کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نالکو-بی اے آر سی نے بھارت کا پہلا باکسائٹ سی آر ایم جاری کیا

Posted On: 25 MAR 2023 6:56PM by PIB Delhi

نیشنل ایلومینیم کمپنی لمیٹڈ (نالکو)، بھارت سرکار کی وزارت کان کنی کے تحت نورتنا سی پی ایس ای اور ایلومینیم اور ایلومینیم کے ملک کے معروف مینوفیکچرر اور برآمد کنندہ نے بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر (بی اے آر سی) کے مشترکہ تعاون سے بی اے آر سی بی 1201 کے نام سے باکسائٹ سرٹیفائیڈ ریفرنس میٹریل (سی آر ایم) کامیابی سے تیار کیا ہے۔

یہ بھارت میں اپنی نوعیت کا پہلا اور دنیا میں پانچواں سی آر ایم ہے۔ نیشنل سینٹر فار کمپوزیشنل کریکٹرائزیشن آف مٹیریلز کے ہیڈ آف ڈویژن سہام 24مارچ  2023کو نالکو ریسرچ اینڈ ٹکنالوجی سینٹر، بھوبنیشور میں نالکو اور بی اے آر سی کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں اس کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M1WX.jpg

 

اس پروڈکٹ کی تیاری میں شامل پوری ٹیم پر فخر اور مبارکباد کا اظہار کرتے ہوئے نالکو کے سی ایم ڈی جناب شریدھر پاترا نے کہا کہ "بی اے آر سی کے ساتھ تعاون کے نتیجے میں یہ منفرد پروڈکٹ تیار ہوئی ہے جس کی ہماری تحقیقی لیبارٹریوں کو ضرورت ہے۔ یہ کامیابی محققین کو مزید جدت طرازی کے لیے ترغیب دے گی اور خود انحصار بھارت اور میک ان انڈیا پہل کے چہیتے وژن کی قدر میں بھی اضافہ کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ یہ نئی مصنوعات صنعتوں، تحقیقی لیبارٹریوں اور تعلیمی اداروں کی طرف سے باکسائٹ کے معمول کے تجزیے میں تجزیاتی طریقوں، آلات کی کارکردگی اور ڈیٹا کوالٹی کنٹرول کا جائزہ لینے میں کیلیبریشن معیار کے لیے درآمد کے متبادل کے طور پر کام کرے گی۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 3290


(Release ID: 1910803) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Tamil