وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بلٹ  پروف جیکٹس اور ہیلمٹس

Posted On: 24 MAR 2023 2:43PM by PIB Delhi

حکومت مسلح افواج اور دیگر نفاذ قانون فورسز کے لئے وقتاً فوقتاً اندرون ملک مال تیار کرنے والوں سے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹس خریدتی ہے۔ یہ مال مطلوبہ جانچ اور دیکھ بھال کے بعد خصوصی اجازت کے بعد خریداجاتا ہے۔

ہندوستانی فوج اور سنٹرل آرمڈپولیس فورس کے ذریعہ خریدی گئی بلٹ پروف ہیلمٹس کونینشل انسٹی ٹیوٹ آف جسٹس آف یو ایس اے (این آئی جے) کے مطابق تحفظ / خطروں کی نوعیت  سے متعلق  خصوصی ضابطوں کے تحت خریدا جاتا ہے۔ بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کے معیار میں بہتری اور ان کے بہتر بنائے گئے اور جدید نمونوں کا حصول ایک مسلسل عمل ہے جن کے لئے تمام مطلوبہ اقدامات کئے جاتے ہیں۔

یہ اطلاع دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب وشنو دت شرما کو تحریری جواب میں دی۔

****

U.No:3250

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1910368) Visitor Counter : 131
Read this release in: English , Marathi , Punjabi , Tamil