سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
نشہ مکت بھارت ابھیان- سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے اور سَنت نرنکاری منڈل کے درمیان 22؍مارچ 2023 کو ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے
ایس جے ای کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ جب ہم سب مل کر کام کریں گے، تو اُسی صورت میں ہمارا ملک، سماجی اور اقتصادی لحاظ سے خودکفیل بن کر، وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خواب کو پورا کر سکے گا
‘‘اب تک 9.58 کروڑ سے زیادہ افراد، جن میں 3.13 کروڑ سے زیادہ نوجوان، 2.09 کروڑ سے زیادہ خواتین اور 3.13 لاکھ سے زیادہ تعلیمی ادارے شامل ہیں، نشہ مکت بھارت ابھیان کا حصہ بن چکے ہیں’’:ڈاکٹر وریندر کمار
وزیرمملکت محترمہ پراتما بھومک اور ایس جے ای کی وزارت میں سکریٹری محترمہ انجلی بھاؤ را نے بھی اس تقریب میں شرکت کی
Posted On:
22 MAR 2023 6:16PM by PIB Delhi
کیمیاوی اشیاء کا غلط استعمال اور بے جا استعمال، ایک ایسا مسئلہ ہے، جو ملک کے سماجی تانے بانے کو بُری طرح متاثر کر رہا ہے۔ کسی بھی کیمیاوی شئے پر انحصار، نہ صرف یہ کہ اس شخص کی صحت پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے، بلکہ ان کے اہل خانہ اور مجموعی طور پر پورے سماج کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس لئے کیمیاوی اشیاء کے استعمال اور ان پر انحصار کو ایک نفسیاتی – سماجی، طبی مسئلے کے طور پر دیکھنا چاہئے۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نے نیشنل ڈرگ ڈیپنڈینس ٹریٹمنٹ سنٹر ( این ڈی ڈی ٹی سی)، ایمس، نئی دلی کے توسط سے، بھارت میں کیمیاوی اشیاء کے استعمال اور اس کے اثر اور عمل کی حد کے بارے میں ایک پہلا جامع قومی سروے کروایا ہے۔ اس سروے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں الکحل سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی کیمیاوی شئے ہے، جو ذہن یا نفس پر اثرانداز ہوتی ہے۔ اس کے بعد بھانگ اور افیون سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔
ڈرگ یا نشہ آور اشیاء کی مانگ کی لعنت پر قابو پانے کی غرض سے، حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت (ایم او ایس جے ای)، ڈرگ یا نشہ آور اشیاء کی مانگ میں کمی لانے سے متعلق قومی منصوبہ عمل (این اے پی ڈی ڈی آر) کا نفاذ کر رہی ہے۔ این اے پی اے ڈی آر ایک سرپرست اسکیم ہے، جس کے تحت ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو تدارک کی تعلیم اور بیداری پیدا کرنے، صلاحیت سازی اور ہنرمندی کے فرغ، نشہ کی لت سے چھٹکارا، حاصل کر چکے افراد کے لئے ، پیشہ ورانہ تربیت اور ذریعہ معاش میں معاونت کی غرض سے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے ڈرگ اور نشہ آور اشیاء کی مانگ میں کمی لانے سے متعلق پروگراموں کے انعقاد، نشہ کے عادی افراد کے لئے بازآبادکاری کے مربوط مراکز چلانے اور بندوبست اور دیکھ بھال کے لئے غیر سرکاری تنظیموں این جی اوز، وی اوز کو بھی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ وزارت نے ایک جرأت مندانہ مہم ‘‘ نشہ مکت بھارت ابھیان’’ (این ایم بی اے) کا آغاز کیا ہے، جو فی الحال ملک کے 372 ضلعوں میں چلایا جا رہا ہے۔ اس ابھیان کا مقصد، نوجوانوں اور خاص طور پر اعلیٰ تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کے کیمپس، اسکولوں نوجوانوں میں کیمیاوی اشیاء کے غلط اور بے جا استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے اور برادریوں سے رابطے قائم کر کے ‘‘ نشہ مکت بھارت ابھیان’’ میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔
این ایم بی اے کی حصولیابیاں:
- زمینی سطح پر کی گئیں مختلف النوع سرگرمیوں کے ذریعہ اب تک 9.57 کروڑ افراد سے رابطے قائم کئے جا چکے ہیں۔
- نشان زد 372 اضلاع میں نشہ مکت بھارت ابھیان سے متعلق سرگرمیوںکی قیادت کرنے کی غرض سے 8000 ماسٹر رضاکاروں کو منتخب کر کے ایسی تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔
- ابھیان کی سرگرمیوں میں 3.13 کروڑ سے زیادہ نوجوانوں نے سرگرمی کے ساتھ شرکت کی ہے۔ لگ بھگ 4000 سے زیادہ یووا منڈل، این وائی کے ایس اور این ایس ایس رضاکار، یوتھ کلب بھی نشہ مکت بھارت ابھیان سے وابستہ رہے ہیں اور کیمیاوی اشیاء کے غلط اور بے جا استعمال کے خلاف پیغام کو عام کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں بیداری پیدا کر رہے ہیں۔
- آنگن واڑی اور آشا کارکنان، اے این ایم ایس، مہیلا منڈلوں اور خاتون ایس ایچ جیز کے ذریعہ زیادہ بڑی برادری سے روابط قائم کرنے کی غرض سے 2.09کروڑ سے زیادہ خواتین کا تعاون بھی بہت اہم ثابت ہوا ہے۔
- ابھیان کے پیغام کو آن لائن وسیلے سے عام کرنے کے مقصد سے ، ٹیکنالوجی اور سماجی میڈیا کو مؤثر طور پر بروئے کار لایا گیا ہے اور اس کے لئے فیس بُک، ٹوئیٹر اور انسٹا گرام پر ہینڈلس تیار کئے گئے ہیں اور ان کے توسط سے یومیہ بنیاد پر تازہ ترین اطلاعات فراہم کی جاتی ہیں۔
- اضلاع اور ماسٹر رضاروں کے ذریعہ زمینی سطح پر اصل وقت کی بنیا دپر منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کے اعداد و شمار کی حصولیابی کی غرض سے اینڈرائڈ پر مبنی موبائل ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے۔ اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر دستیاب کرایا گیا ہے۔
- عوام کے ذریعہ رسائی میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے نشہ کی لت سے چھٹکارہ حاصل کرنے سے متعلق سرگرمیوں کو جیو ٹیگ کیا گیا۔
این ایم بی اے کے تحت مختلف سرگرمیوں کے انعقاد اور این ایم بی اے کے بینر تلے اس کے پیغام کو عام کرنے کی غرض سے این ایم بی اے کی ایک خصوصی پہل کے تحت، مذہبی ؍ روحانی تنظیموں کو بھی اس ابھیان سے منسلک کیا گیا ہے۔ اس سمت میں اقدام کرتے ہوئے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ، سنت نرنکاری منڈل، بُراڑی روڈ دہلی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے جائیں گے تاکہ نوجوانوں، خواتین، طلباء وغیرہ میں این ایم بی اے کے پیغام کو عام کیا جا سکے۔
مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کی تقریب 22؍مارچ 2023 کو سہ پہر دو بج کر 30 منٹ پر ڈاکٹر امبیڈکر انترنیشنل سنٹر، 15 جن پتھ نئی دلی میں منعقد کی جائے گی، جس میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت میں وزیر مملکت ڈاکٹر ویریندر کمار ایچ ایم ایس جے ای، محکمے کے سرکردہ افسران اور سنت نرنکاری منڈل مینجمنٹ کے سینئر ارکان شرکت کریں گے۔
اس مفاہمنت نامے پر دستخط کئے جانے کے ساتھ ہی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ محسوس کرتا ہے کہ این ایم بی اے کے نفاذ کی بدولت بھار ت میں ڈرگ اور کیمیاوی اشیاء کے استعمال کے بارے میں حساسیت پیدا کرنے کے کام کو تقویت بہم پہنچے گی۔
****
ش ح۔ع م ۔ک ا
(Release ID: 1909880)
Visitor Counter : 145