کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پائیدار توانائی کی ترقی

प्रविष्टि तिथि: 23 MAR 2023 4:35PM by PIB Delhi

پائیدار توانائی کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کوئلہ کمپنیوں نے سولر پروجیکٹس لگانا شروع کر دیے ہیں۔ اس مقصد کے لیے کیے گئے اقدامات اور مختص کیے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے اب تک سی آئی ایل اور اس کے ذیلی اداروں میں 11.5 میگاواٹ کے چھت اور زمین پر نصب منصوبے لگائے ہیں۔ گراؤنڈ ماونٹڈ پروجیکٹس کی 300 میگاواٹ صلاحیت کے ورک آرڈرز دے دیے گئے ہیں۔  سی آئی ایل  نے 853 کروڑ روپے کیپیکس  موجودہ مالی سال یعنی مالی سال 23-2022 کے لیے شمسی توانائی کے منصوبوں کی ترقی کے لیے مختص کیے ہیں، اور فروری 2023  تک  402 کروڑ روپے پہلے ہی خرچ کئے جاچکے ہیں۔
  2. این ایل سی آئی ایل پہلے ہی تقریباً 1421 میگاواٹ قابل تجدید توانائی نصب کر چکا ہے۔ این ایل سی آئی ایل اضافی طور پر ایم این  آر ای اور سی پی ایس یو اسکیم کے تحت تقریباً 4610 میگاواٹ کی تنصیب کر رہا ہے،  جس سے 2030 تک کل 6031 میگاواٹ قابل تجدید توانائی ہو جائے گی۔ اضافی طور پر 4610 میگاواٹ کی قابل تجدید توانائی کی توسیع،  آٹھ سال کے دوران تخمینہ  جاتی 23,403 کروڑ  روپے  کی لاگت کے ساتھ انجام دی جائے گی۔

فی الحال، متبادل ایندھن جیسے کول بیڈ میتھین (سی بی ایم)، کول مائن میتھین (سی ایم ایم) اور کوئلے کا متبادل استعمال جیسے کہ کول ٹو کیمیکلز حکومت ہند کی توجہ کا مرکز ہیں۔ اسی مناسبت سے،سی آئی ایل  اور این ایل سی آئی ایل نے اپنی کاروباری ویلیو چین میں کلین کول ٹیکنالوجی کے نفاذ پر خصوصی زور دیا ہے۔  سی بی ایم  کا ایک پروجیکٹ بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ میں ریونیو شیئرنگ کی بنیاد پر دیا گیا ہے اور اس طرح پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے کسی فنڈ کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ معلومات کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  فراہم کیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-3240


(रिलीज़ आईडी: 1910281) आगंतुक पटल : 102
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Kannada