شہری ہوابازی کی وزارت
ہوائی اڈوں پربھیڑبھاڑ کم کرنے کی غرض سے کئےگئے بہت سے اقدامات
Posted On:
23 MAR 2023 4:04PM by PIB Delhi
دہلی اورممبئی جیسے بڑے ہوائی اڈوں پربھیڑبھاڑکوکم کرنے کی غرض سے متعدد کارروائیاں اوراقدامات کئے گئے ہیں ۔ یہ تدابیر اوراقدامات درج ذیل ہیں ۔
- موٹرگاڑیوں کے رش کو کم کرنے کی غرض سے ہوائی اڈے سے باہرنکلنے والے راستے پر اضافی ٹریفک مارشل متعین کئے گئے ہیں ۔
- مسافروں کو پیشگی طورپررہنمائی فراہم کرنے کی غرض سے ، مختلف مناسب اورنمایاں مقامات پر، داخل ہونے والے گیٹ کے نمبر کے ساتھ ساتھ کم از کم انتظار کا وقت ظاہرکرنے والے بورڈ س نصب کئے گئے ہیں ۔
- داخل ہونے والے دروازوں پرظاہرکرنے والے ڈسپلے بورڈس نصب کئے گئے ہیں ، جوانتظار کی مدت کے بارے میں اصل وقت کے ڈیٹا فراہم کرتے ہیں ۔ اسی معلومات کو سوشل میڈیا کے توسط سے بھی ساجھا کیاجاتاہے ۔
- مسافروں کے لئے داخلی دروازے پر بیداری اورآگاہی پیداکرنے سے متعلق پوسٹر ،تاکہ وہ ہوائی ٹکٹ /بورڈنگ پاس اورشناختی ثبوت کے دستاویزات کے ساتھ تیاررہیں ۔
- مسافروں کو ہوائی اڈوں میں داخل ہونے میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے اضافی دروازے کھولے گئے ہیں ۔
- دہلی ہوائی اڈے پر، ٹرمنل 3کے اندر ایک نیا سکیورٹی زون –زون صفر قائم کیاگیاہے ۔
- سکیورٹی پوائنٹس پرلوگوں کی بھیڑجمع ہوجانے کے مسئلہ کو حل کرنے کی غرض سے ، مسافروں کے سفری سامان کی جانچ کے مقصد سے ، اضافی ایکسرے مشینیں نصب کی گئی ہیں اوران کا کام کاج شروع کردیاگیاہے ۔
- دہلی ہوائی اڈے پر ، اضافی 15ایکس –بی آئی ایس مشینوں کا اضافہ کیاگیاہے ، جس کے بعد ایکسرے مشینوں کی کل تعداد ٹی -3ڈومیسٹک اورمیں 25اورٹی -3 انٹرنیشنل میں 19ہوگئی ہے ۔
- ممبئی ہوائی اڈے کے آپریٹرنے مسافروں اورعملے کے ارکان کے ٹرانسفر کی خاطرجڑنے کے کم از کم وقت میں کمی کرنے کی غرض سے ایک ڈومیسٹک ٹوڈومیسٹک (ڈی 2ڈی) ٹرانسفرسہولت شروع کی ہے ، جس کی بدولت ہوائی کمپنیوں کو اپنی پروازوں سے متعلق پروگرام کی منصوبہ بندی اورعملے کے ارکان کی تعیناتی کے نظام الاوقات کے معاملے میں لچک پیداہوگی ۔ ممبئی ہوائی اڈے میں مسافروں کے لئے انتظار کے وقت میں کمی لانے کی خاطر ، سکیورٹی سے متعلق تین نئی لائنوں کا اضافہ کیاگیاہے ۔
- سی آئی ایس ایف کی جانب سے اضافی افرادی قوت کی تعیناتی کو یقینی بنایاگیاہے ۔
- سی سی ٹی وی اورکمان مرکز کے ذریعہ نگرانی
- ہجوم اوربھیڑبھاڑ کے بندوبست کے لئے گنتی کرنے والے میٹرکااستعمال
- ہوائی اڈے کے آپریٹروں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ بھیڑبھاڑ کے اوقات کے دوران زیادہ سے زیادہ پروازیں چلانے کی غرض سے سلاٹس میں تبدیلی کرکے ، ٹرمنلوں کے درمیان بھیڑبھاڑ کے اوقات میں ٹریفک کو ازسرنومنظم کریں ۔
- ہوائی کمپنیوں کوصلاح دی گئی ہے کہ وہ سبھی چیک ان /بیگیج ڈراپ کاؤنٹر پرخاطرخواہ تعداد میں افراد ی قوت متعین کریں ۔
- ملک میں داخل ہونے والے بین الاقوامی مسافروں کی اس بات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ جہازوں پرہی جہاز سے اترنے والے فارم پُرکردیں اور اس فارم کو پُرکرنے میں مسافروں کی مدد کرنے کی غرض سے ، جہازسے اترنے کے مقامات پرہوائی اڈے کے آپریٹروں کے ذریعہ افرادی قوت تعینات کی جاتی ہے ۔
- ہوائی مسافروں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ چہرے کی شناخت سے متعلق ٹیکنولوجی پرمبنی بائیو میٹرک کے ذریعہ فراہم کردہ خوش اسلوبی سے سفرکرنے کے تجربہ ، ڈجی یاترا کااستعمال کریں ۔ اس کے علاوہ جہاز کے اندربھی اس سلسلے میں اعلان کیاجاتاہے کہ مسافرڈجی یاتراپلیٹ فارم کااستعما ل کریں ۔
- فود کار داخلے میں سہولت بہم پہنچانے کی خاطر، سبھی داخل دروازوں پر 2ڈی بار کو ڈاسکینرس نصب کئے گئے ہیں ۔
- ہوائی کمپنیوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ جاری کئے گئے ٹکٹوں پر بارکوڈ کی پوری طرح تعمیل کریں تاکہ داخلی /سکیورٹی دروازوں پرمسافروں کی آسانی سے باہرنکلنے میں مدد مل سکے ۔
- ہوائی اڈوں کے آپریٹرس ، ہوائی کمپنیوں اورشہری ہوابازی کی وزارت کی سطح پریومیہ بنیاد پر نگرانی ، تاکہ بھیڑبھاڑ میں کمی لانے سے متعلق تدابیر پرعمل آوری کو یقینی بنایاجاسکے ۔
ہوائی اڈے کی سکیورٹی کو برقرار رکھنے کی غرض سے ان سبھی تدابیر اوراقدامات کو بہت غوروخوض کے بعد نافذ کیاگیاہے ۔
شہری ہوابازی کی وزارت میں وزیرمملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔
***********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -3238
(Release ID: 1910319)