وزارت دفاع
پہلے تربیتی اسکواڈرن کا جہاز انٹیسارانا، مڈغاسکر کا دورہ
Posted On:
25 MAR 2023 5:59PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کے فرسٹ ٹریننگ اسکواڈرن (1 ٹی ایس) آئی این ایس ٹی آر اور آئی سی جی ایس سارتھی کے جہازوں نے طویل فاصلے کی تربیتی تعیناتی کے حصے کے طور پر 20 سے 23 مارچ تک مڈغاسکر کی بندرگاہ انٹیسارانا کا دورہ کیا۔ ان جہازوں کا استقبال ملاگاسی بحریہ کے افسران اور مڈغاسکر میں بھارتی سفارت خانے کے نمائندوں نے کیا۔
مڈغاسکر میں بھارت کے سفیر جناب بندرو ولسن بابو نے جہازوں کی آمد پر ان کا دورہ کیا۔ سکواڈرن کے سینئر افسران نے علاقے کے گورنر جناب راکوتومانگا تاسیانو اور انٹیسارانا میں نیول بیس کے کمانڈنٹ کیپٹن راؤراستا دیبیہریوونی گیسلین سے ملاقات کی۔
بارڈ تیر پر ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بھارتی سفیر، خطے کے گورنر اور 100 سے زائد دیگر مہمانوں نے شرکت کی جن میں سینئر ملاگاسی افسران، سویلین معززین اور سفارت کار شامل تھے۔ جہاز 21 اور 22 مارچ 23 کو لوگوں کے لیے بھی کھلے تھے اور تقریباً 2000 لوگ دیکھنے کے لیے آئے تھے۔
انٹیسارانا میں قیام کے دوران، جہازوں نے مڈغاسکر بحریہ کے ساتھ مختلف تربیتی سرگرمیاں انجام دیں جن میں این بی سی ڈی، فائر فائٹنگ، ویپن ہینڈلنگ اور وزٹ بورڈ سرچ اینڈ سیزر (وی بی ایس ایس) شامل تھے۔ بھارتی اور مالاگاسی بحریہ کے اہلکاروں کے لیے یوگا سیشن اور دوستانہ والی بال اور باسکٹ بال میچ بھی منعقد کیے گئے۔ ون ٹی ایس کے بحری جہازوں کے انٹیسارانا کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
***
(ش ح - ع ا - ع ر)
U. No. 3291
(Release ID: 1910804)
Visitor Counter : 105