وزارات ثقافت
25 مارچ کو کوریائی ثقافتی مرکز ہندوستان میں وین جیونگ کوان کے ذریعہ ہندوستانی عوام ، میڈیا اور مقامی معروف شیفس کے سامنے کوریائی ’مندر کا کھانہ‘ پیش کیا جائے گا
کوریا-ہندوستان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ثقافتی تبادلے کا یہ پروگرام، نوجوانوں کی سرگرم شراکت داری سے منعقد کیا جا رہا ہے
Posted On:
24 MAR 2023 4:39PM by PIB Delhi
کوریا اور ہندوستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ،وزارت ثقافت؛ جمہوریہ کوریا کے سفارت خانہ، کوریائی ثقافتی مرکز ہندوستان اور کوریائی بودھ مذہت کی جوگی روایت کے تعاون سے 21 سے 25 مارچ تک نئی دہلی میں ایک ثقافتی تبادلے کا پروگرام منعقد کر رہی ہے۔
اس موقع پر 25 مارچ کو کوریائی ثقافتی مرکز ہندوستان میں ایک سرکاری پروگرام کے توسط سے وین جیونگ کوان کے ذریعہ پہلی بار کوریائی ’ مندر کا کھانہ ‘ہندوستانی عوام، میڈیا اور مقامی معروف شیفس کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ کمل کے پھول کی چائے کے ساتھ پیش کی جانے والی غذائی اشیا میں کمل ککڑی، آلو اور سمندری کائی سے بنے چپس ہوں گے۔ زندگی کا احترام کرنے والی بدھ کی تعلیمات کے مطابق، کوریائی مندر کے کھانے نے روایتی طور پر سبزی سے بنے کھانوں کو محفوظ رکھا ہے اور یہ کوریائی روایتی کھانوں کے اہم اجزاء میں سے ایک ہے۔
’’بدھا کی سرزمین‘‘ ،ہندوستان میں کوریائی روایتی بودھ ثقافت کا تعارف، کے عنوان سے ایک خصوصی نمائش بھی منعقد کی جارہی ہے۔ نمائش تقریباً ایک ماہ کے لئے منعقد کی جائے گی اور 30 اپریل تک جاری رہے گی۔ اس ہفتے، 22 مارچ سے 25 مارچ تک، نمائشی ہال میں کوریائی ثقافتی اشیاء کی پینٹنگ بنانے، کوریائی بودھ صحیفوں کو لکھنے کا تجربہ کرنے، اور کمل لالٹین بنانے جیسے مختلف تجربوں پر مبنی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
پہلے دو دنوں تک لڑکوں اور بچوں نے ورکشاپس میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ لالٹین بنانے، ووڈ بلاک پرنٹنگ، رنگ بھرنے والے پنکھے اور پوجا کی مالا جیسے موضوعات پر تین اجلاس منعقد کئے گئے۔ گزشتہ دو دنوں میں 500 سے زائد لوگوں نے حصہ لیا۔
ہندوستانی کونسل برائے ثقافتی روابط کے ڈائریکٹر جنرل، جناب کمار توہن نے ،محترمہ تیمسونارو جامرترپاٹھی ، ڈائرکٹر نیشل گیلری آف ماڈرن آرٹ اور ہندوستان میں کوریا کے سفیر جناب چانگ جے بوک کے ساتھ 22 مارچ (بدھ) کو نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے ، نئی دہلی)، میں ’’ بدھ کی سرزمین ‘ ہندوستان میں کوریائی روایتی بودھ ثقافت کا تعارف ‘‘ کے عنوان سے منعقد ایک خصوصی نمائش کے افتتاحی اجلاس کا آغاز کیا۔ نمائش میں بودھ پینٹنگ اسکرول کے میڈیا آرٹ ،جسے ’گوئے بُل‘ کہا جاتا ہے اور جو روایتی کوریائی بودھ رسم رواج کی علامت ہے، میں شامل ہیں۔’ یوؤن دیون گھو‘ کی کوریائی روایتی لالٹین، جو یونیسکو کے ذریعہ قرار دی گئی انسانیت کی غیر معدی ثقافتی وراثت ہے اور مندر کے رہنے کی تھیم پر پیش کیے گئے مختلف فوٹو۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 3262)
(Release ID: 1910497)
Visitor Counter : 117