ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

آئی ایس ایف آر  2017 اور آئی ایس ایف آر 2021 کے درمیان جنگلات کے رقبے میں 5516 مربع کلومیٹر کا اضافہ ہوا

Posted On: 23 MAR 2023 3:08PM by PIB Delhi

فاریسٹ سروے آف انڈیا (ایف ایس آئی)، دہرادون، جوکہ وزارت کے تحت ایک تنظیم ہے، 1987 سے  ہر دو سال میں جنگلاتی رقبہ کا تعین کرتی ہے اور  ماخوذات انڈیا اسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹ (آئی ایس ایف آر) میں شائع  کئے جاتے ہیں۔ تازہ ترین    آئی ایس ایف آر 2021 کے مطابق، پچھلے دس برسوں میں 13 ہمالیائی ریاستوں میں سے ہر ایک کے پہاڑی اضلاع میں جنگل کے رقبے میں ریکارڈ کی گئی تبدیلی کو ضمیمہ I میں پیش کیا گیا ہے۔

آئی ایس ایف آر  2017 سے آئی ایس ایف آر 2021تک ریاست وار جنگلاتی  رقبے کی تفصیلات ضمیمہ II میں دی گئی ہیں۔ کچھ ریاستوں  میں جنگلات کے رقبے میں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ کچھ دیگر نے جنگلات کے رقبے میں کمی  نظرآتی ہے۔ تاہم، آئی ایس ایف آر  2017 اور آئی ایس ایف آر 2021کے درمیان ملک کے جنگلاتی رقبے میں مجموعی طور پر 5516 مربع کلومیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ جنگلات کے رقبے میں اضافے کی وجہ تحفظ کے اقدامات، جنگل بانی  کی سرگرمیاں، شجرکاری نیز روایتی جنگلاتی علاقوں   میں اضافی تحفظ کے اقدامات ، جنگل کے باہر درختوں کی توسیع ہوسکتی ہے۔ جنگلاتی رقبے میں کمی کی وجہ مختصر گردشی شجرکاری، بائیوٹک پریشر، تجاوزات والے علاقے میں کلیئرنس اور ترقیاتی سرگرمیاں وغیرہ ہوسکتی ہیں۔

جنگلات ملک کے لیے ایک انمول وسیلہ ہیں جو ضروری فیڈر سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جنگلات نہ صرف اپنے باہری  علاقوں میں گاؤوں کی میزبانی کرتے ہیں بلکہ پڑوسی گاووں کے علاقے بھی جنگل کی متعدد  اشیا  جیسے لکڑی، ایندھن کی لکڑی، دواؤں کے پودے، خوراک، غیر لکڑی والی جنگلاتی مصنوعات (این ٹی ایف پیز) کے وسائل کی بنیاد کے طور پر ان پر انحصار کرتے ہیں۔ جنگلات متعدد مصنوعات اور خدمات فراہم کرتے ہیں اور قومی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

جنگلات حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، واٹرشیڈ پروٹیکشن اور کاربن کو ضبط کرنے جیسی خدمات بھی فراہم کرتے ہیں۔ جنگلات کے رقبے میں کمی سے متعلقہ علاقے کے ماحولیات اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے اور ملک میں جنگلات کے رقبے کو بڑھانے کے لیے، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے جنگل بانی اور شجرکاری  کی سرگرمیاں شروع کی جاتی ہیں۔ وزارت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی حمایت اور ان کی تکمیل کے لیے  مرکز کی حمایت یافتہ مختلف اسکیموں یعنی گرین انڈیا مشن کے تحت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔

وزارت سال 2020 سے نگر ون یوجنا (این وی وائی) کو نافذ کر رہی ہے جس میں 2020-21 سے 2024-25 کی مدت کے دوران ملک میں 400 نگر ون اور 200 نگر واٹیکا بنانے کا تصور کیا گیا ہے جو کہ نیشنل کمپنسٹری ا فارایسٹیشن فنڈ (سی اے ایم پی اے) کے تحت دستیاب فنڈز کے تحت ہے۔  نگر ون یوجنا کا مقصد شہری اور پیری شہری علاقوں میں گرین کور  کو بڑھانا بشمول حیاتیاتی تنوع، ماحولیاتی فوائد فراہم کرنا اور شہر کے باشندوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

کمپنسٹری ا فارایسٹیشن فنڈ (سی اے ایم پی اے فنڈ) کا استعمال ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ تلافی کے لئے جنگل بانی کی غرض سے کیا جارہا ہے تاکہ کام کے منظورشدہ سالانہ پلان کے مطابق جنگلات اور درختوں کے رقبے کے  نقصان کی تلافی کی جا سکے۔

شجرکاری کی سرگرمیاں  مختلف محکموں ، غیر سرکاری  تنظیموں، سول سوسائٹی، کارپوریٹ اداروں  وغیرہ  کے ذریعہ بھی وزارت  کے مختلف پروگراموں اور اسکیموں جیسے کہ مہاتما گاندھی  قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم، نیشنل بامبو مشن، ایگرو فاریسٹری وغیرہ  پر ذیلی مشن کے تحت اور ریاستی حکومت/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی انتظامیہ کی اسکیموں کے تحت مختلف محکموں کے ذریعہ شروع کی جاتی ہیں۔ کثیر محکمہ جاتی کوششوں نے ملک میں جنگلات کے تحفظ اور اس کے رقبے میں  اضافہ کے متعلق اچھے نتائج  دیئےہیں۔

 

Annexure-I

Decadal change in the Forest Cover in the Hill Districts of Himalayan States of India

(Area in square kilometre)

S. No.

State

No. of Hill Districts

Geographical Area

Total Forest Cover (ISFR 2011)

Total Forest Cover (ISFR 2021)

Change in Forest Cover w.r.t 2011

1

Arunachal Pradesh*

16

83,743

67,410

66,431

-979

2

Assam

3

19,295

12,985

12,900

-85

3

Himachal Pradesh

12

55,673

14,679

15,443

764

4

Manipur

9

22,327

17,090

16,598

-492

5

Meghalaya

7

22,429

17,275

17,046

-229

6

Mizoram

8

21,081

19,117

17,820

-1,297

7

Nagaland**

11

16,579

13,318

12,251

-1,067

8

Sikkim

4

7,096

3,359

3,341

-18

9

Tripura

4

10,486

7,977

7,722

-255

10

Uttarakhand

13

53,483

24,496

24,305

-191

11

West Bengal

1

3,149

2,289

2,350

61

12

Jammu & Kashmir***

22

2,22,236

 

16,056

21,387

5,331

13

Ladakh

2

6,483

2,272

-4,211

Total

112

5,37,577

2,22,534

2,19,866

-2,668

* In ISFR 2011 Arunachal Pradesh had only 13 hill districts

 

 

 

** In ISFR 2011 Nagaland had only 8 hill districts

 

 

 

*** ISFR 2019 onwards J&K was divided into two UTs , J & K and Ladakh

 

 

 

Annexure-II

(Area in Square Kilometre)

 

States/UTs

Geographical area

Forest Cover

Change in Forest

Cover between ISFR 2017 & ISFR 2019 (b-a)

Change in Forest Cover between ISFR 2019 & ISFR 2021 (c-b)

 

 

ISFR 2017 (a)

ISFR 2019

(b)

ISFR 2021

(c)

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Andhra Pradesh

1,62,968

28,147

29,137

29,784

990

647

 

 

Arunachal Pradesh

83,743

66,964

66,688

66,431

-276

-257

 

 

Assam

78,438

28,105

28,327

28,312

222

-15

 

 

Bihar

94,163

7,299

7,306

7,381

7

75

 

 

Chhattisgarh

1,35,192

55,547

55,611

55,717

64

106

 

 

Delhi

1,483

192.41

195.44

195

3.03

-0.44

 

 

Goa

3,702

2,229

2,237

2,244

8

7

 

 

Gujarat

1,96,244

14,757

14,857

14,926

100

69

 

 

Haryana

44,212

1,588

1,602

1,603

14

1

 

 

Himachal Pradesh

55,673

15,100

15,434

15,443

334

9

 

 

Jharkhand

79,716

23,553

23,611

23,721

58

110

 

 

Karnataka

1,91,791

37,550

38,575

38,730

1025

155

 

 

Kerala

38,852

20,321

21,144

21,253

823

109

 

 

Madhya Pradesh

3,08,252

77,414

77,482

77,493

68

11

 

 

Maharashtra

3,07,713

50,682

50,778

50,798

96

20

 

 

Manipur

22,327

17,346

16,847

16,598

-499

-249

 

 

Meghalaya

22,429

17,146

17,119

17,046

-27

-73

 

 

Mizoram

21,081

18,186

18,006

17,820

-180

-186

 

 

Nagaland

16,579

12,489

12,486

12,251

-3

-235

 

 

Odisha

1,55,707

51,345

51,619

52,156

274

537

 

 

Punjab

50,362

1,837

1,849

1,847

12

-2

 

 

Rajasthan

3,42,239

16,572

16,630

16,655

58

25

 

 

Sikkim

7,096

3,344

3,342

3,341

-2

-1

 

 

Tamil Nadu

1,30,060

26,281

26,364

26,419

83

55

 

 

Telangana

1,12,077

20,419

20,582

21,214

163

632

 

 

Tripura

10,486

7,726

7,726

7,722

0

-4

 

 

Uttar Pradesh

2,40,928

14,679

14,806

14,818

127

12

 

 

Uttarakhand

53,483

24,295

24,303

24,305

8

2

 

 

West Bengal

88,752

16,847

16,902

16,832

55

-70

 

 

A&N Islands

8,249

6,742

6,743

6,744

1

1

 

 

Chandigarh

114

21.56

22.03

22.88

0.47

0.85

 

 

Dadra & Nagar Haveli #

491

207

207

227.75

0

0.26

 

 

Daman & Diu #

111

20.49

20.49

0

 

 

Jammu & Kashmir*

2,22,236

23,241

21,358

21,387

-1883

29

 

 

Ladakh

0

2,254

2,272

2254

18

 

 

Lakshadweep

30

27.10

27.10

27.10

0

0

 

 

Puducherry

490

53.67

52.41

53.30

-1.26

0.89

 

 

Grand Total

32,87,469

7,08,273

7,12,249

7,13,789

3,976

1,540

 

 

 

There is overall increase in forest cover of the country by 5516 (3976 square kilometre + 1540 square kilometre)

between ISFR 2017 and ISFR 2021

 

* From ISFR 2019 onwards Jammu & Kashmir was divided into two UTs viz. Jammu & Kashmir and Ladakh.

 

 

# From ISFR 2021 onwards Dadra & Nagar Haveli and Daman & Diu have been combined into one UT.

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ  معلومات  ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں  تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 3200)



(Release ID: 1910210) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Marathi