شہری ہوابازی کی وزارت

بھارت میں 35 ڈی جی سی اے منظور شدہ ایف ٹی اوز 53 اڈوں پر کام کر رہے ہیں


ہندوستان میں 15 فیصد پائلٹ خواتین ہیں جو کہ عالمی اوسط سے تقریباً تین گنا زیادہ ہیں

Posted On: 23 MAR 2023 4:00PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ فی الحال، بھارت میں 67 غیر ملکی ایئر کریو عارضی اجازت(ایف اے ٹی اے) ہولڈرز ہیں۔ آپریٹر کے لحاظ سے ایف اے ٹی اے ہولڈرز کی فہرست ضمیمہ میں ہے۔

مختلف ہندوستانی شیڈول ایئر لائنز سے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق، سال 2021 میں کل 244 پائلٹس بھرتی کیے گئے ہیں۔

انڈسٹری کے اندازوں کے مطابق اگلے پانچ برسوں میں ہندوستان میں سالانہ 1000 پائلٹوں کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ کمرشل پائلٹس کی سالانہ ضرورت کا انحصار مختلف عوامل پر ہوتا ہے جیسے ایئر لائن کی مالی صحت، ایئر لائن کی توسیع کا منصوبہ اور ہوابازی کے شعبے میں ترقی۔

01.03.2023 تک، ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اےآئی) میں کل 15,896 باقاعدہ اہلکار مختلف ہوائی اڈوں/اسٹیشنوں پر تعینات ہیں۔ اے اے آئی کے تمام ملازمین ہندوستانی شہری ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے مطابق، تقریباً 10,000 پائلٹ ہیں جن میں 67 غیر ملکی شہری ہندوستان کی مختلف ایئر لائنز میں ملازم ہیں۔

ہندوستان میں 35 ڈی جی سی اے کے منظور شدہ ایف ٹی اوز ہیں جو 53 اڈوں پر کام کر رہے ہیں۔

فی الحال، خواتین اور پسماندہ طبقات بشمول ایس سی / ایس ٹیز کے لیے پائلٹ ٹریننگ کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت میں کوئی خاص پروگرام نہیں ہے۔

تاہم، ہندوستان میں 15 فیصد پائلٹ خواتین ہیں جو کہ عالمی اوسط 5 فیصد سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔

ضمیمہ

 

آپریٹر

طیارہ کی قسم

ایف اے ٹی اے ملازمین کی تعداد

انڈیگو

ATR-72-600

04

الائنس ایئر

ATR-72-600

15

وِستارا

B 787

01

ہمالین ہیلی

AS-350 B3

01

بگ چارٹرس

ATR-72-500

08

ڈھلون ایوی ایشن

BELL 206 L4

03

زوم ایئر

CRJ 200

01

اسٹار ایئر

EMB 145 LR

05

میتری ایوی ایشن

EMBRAER 195

01

ایئر چارٹر

FALCON 7X

02

اسکائی ون

Ml 172

02

انڈو پیسیفک

BD-700

01

تھروینی ارتھ موورز

PILATUS PC12

01

گلوبل ویکٹرا

AS350

03

پناسیل

BELL 407

02

او ایس ایس مینجمنٹ

AUGUSTA-109-C

01

وی ایس آر

LEARJET 45

02

ای فیکٹر

HOT AIR BALLON

03

ایرو ایئرکرافٹ

AS350B3

02

ریلائنس کمرشل

G7500

03

مہندرا

LR60XR

01

تھمبی ایوی ایشن

AS350B3E

01

آئی آر ایم

G-550

04

مجموعی

 

67

**********

ش ح۔ ح ا۔ ف ر

U. No.3234



(Release ID: 1910274) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Telugu