhi

نیشنل سائنس سینٹر نے آج نئی دہلی میں انوویشن فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017LT2.jpg

ہماری کمیونٹی میں منطقی سوچ کی تشکیل میں جدت طرازی کی اہمیت اور تجربات اور سائنسی طریقہ کار کے اثرات کو محسوس کرتے ہوئے، نیشنل سائنس سینٹر نے 25 اور 26 مارچ، 2023 کو دہلی میں انوویشن فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے۔ اس کا مقصد سائنس کے تئیں جوش و خروش اور قابلیت کو فروغ دینا اور ٹیکنالوجی، اختراعی اور تخلیقی    جدت طرازوں کو ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002L2MR.jpg

فیسٹیول کا افتتاح حکومت ہند کے صحت اور تحقیقی محکمہ  کے سابق سکریکٹری اور این اے ایس آئی  کے  صدر  پروفیسر بلرام بھارگوا (مہمان خصوصی) کے ذریعہ کیا گیا۔  ڈی آر ڈی او  کے  فائر، ایکسپلوسیو اینڈ انوائرمنٹ سیفٹی سنٹر، دہلی کے سربراہ  ڈاکٹر پرسون رائے نے افتتاحی تقریب میں پولیمر کوٹنگز فار بلاسٹ اینڈ بیلسٹک مٹیگیشن کے موضوع پر  لیکچر دیا۔

اختتامی تقریب کی صدارت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف امیونولوجی، نئی دہلی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دیبایش موہنتی کے ذریعہ  26 مارچ 2023 کو شام 4.00 بجے  کی جائے گی۔

انوویشن فیسٹیول میں انوویشن فیئر، کریٹیو روبو ڈیزائن، فیملیز کے لیے اختراعی چیلنج، فیملی سائنس کوئز، مقبول سائنس لیکچر، املاک دانش کے حقوق پر ورکشاپ اور آئیڈیا کانٹیسٹ شامل ہے۔

انوویشن فیسٹیول سبھی کے لئے  کھلا، حوصلہ افزا اور سبھی کے لیے قابل رسائی ہے۔ یہ سبھی  عمر کے گروپوں کے  لوگوں کی شرکت کے لیے ہے۔ یہ ایجاد، تخلیقی صلاحیت اور  سوجھ بوجھ کا جشن منانے کا اظہار ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038RER.jpg

یہ  مختلف تکنیکی  دنیا کو بنانے والوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے اور جدید ڈیزائن کے لیے نئے ٹولز  پیش کرتے وقت دریافت اور تلاش کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ اس کے دیگر مقاصد  میں لوگوں میں تخلیقیت  کو فروغ دینا اور انہیں اپنی ذاتی زندگی اور  اپنی کمیونٹی  میں تبدیلی کے لئے نمائندہ  بن کر شامل ہونا ہے۔ فیسٹیول کے دوران  پیشگی رجسٹریشن کی بنیاد پر طلبا اور عام لوگوں کے لئے  کئی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ فیسٹیول  لوگوں کو اپنے اختراعی کام اور ماضی میں ان کے ذریعہ  بنائے گئے پروڈکٹس  کو پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ  جدت طرازوں کے لئے اپنے تخلیقی کام کو دکھانے  اور مختلف شعبوں کے دیگر لوگوں کے ساتھ  تبادلہ خیال  کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ یہ  بالغوں اور بچوں کے ذریعہ  خود  سےکی جانے والی بہت سی سرگرمیوں کو ظاہر کرنے کے ساتھ   بات چیت کا بھی ایک موقع فراہم کرتا ہے۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 3310)


(Release ID: 1910939) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi