کانکنی کی وزارت
اوڈیشہ کے اضلاع میں سونے کے ذخائر
Posted On:
20 MAR 2023 5:22PM by PIB Delhi
کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) نے فیلڈ سیزن پروگرام(ایف ایس پی) 2018-19 کے دوران اڈیشہ کے دیو گڑھ ضلع کے آداش بلاک میں بیس میٹل کے لیے’جنرل ایکسپلوریشن‘ (جی2) کی جس میں سونے کی ایک منسلک دھات کے طور پر موجودگی کا انکشاف ہوا تانبا جی ایس آئی نے آداش بلاک میں سونے کی کچی دھات کے 0.97 پی پی ایم پر 0.90 ایم ٹی کا نشانزد وسیلہ قائم کیا ہے۔ وسائل سے متعلق ارضیاتی رپورٹ کو نیلامی کے لیے ریاستی حکومت اوڈیشہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ بلاک کی نیلامی کے بعد، کامیاب بولی دہندگان کے ذریعہ اشارہ کردہ وسائل کو قابلِ استعمال ریزرو میں اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔
***********
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.3175
(Release ID: 1909883)