کامرس اور صنعت کی وزارتہ

زراعت اور خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی مصنوعات کی برآمدات ، ترقی کی اتھارٹی ( اے پی ای ڈی اے) نے لندن میں انٹرنیشل فوڈاینڈڈرنکس نمائش میں شرکت کی


اے پی ای ڈی اے  پویلین میں موٹے اناج (شری ان) پر مبنی مصنوعات آنے وا لے لوگوں کے لئے  راغب کا سبب بنیں

اے پی ای ڈی اے  رواں مالی سال میں برطانیہ میں اپنا سابقہ برآمداتی ہدف کوپا ر کرنے کےلئےتیار ہے

Posted On: 23 MAR 2023 6:04PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کی وزارت حکومت ہند میں زراعت اور ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کی برآمدات کی ترقی کی اتھارٹی اے پی ای ڈی اے نے لندن میں   منعقد بین الاقوامی خوراک سے معلق بین ا لاقوامی نمائش (آئی ایف ای) میں شرکت کی ۔ 3 روزہ نمائش 22 مارچ 2023 میں ختم ہوئی ۔ اس کا مقصد لندن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں زرعی مصنوعات کو فروغ دینا تھا۔

 اے پی ای ڈی اے نے ہندوستانی برآمد کاروں کی شرکت کوا ٓسان بنایا ۔ آئی ایس ای تقریب میں تمام مزروں میں مختلف نوعیت کی خوراک کی مصنوعات کی نمائش کی ۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اے پی ای ڈی اے پویلین میں لگائی گئی 50 موٹے اناج شری ان پر مبنی مصنوعات میں دلچسپی دکھائی ۔ آئی ا یف ای 2023  تقریب میں اے پی ای ڈی اے نے جی 1 ٹیگڈ الفانسو آم ،لش گریپ سے بنی شراب وان یارڈ اورباجرے میں مبنی ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی بہترین کوالٹی کی نمائش کی اور تقسیم کی ۔

آئی ایف ای میں ہندوستان کی شرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے، اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر ایم انگاموتھو نے کہا کہ ’’اس بڑی مارکیٹ کوعملی طور پر زیادہ مفید بنایا جاسکتاہے جس کے لئے  قرنطینہ کی شکل میں رعایات درکار ہوں گی ، فوائدکو درآمد کرنا ہوگا اور مارکیٹ کو مزید جلابخشنی ہوگی۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’بنیادی کام جاری ہے جہاں ہم ہندوستان-برطانیہ ایف ٹی اے مذاکرات کی توقع کر رہے ہیں جو نہ صرف بڑی مقدار میں ہندوستانی مصنوعات کی راہ ہموار کریں گے، بلکہ آنے والے دنوں میں ہندوستانی مصنوعات کی قیمتوں میں نسبتاً کمی لائیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے بہت مدد کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کی بہتری کے لیے کام کر رہا ہے۔

بین الاقوامی فوڈ اینڈ ڈرنک ایگزیبیشن (آئی ایف ای) برطانیہ کے فوڈ پروموشن ایونٹس میں سے ایک ہے۔ اس تقریب میں، دنیا بھر سے 25,000 سے زیادہ شرکاء نئی مصنوعات کے نمونے لینے اور بین الاقوامی خریدار فروخت کنندگان کے ساتھ ساتھ بی 2 بی میٹنگز کے ذریعے برآمد کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے آمنے سامنے آئے ہیں۔ آئی ایف ای برطانیہ میں برانڈکےلئے بیداری پیدا کرنے اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک اچھی طرح  منظم پلیٹ فارموں میں سے ایک ہے، جو کہ نسلی ہندوستانی کھانے کی مصنوعات، بشمول تازہ پھل اور سبزیاں، پراسیسڈ فوڈ اور ہندوستانی چاول وغیرہ کی ایک بڑی مارکیٹ ہے۔

اے پی ای ڈی اے برطانیہ سمیت دنیا کے تقریباً 250 ممالک کو معیاری خوراک کی مصنوعات برآمد کر رہا ہے۔ مالی سال 2021-22 میں، ہندوستان نے اے پی ای ڈی اے کی مصنوعات کی 25 بلین امریکی ڈالر کا ایک بہت بڑا برآمداتی ہدف حاصل کیا ہے، جس نے پچھلے تمام ریکارڈز کو عبور کرگیاہے۔ اے پی ای ڈی اے سال 2022-23 کے لیے 30 بلین امریکی ڈالر کا برآمداتی نشانہ پورا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ہندوستانی زرعی مصنوعات کی برآمد کے لیے برطانیہ ایک پسندیدہ مقام ہے کیونکہ اے پی ای ڈی اے نے سال 2021 میں 421 ملین امریکی ڈالر کی مختلف زرعی مصنوعات برآمد کی ہیں۔ اے پی ای ڈی اے موجودہ مالی سال میں برطانیہ کے لئے اپنا سابقہ برآمداتی ہدف کو عبور کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے کیونکہ اے پی ای ڈی اے نے 302 ملین امریکی ڈالر (اپریل تا دسمبر 2022) کی برآمدات ریکارڈ بنایا ہے ۔

برطانیہ سمیت مختلف ممالک کو برآمد کی جانے والی اہم زرعی خوراک کی مصنوعات میں باسمتی چاول، بھینس کا گوشت، نان باسمتی چاول، موٹے اناج، مکئی، مونگ پھلی، گندم، اناج کی تیاری، پراسیس شدہ سبزیاں، تازہ پھل اور سبزیاں، الکحل مشروبات، موٹے اناج وغیرہ شامل ہیں ۔ ہندوستان نے برطانیہ کو تقریباً  13000 ایم ٹی ہندوستانی انگور، 4000 ایم ٹی آم، 5000 ایم ٹی  پیاز، 2500  ایم ٹی  باجرا، وغیرہ 1310 ملین  ایم ٹی باسمتی چاول وغیرہ برآمد کیے ہیں۔

اے پی ای ڈی اے نے حال ہی میں نئی دہلی میں گلوبل ملیٹس (شری انا) کانفرنس کا انعقاد کیا تاکہ ہندوستان سے موٹے اناج کی برآمدات کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور پروڈیوسروں کو مارکیٹ سے رابطہ فراہم کیا جا سکے، ملک کے مختلف حصوں سے تقریباً 100 ہندوستانی موٹے اناج کے نمائش کنندگان اور مختلف ممالک سے تقریباً 100 بین الاقوامی خریدار کانفرنس میں امریکہ، متحدہ عرب امارات، کویت، جرمنی، ویتنام، جاپان، کینیا، ملاوی، بھوٹان، اٹلی اور ملائیشیا نے شرکت کی۔

موٹے اناج پر مبنی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی کھپت کو بڑھانے کے لیے، اے پی ای ڈی اے نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ملٹس ریسرچ (آئی آئی ایم آر)، حیدرآباد اور متعلقہ ریاستی زرعی یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر 200 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو جوار پر مبنی ویلیو کی ایک رینج تیار کرنے کے لیے تیار کیا ہے۔

**********

ش ح۔ ح ا۔ ف ر

U. No.3234



(Release ID: 1910283) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi , Telugu