امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز خوراک کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے


اناج کی خریداری اور کسانوں کے فائدے کے لیے شفاف اور یکساں پالیسی

Posted On: 23 MAR 2023 5:56PM by PIB Delhi

گندم کی خریداری کے ممکنہ حجم کا تعین حکومت ہند ریاستی حکومتوں اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے ساتھ مشاورت کے بعد مارکیٹنگ سیزن کے آغاز سے قبل قابل فروخت اضافی اور زرعی فصل کی قسم کی بنیاد پر کرتی ہے۔ حکومت ہند نے 24-2023 ربیع مارکیٹنگ سیزن کے لیے مرکزی شعبے میں 341.50 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ممکنہ خریداری طے کی ہے۔

حکومت ہند نے خوراک کی حفاظت کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں۔

  • ملک بھر میں سرکاری ایجنسیوں کی طرف سے کم از کم امدادی قیمت(ایم ایس پی) پر اناج کی خریداری کیلئے  شفاف اور یکساں پالیسی موجود ہے۔ پالیسی کے مطابق، حکومتی ایجنسیوں کے ذریعہ اناج کو کم از کم امدادی قیمت پر حکومت ہند کی طرف سے مقرر کردہ معیار اور کلاس کے مطابق مخصوص مدت کے دوران خریدا جاتا ہے۔
  • بیج بونے سے پہلے کم از کم امدادی قیمت کا اعلان کیا جاتا ہے تاکہ کسان یہ فیصلہ کر سکیں کہ کون سی فصل اگائی جائے۔
  • حکومت ہند کسانوں کے لیے زرعی پیداوار کو منافع بخش بنانے کے لیے ہر سال غذائی فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت میں اضافہ کر رہی ہے۔
  • کسانوں کو معیار کی سطح اور خریداری کے طریقہ کار وغیرہ کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے تاکہ کسان اپنی پیداوار کو مخصوص معیار کے مطابق لا سکیں۔
  • ایس سی آئی سمیت خریدار ایجنسیاں کافی تعداد میں کلیکشن سنٹرز کھولتی ہیں۔ موجودہ منڈیوں اور ڈپو/گوداموں کے علاوہ اہم مقاما ت پر کسانوں کی سہولت کے لیے بہت سے عارضی خریداری مراکز کھولے گئے ہیں۔
  • ڈی بی ٹی کے ذریعے ایک ملک ایک ایم ایس پی ربیع کے مارکیٹنگ سیزن 22-2021سے پورے ملک میں شروع کیا گیا ہے۔ کسانوں کے کھاتوں میں ایم ایس پی فنڈز کی براہ راست منتقلی کو یقینی بنایا گیاہے۔ جس کے نتیجے میں فرضی کاشتکاروں کا خاتمہ ہوا ہے اور  پیسے کا ضیاع کم ہوا ۔
  • ایف سی آئی اور زیادہ تر ریاستی حکومتوں نے اپنا آن لائن پروکیورمنٹ سسٹم تیار کیا ہے جو حقیقی خریداری کی صحیح رجسٹریشن اور نگرانی کے ذریعے کسانوں کو شفافیت اور سہولت فراہم کرتا ہے۔ پروکیورنگ ایجنسیوں کی طرف سے تعینات کردہ ای -پروکیورمنٹ ماڈیول کے ذریعے، کسانوں کو اعلان کردہ ایم ایس پی، قریب ترین خریداری مرکز، خریداری کی تاریخ وغیرہ کے بارے میں تازہ ترین/ اپ ڈیٹ شدہ معلومات ملتی ہیں۔ اس سے نہ صرف کسانوں کے ذریعہ اسٹاک کی ترسیل کے انتظار کی مدت میں کمی آئی ہے بلکہ کسانوں کو یہ موقع ملا کہ وہ قریب ترین منڈی میں اپنی سہولت کے مطابق اشیاء پہنچائیں۔
  • فوڈ کارپوریشن آف انڈیا ریاستی حکومتوں کو مختلف پروگراموں کے تحت تقسیم کے لیے اناج فراہم کرتی ہے۔ حکومت ہند ملک کے لوگوں کو غذائی تحفظ فراہم کرنے کے لیے مختص کرتی ہے۔
  • حکومت نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ 2013 نافذ کر رہی ہے جس کے تحت 75 فیصد دیہی آبادی اور 50 فیصد شہری آبادی کو مفت اناج ملے گا۔ نتیجتاً 2011 کی مردم شماری کے مطابق ملک کی دو تہائی آبادی یعنی 81.35 کروڑ لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں۔ یہ ایکٹ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں لاگو کیا جا رہا ہے۔ 81.35 کروڑ میں سے فی الحال 80.11 کروڑ لوگ اس ایکٹ کے تحت آتے ہیں۔

*****

 

(ش ح۔ ع ح  (

U. No. : 3245


(Release ID: 1910290)
Read this release in: English , Bengali