اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

سیکھو اور کماؤ اسکیم

Posted On: 23 MAR 2023 5:37PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزارت نے چھ (6) نوٹیفائیڈ اقلیتی کمیونٹیز  کے فائدے کے لیے ’سیکھو اور کماؤ ‘  اسکیم (ایس اے کے) کو نافذ کیا، جس کا ہدف اقلیتی نوجوانوں (14سے45 سال) کی مختلف جدید/روایتی  ہنرمندی  کو  بہتر بنانا  ہے۔جس کا انحصار ان کی کولیفکیشن، مروجہ اقتصادی رجحانات، اور مارکیٹ کی صلاحیت پر ہےجو ان کے لئے مناسب روزگار دلا سکے یا خودروزگار کے لئے انہیں مناسب ہنرمند بناسکے۔ کل مختص  رقم کا 33 فیصد بھی خاتون مستفیضین کے لئے   رکھا گیا  ہے۔ اس اسکیم کا نفاذ وزارت نے پروجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں (پی آئی اے) کے ذریعے کیا ہے۔

آغاز سے لے کر اب تک تقریباً 4.68 لاکھ مستفیدین کو اسی اسکیم کے تحت تربیت دی گئی ہے، جس میں سے تقریباً 2.28 لاکھ مستفیدین کو ایس اے کے پورٹل پر دستیاب ڈیٹا کے مطابق مختلف شعبوں میں رکھا گیا ہے۔ اسکیم میں پلیسمنٹ ڈیٹا کی رپورٹنگ ایک جاری سرگرمی ہے اور اسے پی آئی اے وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔ پی آئی ایز کو فنڈز کی حتمی قسط جاری کرنے سے پہلے، اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ پی آئی ایز نے اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق  مینڈیٹڈ پلیسمنٹ حاصل کیا  ہے۔ ایس اےکے اسکیم اقلیتی کمیونٹیز کے لئے ہے  جو  ہنرمندی کے فروغ ، انترپریونرشپ  اور اقلیتی خواتین کی قیادت اور اسکول چھوڑنے والوں کے لئے تعلیمی تعاون  پر توجہ مرکوز کرتی ہے ، اس اسکیم کو اب ایک مربوط اسکیم کے جزو کے طور پر ’پردھان منتری وراثت کا سموردھن‘ (پی ایم وکاس ) کے نام سے تبدیل کیا گیا ہے۔

یہ  اطلاع اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب دی۔

***********

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 3213)


(Release ID: 1910162) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Tamil